کراچی: ٹینکرز کو جلانے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف نیوٹاؤن تھانے میں درج
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا
کراچی میں جیل چورنگی فلائی اوور پر ٹینکرز کو آگ لگانے کا مقدمہ ٹینکر ڈرائیور آفتاب کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف نیوٹاون تھانے میں درج کر لیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق ڈرائیور کا کہنا ہے کہ میرے ٹینکر سمیت دیگر ٹینکرز کو 10 سے 15 افراد نے روکا، لوگوں کی تعداد بڑھتی گئی جس کے بعد تمام ڈرائیورز ٹینکرز سے اتر گئے۔
مقدمے کے متن کے مطابق لوگوں نے میرے ٹینکر سمیت دیگر چار ٹینکرز کو آگ لگا دی۔
مقدمے کے متن کے مطابق معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔
مقدمے کے متن کے مطابق حادثے کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے اور ٹینکرز کو آگ لگائی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مقدمے کے متن کے مطابق ٹینکرز کو
پڑھیں:
خلیجی ملکوں سے بید خل پاکستانی بھکاریوں کیخلاف مقدمے چلانے کا فیصلہ
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں سے نکالے گئے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلائے جائیں گے۔
حکومتی فیصلے کے تحت جلد ہی انسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی، حکومت نے یہ اصولی فیصلہ خلیجی ملکوں میں پاکستان کے قومی وقار کو نقصان پہنچانے والے پاکستانی بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے کیا ہے۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ عرصے میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں نے حکومت کو شکایت کی تھی کہ پاکستان سے بھکاریوں کے خاندان ان ملکوں میں منتقل ہو رہے ہیں اور وہ ان ملکوں میں بھیک مانگتے ہیں جو سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے۔