2025-03-21@01:53:28 GMT
تلاش کی گنتی: 5102
«نئی لہر»:
اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی کے طلبا وطالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ اور خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حوالے سے قائم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز چیئرپرسن نفیسہ شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختاراحمدنے بتایا 2002 میں ایچ ای سی قیام کے وقت 37 فیصد لڑکیاں یونیورسٹی میں ہوتی تھیں،اس وقت 48 فیصد لڑکیاں اور 52 فیصد لڑکے یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا ہراسگی کے حوالے سے پالیسی یونیورسٹیوں سے اڈاپٹ کرنے کا کہا ہے، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں خواتین کو ہراساں کرنے کے اسکینڈل پر بات کرتے ہوئے انھوں نے...
پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر برہم ہو کر محکمہ زکوٰۃ کو ہی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی برہمی کی وجہ یہ بھی ہے کہ حکومت بلوچستان اپنے صوبے میں غریبوں میں زکوٰۃ تقسیم کرنے کے لیے تیس کروڑ روپے سالانہ فراہم کرتی ہے مگر یہ زکوٰۃ تقسیم کرنے والے محکمہ زکوٰۃ بلوچستان پر حکومت سالانہ ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے خرچ کرتی ہے۔ محکمہ کے پاس 80 سرکاری گاڑیاں ہیں اور محکمے نے دو سال سے صوبے کے غریبوں کو زکوٰۃ تقسیم ہی نہیں کی۔ایک محاورہ ہے کہ ٹکے کی گڑیا اور ایک آنہ منڈوائی کا مگر بلوچستان میں اس محکمے کا...
یوں لگتا ہے کہ جیسے خدا نخواستہ پاکستان ہمارے ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے۔پچھلے چند ہفتوں سے دہشت گردی کی لہر آئی ہوئی ہے۔دہشتگردی کے واقعات اتنی کثرت اور تسلسل سے ہو رہے ہیں کہ جیسے ملک میں شرپسندوں کا راج ہو۔بنوں کینٹ، جعفر ایکسپریس اور نوشکی حملہ اتنے بڑے واقعات ہیں کہ مقتدر حلقوں کو جھنجھوڑنے کے لیے بہت کافی ہیں لیکن ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔مذمتی اور للکارنے والے بیانات کی بھرمار ہے لیکن یہ حملے رک نہیں رہے۔ ہمارا ملک تو1980کی دہائی سے اس مشکل سے گزر رہا ہے، اتنے لمبے تجربے کے ہوتے ہوئے ہمارے اداروں کو تو کسی کو ہلنے نہیں دینا چاہیے۔ ٹیکنالوجی کی تیز ترین ترقی اور اے آئی کی کرشماتی ایکٹوٹی...
دوسری جانب پشاور کے علاقے متنی میں ہوٹل پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے جب کہ ملزمان دستی بم پھینک کرفرار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی جسے جوابی کارروائی سے پسپا کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بنوں میں کنگرپل پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس پرپولیس نے بروقت جوابی کارروائی کی اور دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کردیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جب کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب پشاور کے علاقے متنی میں ہوٹل پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں خوش قسمتی سے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ 2025ء)پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ کنیکٹیوٹی کے چیئرمین میاں خورشید محمود قصوری نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جیت کے بعد عالمی سطح پر بدلتے ہوئے جیو پولیٹیکل حقائق پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری کا موقع فراہم کر سکتےہیں۔ تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ دہشت گردی دونوں ممالک کے لیے یکساں خطرہ ہے اور کسی بھی ممکنہ سفارتی پیش رفت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ دونوں ممالک کے پاس بڑی فوجی قوت کے ساتھ بڑے جوہری ذخائر اور جوابی حملے کی صلاحیت موجود ہے، ایسے میں جنگ کا خیال بھی پاگل پن ہوگا۔اگر دونوں...
کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر مسلم آباد پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق دس سے پندرہ دہشت گردوں نے مسلم آباد پولیس پوسٹ پر افطاری کے بعد فائرنگ کی۔ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے بعد دہشت گرد آدھے گھنٹے بعد فرار ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گذشتہ روز تقریباً 178 گھرانے علاقہ چھوڑ چکے ہیں، نقل مکانی کرنیوالوں کیلئے ہنگو میں کیمپ بنائے گئے ہیں، زیادہ تر گھرانے کوہاٹ، ہنگو، دوآبہ، پشاور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں کی طرف جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم میں مسلسل دہشت گردی کے پیش نظر آپریشن کرنے کا ایک اور فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ممکنہ آپریشن شروع ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی کا آغاز کردیا۔ رپورٹ کے مطابق لوئر کرم میں ممکنہ آپریشن شروع ہونے کا امکان ہے، آپریشن کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے، چار خیل، ڈا ڈکمر، مندوری اوچھت میں آپریشن سینیٹائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گذشتہ روز تقریباً...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملکی زرمبادلہ ذخائر کتنے ہو گئے ؟ سٹیٹ بینک نے بتا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب سے تجاوز کرگئے۔ ایس بی پی اعلامیہ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 14 مارچ کو ختم ہفتے میں 8 کروڑ 69 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں جو 14 مارچ تک 16.01 ارب ڈالر رہے۔"جنگ " کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر 4 کروڑ 89 لاکھ ڈالر اضافے سے 11 ارب 14 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 8 لاکھ ڈالر اضافے سے 4 ارب 86 کروڑ ڈالر رہے۔ پیوٹن نے احمد الشرع کو ایسی پیشکش کردی کہ بشارالاسد...
کراچی: کراچی کی مقامی عدالت نے سگی بیٹی سے متعدد بار جنسی زیادتی کرکے حاملہ کرنے کے مقدمے میں سفاک درندے کو 25 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کرکے حاملہ کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم شاہد کو 25 سال قید جبکہ 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے ملزم پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ متاثرہ خاتون نے عدالت میں اپنے بیان میں باپ کو ملزم قرار دیا جبکہ ملزم کیخلاف جرم ڈی این اے سے بھی ثابت ہوا۔ پراسیکیوٹر حنا ناز نے موقف دیا تھا کہ 2020 میں ملزم...
11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو ضلع کچی کے علاقے مشکاف کے قریب عسکریت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد سے کوئٹہ سے کراچی، پنجاب اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس معطل ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سانحہ جعفر ایکسپریس، اسلام آباد کے علاقے بنی گالا سے بڑی گرفتاری ریلوے حکام کے مطابق ریلوے سروس کی بحالی سیکیورٹی کلیرنس سے مشروط ہے، تاہم اعلیٰ ریلوے حکام کی جانب سے ٹرین کی بحالی سے متعلق کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آ سکی۔ متاثرہ بوگیوں کی مرمت دوسری جانب گزشتہ روز متاثرہ ٹرین کی 5 بوگیوں کو کوئٹہ لوکو شیڈ منتقل کیا گیا، جہاں ٹرین کی دھلائی اور مرمت کا باقاعدہ کام شروع کر...
سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے صوبہ بھر کے امن و امان کی تازہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی نے یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ کابینہ کمیٹی نے قیام اللیل کے دوران مساجد کے گرد سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں ایس سی سی ایل او کا 25 واں اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی بھی اجلاس میں موجود تھے، جبکہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔...
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4.84روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان، نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا nepra WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا، منظوری کی صورت میں 4 ارب 69 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔کے الیکٹرک کی بجلی 4 روپے 84 پیسے سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی میں سماعت ہوئی، کراچی کے صارفین بھی مہنگی بجلی خریداری میں ہاتھ ہولا رکھنے لگے گروتھ 8 فیصد کم ہو گئی ۔دوران سماعت کے الیکٹرک حکام...
ملک میں زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 16،015.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا کرپٹو کرنسی کی وجہ سے زرمبادلہ میں کمی ہوسکتی ہے؟ اے پی پی کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 14 مارچ 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زر مبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر 16،015.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ زر مبادلہ ذخائر کی تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر کا حجم 11،146.8 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 4،869.0 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔ مزید پڑھیے: بیرونی ادائیگیوں کے بعد پاکستان میں زرمبادلہ کے سیال ذخائر کتنے رہ گئے؟ اس...
