کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور شہری جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ واٹر ٹینکر کو قبضے مین لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے منگھوپیر نیا ناظم آباد میں واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کی جانب سے لی۔ تفصیلات کے مطابق نیا ناظم آباد مین گیٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار شہری جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو ریسکیو حکام نے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت ابراہیم خان کے نام سے ہوئی، جس کی عمر 30 سال ہے۔ متوفی منگھوپیر پختون آباد سیکٹر 2 کا رہائشی تھا۔ منگھوپیر پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ واٹر ٹینکر کو قبضے مین لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے واٹر ٹینکر ڈرائیور کو تلاش کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر
پڑھیں:
کراچی میں ہیوی ٹرالر نے ایک اور جان لے لی
سرجانی ٹاؤن ناردرن بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہیوی ٹریلر نے ایک اور جان لے لی، سرجانی ٹاؤن ناردرن بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کے علاقے ناردرن بائی پاس اٹک پمپ چنگی کے قریب تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 16 سالہ محمد اویس کے نام سے کی گئی، جبکہ زخمی نوجوان کا نام محمد نعیم معلوم ہوا ہے۔
مقامی ایس ایچ او کے مطابق متوفی نوجوان گلشن معمار کے علاقے میں واقع جہاں آباد گوٹھ کا رہائشی تھا اور دوستوں کے ہمراہ 2 موٹر سائیکلوں پر گلشن معمار سے منگھوپیر تھانے کی حدود میں واقع نہر میں نہانے جا رہا تھا کہ ناردرن بائی پاس اٹک پمپ چنگی کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے انہیں ٹکر مار دی اور موقع پر سے فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے ٹریلر کی تلاش شروع کر دی۔