کراچی: میاں، بیوی، بچی کو کچلنے کا کیس، ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کو جیل بھیج دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے میاں، بیوی اور نومولود بچی کے جاں بحق ہونے کے کیس میں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پولیس نے تیز رفتار ٹینکر حادثے میں گرفتار ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا۔
دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ٹینکر کا مالک ملک سے باہر ہے، گاڑی کی نمبر پلیٹ پشاور کی ہے، نمبر پلیٹ رپورٹ پشاور سے موصول ہونی ہے۔
کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں میاں بیوی اور بچے کو کچلنے کے کیس میں ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کا ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
تفتیشی افسر منصور علی نے کہا کہ جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کرنی ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے تفتیشی افسر کی ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے شوہر اور ان کی بیوی جاں بحق ہو گئی تھی، زخمی خاتون نے وہیں بچی کو جنم دیا وہ بھی طبی امداد نہ ملنے کے سبب جاں بحق ہو گئی تھی، اس کیس میں گرفتار ملزمان میں ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ ماڈل کالونی میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
کراچی کی ملیر کورٹ نے غیر قانونی کال سینٹر میں سہولت کاری اور منی لانڈنگ کیس میں سینئر صحافی فرحان ملک کو لانڈھی جیل منتقل کرنے کا حکم دےدیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے فرحان ملک کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔
کراچی کی ملیر کورٹ نے غیر قانونی کال سینٹر میں سہولت کاری اور منی لانڈرنگ کیس میں سینئر صحافی فرحان ملک کو لانڈھی جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے فرحان ملک کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔
سینئر صحافی فرحان ملک کو عید کے پہلے روز ایف آئی اے نے دوسرے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو پیش کیا۔
غیر قانونی کال سینٹر میں معاونت اور منی لانڈدنگ کیس میں ریمانڈر مکمل ہونے پر مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ فرحان ملک کی جانب سے بلال قریشی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالت پہنچنے پر فرحان ملک صحافیوں اور اہلخانہ سے گلے ملے۔
عدالت کو تفتیشی افسر نے دوران سماعت بتایا کہ فرحان ملک کے خلاف مزید کوئی مقدمہ درج نہیں ہے، تفتیشی افسر کے بیان کے بعد عدالت نے ایف آئی اے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سینئر صحافی فرحان ملک کو لانڈھی جیل کسڈی کا حکم دے دیا۔
فرحان ملک کے خلاف پہلے مقدمے پر درخواست ضمانت کی سماعت 3 اپریل کو ہوگی، جبکہ دوسرے مقدمہ میں درخواست ضمانت پرسماعت 7اپریل ہو ہوگی۔