حکومت نے فارمیسی کے نئے ادارے کھولنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا، پابندی کا فیصلہ زائد فارمیسی ادارے، فیکلٹی کمی، غیر معیاری تعلیم پر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے فارمیسی کے نئے ادارے کھولنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں نئے فارمیسی اسکول اور کالجز کھولنے پر پابندی عائد کردی۔ذرائع نے کہا کہ فارمیسی اسکول، کالجز کھولنے پر ایک سال کیلئے پابندی عائد ہوئی ہے ، فارمیسی ادارے کھولنے پر پابندی میں مزید توسیع کا امکان ہے۔ پابندی کا فیصلہ زائد فارمیسی ادارے، فیکلٹی کمی، غیر معیاری تعلیم پر ہوا، اس حوالے سے فارمیسی کونسل پاکستان نے صوبائی دفاتر کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔پی سی پی کے یکم مارچ کے 62 ویں اجلاس...
سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے بی سی سی آئی کے انگلش کھلاڑی ہیری بروک پر آئی پی ایل میں دو سال کی پابندی عائد کرنے کی حمایت کر دی۔ بھارتی بورڈ نے پابندی کا فیصلہ انگلش بلے باز کی جانب سے آئی پی ایل میں 6.25 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت ہونے کے بعد اپنا نام واپس لینے کے بعد کیا۔ہیری بروک کو دہلی کیپیٹلز نے آئی پی ایل آکشن میں خریدا تھا۔ بی سی سی آئی قوانین کے مطابق اگر کسی کھلاڑی کو نیلامی میں خریدا جاتا ہے اور وہ کھلاڑی پھر نام واپس لینے کا فیصلہ کرتا ہے تو اس پر دو سال تک پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس حوالے سے مائیکل کلارک کا کہنا تھا...
القسام بریگیڈز نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ’گہرائی میں مقبوضہ علاقے، تل ابیب پر ایم 90 راکٹوں کی بارش‘ کی۔ اسلام ٹائمز ۔ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد حماس نے اسرائیل پر اپنا پہلا میزائل حملہ کیا، جس سے وسطی اسرائیل میں سائرن بج گئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق جنوبی غزہ سے گش دان اور حشفیلہ پر تین پروجیکٹائل فائر کیے گئے۔ حماس کے القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ یہ میزائل حملے صہیونی فوج کے ہاتھوں قتل عام کے جواب میں کیے گئے، اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایک میزائل کو روک لیا گیا، جب کہ دو کھلے علاقوں میں گرے۔ جمعرات کو...
علامتی تصویر۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع وسطی کراچی کی عدالت نے بیٹی سے جنسی زیادتی کرکے حاملہ کرنے کے کیس میں ملزم کو 25 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملزم پر دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق 2020 میں ملزم نے اپنے گھر میں سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پراسیکیوٹر حنا ناز کے مطابق بیٹی نے ماں کو سب واقعہ بتایا لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، ملزم نے متعدد بار بیٹی کے ساتھ ریپ کیا۔ پراسیکیوٹر حنا ناز نے مزید کہا کہ چند ماہ بعد بیٹی نے ایک بچے کو جنم دیا، لڑکی نے ماں کو بتایا کہ یہ بچہ اُسکے باپ کا ہے تو اس نے اپنے شوہر کو...
کیف(انٹرنیشنل ڈیسک)یوکرین نے جمعرات کو روس کے اینجلس اسٹریٹجک بمبار ایئربیس کو ڈرونز سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک زبردست دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔ یہ ایئربیس جنگی محاذ سے تقریباً 700 کلومیٹر دور واقع ہے۔ روسی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں قریبی رہائشی علاقے بھی متاثر ہوئے۔ روئٹرز سے تصدیق شدہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ایئربیس پر بڑے دھماکے اور قریبی مکانات کی تباہی کو دکھایا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں فضائی دفاعی نظام نے 132 یوکرینی ڈرون مار گرائے۔ روس کا جوہری بمبار طیاروں کا اہم اڈہ متاثر اینجلس بمبار ایئربیس، جو سوویت...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ میں جوڈیشل افسران کی تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں۔روز نامہ جنگ نے اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے حوالے سے بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج خالدحسین لغاری کا ٹنڈو محمد خان سے حیدر آباد تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج محمدعلی کا کراچی غربی سے شکار پور تبادلہ کیا گیا۔ محمد اسلم چانڈیو کا شکارپور سے کراچی غربی تبادلہ کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج کرم علی شاہ کو قمبر میں تعینات کر دیا گیا جبکہ سول جج محمد علی جروار کا کراچی وسطی سے میر واہ تبادلہ کر دیا گیا۔ سول جج شکیل مولانی کا میر واہ سے کندھ کوٹ کشمور جبکہ سول جج عادل عزیز سولنگی کا کراچی شرقی...
سندھ میں جوڈیشل افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج خالدحسین لغاری کا ٹنڈو محمد خان سے حیدر آباد تبادلہ کیا گیا ہے جبک ایڈیشنل سیشن جج محمدعلی کا کراچی غربی سے شکار پور تبادلہ کیا گیا۔ محمد اسلم چانڈیو کا شکارپور سے کراچی غربی تبادلہ کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج کرم علی شاہ کو قمبر میں تعینات کر دیا گیا۔ جبکہ سول جج محمد علی جروار کا کراچی وسطی سے میر واہ تبادلہ کر دیا گیا۔ سول جج شکیل مولانی کا میر واہ سے کندھ کوٹ کشمور، جبکہ سول جج عادل عزیز سولنگی کا کراچی شرقی سے ملیر تبادلہ کر دیا گیا۔ سول جج محمد مزان بلیدی کا کشمور...
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب ایک کروڑ 58 لاکھ ڈالر ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق 14 کو ختم ہونیو الے ہفتے پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 14 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 14 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب ایک کروڑ 58 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ کمرشل...
کراچی: خام تیل کی عالمی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کے رحجان، آئی ایم ایف سے اگلی قسط کی منظوری میں تاخیر اور درآمدی نوعیت کی طلب برقرار رہنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں معمولی نوعیت کا اضافہ ہوا۔ ملک میں فروری 2024 سے فروری 2025 کے دوران ترسیلات زر کا حجم 45فیصد بڑھنے، عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 10کروڑ ڈالر کے کلائمیٹ چینج فنڈ کے اجرا جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 13پیسے کی کمی سے 280روپے 07پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بعدازاں درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف 02 پیسے کے اضافے سے...
ملک میں کوئی نیا آپریشن ہونے نہیں جارہا، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے وزرا سے بات کرتے ہوا کہا کہ اے این پی اور پیپلزپارٹی ان سے (طالبان)سے لڑتے لڑتے ختم ہوگئے، ہم ختم نہیں ہونا چاہتے، واضح کیا کہ کوئی نیا آپریشن ہونے ہی نہیں جارہا، نئے آپریشن کا شوشہ چھوڑا گیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی پھر زور پکڑ رہی ہے، نیشنل سیکورٹی کمیٹی میٹنگ میں ان پارٹیوں نے شرکت نہیں کی جو دہشتگردوں کے بارے میں نرم گوشہ...
پاکستان کے کرپٹو ایڈوائزر بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ حکومت بین الاقوامی سرمایہ کاری متوجہ کرنے کیلئے ڈیجیٹل کرنسی کو قانونی حیثیت دینے اور ایک ریگولیٹری فریم ورک بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پاکستان کے کرپٹو ایڈوائزر بلال بن ثاقب نے بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو میں پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے مسقبل کے حوالے سے اپنا وژن پیش کیا۔ بلال بن ثاقب کو حال ہی میں پاکستان کرپٹو کونسل میں وزیر خزانہ کا چیف ایڈوائزر تعینات کیا گیا ہے۔بلال نے کہا کہ پاکستان اب مزید انتظار نہیں کرے گا، ہم ریگولیٹری وضاحت چاہتے ہیں، ہمیں ایسا قانونی فریم ورک درکار ہے جو کاروبار دوست ہو، ہم پاکستان کو بلاک چین پر مبنی مالیاتی نظام میں نمایاں مقام...
14 کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 14 کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 14 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 14 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب ایک کروڑ 58 لاکھ...
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی وزی اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں مارے گئے دہشتگردوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر سکتے ہیں لیکن جھتے کو نہیں دیں گے۔بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گذشتہ روز اسپتال میں رکھی گئی قابل شناخت لاشیں ایک جتھے نے لے جانے کی کوشش کی، ناقابل شناخت لاشوں کو دفنا دیا گیا۔ جعفر ایکسپریس حملہ، سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی ویڈیو جاری پاک فوج نے 36 گھنٹے کے اندر کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کروایا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ جب ٹرین کا واقعہ ہوا تو وہاں دہشت گردوں کے 2 گروپ تھے، ایک گروپ...
فاروق ایچ نائیک---فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کینالز منصوبے کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ مجھے 27 ویں ترمیم سے متعلق علم نہیں: فاروق ایچ نائیکپاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ مجھے 27ویں ترمیم سے متعلق علم نہیں۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں فاروق ایچ نائیک نے یہ مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ کینالز بالکل نہیں بننی چاہئیں، اگر پنجاب حکومت نے کینالز بنا کر پانی روکا تو یہ بہت بڑی ناانصافی ہو گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس منصوبے سے سندھ کی معیشت اور زراعت دونوں کو بہت نقصان ہو گا۔

جنوبی کوریا کے وزیراعظم کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ 24 مارچ کو سنایا جائے گا، جنوبی کوریا کی آئینی عدالت
ٹوکیو:جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے مطابق، آئینی عدالت 24مارچ بروز منگل معطل کردہ وزیر اعظم ہن ڈوک سو کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔ بیرونی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کے مواخذے کا فیصلہ بھی ہن ڈوک سو کے بعد اگلے ہفتے کے اندر سنایا جا سکتا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کو ہنگامی حالت نافذ کرنے پر گزشتہ سال 14 دسمبر کو قومی اسمبلی کی طرف سے مواخذے کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں معطل کر دیا گیا، جس کے بعد وزیر اعظم ہن ڈوک سو نے صدارتی اختیارات سنبھال لیے۔ بعد ازاں، ہن ڈوک سو نے یون سیوک یول اور ان کی اہلیہ کم...
یوم علیؓ کے موقع پر موبائل فون سروس معطل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا اور ڈبل سواری پر مشروط پابندی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق امیر المومنین حضرت علی ؓ کا یوم شہادت 21 رمضان المبارک بمطابق 22مارچ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا، میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے 21 جلوسوں کے دوران موبائل سروس کو فعال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم لاہور پولیس نے جلوسوں کے دوران ڈبل سواری پر مشروط پابندی کا مطالبہ کیا، ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت اور کسی...
پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت سے متعلق تحریک انصاف کے اکمل باری کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے کی۔ درخواست گزار اکمل باری نے استدعا کی کہ پی ٹی آئی 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسہ کرنا چاہتی ہے، لیکن انتظامیہ جلسے کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کررہی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے جواب جمع کیوں نہیں کرایا، جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کے جواب کی ضرورت نہیں ہے، دیگر فریقین کے جواب آ گئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے کل تک ڈپٹی کمشنر لاہور کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید عدالتی کارروائی...
اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر اس فیصلے کو مسترد کرنے کا اعلان کیا، نیز اس فیصلے کو من و عن لاگو کرنے کی کسی بھی کوشش پر بھرپور ردعمل کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تنظیم گرینڈ ہیلتھ الائنس بلتستان "جی ایچ اے" کا ہنگامی اجلاس آر ایچ کیو ہسپتال سکردو میں منعقد ہوا جس میں پی ایم اے، وائی ڈی اے اور پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کابینہ کی طرف سے محکمہ صحت کے لیے پہلے سے موجود مقامی تعطیلات کو ختم کرنے کے فیصلے پر غور و خوض کیا گیا۔ شرکاء نے اس فیصلے کو نامعقول اور نہایت...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ 2025ء ) پنجاب حکومت نے جیلوں میں ملاقات کیلئے ایڈوانس بکنگ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی اپنے گھر والوں سے ملاقات کیلئے گھنٹوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیوں کہ جیلوں میں ملاقات کے لئے ایڈوانس بکنگ کلچرمتعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جیلوں میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کے لیے ایڈوانس بکنگ کے لیے شہری ویب سائٹ اور واٹس ایپ نمبر پر اپنے کوائف بھجوا کر ملاقات کا وقت حاصل کرسکیں گے۔ آئی جی جیل کا کہنا ہے کہ ملاقاتی آن لائن ملاقات کے لیے ٹائم حاصل کریں گے، اس کے بعد دیئے گئے وقت پر قیدی کو بلا کر...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپر بانڈز کا دور ہوا ختم، ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز ڈیجیٹل پرائز بانڈز جاری کرے گا۔ ڈیجیٹل پرائز بانڈز گیٹ وے کیلئے موبائل ایپ متعارف کرائی جائے گی۔ وزارت خزانہ نے ڈیجیٹل پرائز بانڈز رولز 2024 کا مسودہ جاری کر دیا۔ انعامی رقم پر ٹیکس کٹوتی ہوگی تاہم یہ زکوۃ سے مستثنیٰ ہوگی۔ صارفین بانڈز کی ڈیجیٹل چینل کے ذریعے خرید و فروخت کر سکیں گے، انعامی رقم براہ راست بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔مسودہ قانونی مقدمات نمٹانے سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سفارش پر جاری کی گئی، ان قوانین سے ممکنہ متاثر ہونے والے افراد سے 7 روز میں تجاویز طلب کرلی گئی۔ ڈیجیٹل پرائز بانڈز...
پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے تحت شمالی، وسطی اور جنوبی پنجاب میں نئی لیبز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دہشتگردی اور سنگین جرائم کے واقعات میں فرانزک سائنس ٹیمیں فرسٹ رسپانڈر کے طور پر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کریں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فرانزک سائنس اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 8 ارب روپے کے فنڈز دے دیے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے تاریخ ساز انیشیٹو کے تحت پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی جدید خطوط پر استوار ہوگی۔ فرانزک سائنس ایجنسی کو اتھارٹی کا درجہ دے کر ادارے میں غیر معمولی اصلاحات لائی جارہی ہیں۔ فرانزک سائنس اتھارٹی کو کرائم سین کے تحفظ اور فرانزک مواد کی نقل و حمل کا...
بنوں میں کنگر پل پولیس چوکی پر دہشتگردوں کاحملہ، جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہو گئے ۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر جدید اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے، پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی، دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی۔حکام نے کہا کہ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں،پولیس اہلکارمحفوظ رہے ۔ اسی پولیس چوکی پر پہلے بھی کئی بار حملے ہوچکے ہیں۔
جنوبی کوریا کے وزیراعظم کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ 24 مارچ کو سنایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز ٹوکیو:جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے مطابق، آئینی عدالت 24مارچ بروز منگل معطل کردہ وزیر اعظم ہن ڈوک سو کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔ بیرونی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کے مواخذے کا فیصلہ بھی ہن ڈوک سو کے بعد اگلے ہفتے کے اندر سنایا جا سکتا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کو ہنگامی حالت نافذ کرنے پر گزشتہ سال 14 دسمبر کو قومی اسمبلی کی طرف سے مواخذے کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں معطل کر دیا گیا، جس...
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کے علاقے لوئر کرم میں مسلسل دہشت گردی کے پیش نظر آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جب ک ممکنہ آپریشن شروع ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی کا آغاز کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان کے لوئر کرم میں ممکنہ آپریشن شروع ہونے کا امکان ہے، آپریشن کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے، چار خیل، ڈا ڈکمر، مندوری اوچھت میں اپریشن سینیٹائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گذشتہ روز تقریباً 178 گھرانے علاقہ چھوڑ چکے ہیں، نقل مکانی کرنیوالوں کیلئے ہنگو میں کیمپ بنائے گئے ہیں، زیادہ تر گھرانے کوہاٹ ، ہنگو، دوابہ ، پشاور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں کی طرف...
آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عدلیہ کی آزادی کے لیے تحریک تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف عید کے بعد بھرپور مہم چلانے کا اعلان کردیا۔ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق وکلا ایکشن کمیٹی بار ایسوسی ایشنز کو ہر سطح پر متحرک کرے گی، اسلام آباد میں وکلا کنونشن منعقد کیے جائیں گے اور سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کو وکلا کنونشن میں دعوت دی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق عدلیہ کی آزادی اور آئینی بالادستی کے لیے وکلا کی ملک گیر تحریک چلائے جائے گی، 26ویں ترمیم سے عدلیہ کی آزادی کو نقصان پہنچا، وکلا برادری جدوجہد جاری رکھے گی،...
چیمپئنز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے سلیکٹرز نے نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کی حکمت عملی اپنائی ہے جس کے تحت نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سینئر کھلاڑیوں بابر اعظم اور محمد رضوان کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کے سپرد کی گئی لیکن ابتدائی دو میچوں میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم محض 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں سے آسانی کے ساتھ میچ اپنے نام کر لیا دوسرے میچ میں بھی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی انتہائی...
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان 350 قیدیوں کے تبادلہ کیا گیا، 176 روسی اور 175 یوکرینی قیدی رہا کیے گئے۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات مشرق وسطی میں امن کیلئے اہم شراکت دار ہے۔اماراتی قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون نے وائٹ ہاوس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں معیشت اور ٹیکنالوجی میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد:حکومت نے بیرونی مسابقت کیلیے معیشت کو مکمل طور پر کھولنے کا آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ تسلیم کر لیا، اس کے تحت آئندہ 5 برس میں اوسط درآمدی ٹیرف ایک تہائی کم کرکے محض 7.1 فیصد تک لایا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق معیشت کی لبرلائزیشن کے شعبوں میں معدنیات اور آٹو سیکٹر سرفہرست ہوں گے، ان میں آٹو سیکٹر کو سب سے زیادہ تحفظ حاصل ہے، جبکہ شورش زدہ بلوچستان معدنیات سے مالامال ہے۔ اس نئی مفاہمت کیساتھ پاکستان اور آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ کے قریب پہنچ گئے، جوکہ ایک ارب ڈالر کی قسط کی ایگزیکٹیو بورڈ سے منظوری کی لازمی شرط ہے۔ تاہم اوسط ٹیرف میں ایک تہائی کمی سے محصولات میں 278...
نیویارک (نیوزدیسک) دنیا کی معروف سافٹ ویئرکمپنی ایمازون نے اخراجات میں کمی اور کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش تیز کردیں ۔ معاشی استحکام کیلئے ایمزون کی انتظامیہ نے 14ہزار سے زائد ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا معروف ای کامرس کمپنی ایمازون نے اپنی عالمی انتظامی ٹیم میں 14,000 ملازمتوں کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو 2025ء تک مکمل کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کمپنی کے اخراجات میں کمی اور کارکردگی کو مؤثر بنانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ اس اقدام سے کمپنی کو سالانہ 210 کروڑ سے 360 کروڑ بھارتی روپے کی بچت ہونے کی توقع ہے۔ایمازون کے عالمی انتظامی عملے میں 13 فیصد کمی کے بعد منیجروں کی تعداد...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)بروز اتوار23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کےمطابق یوم پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ رمضان المبارک کی وجہ سے کیا گیا ہے، پریڈ میں بدستور تینوں مسلح افواج کے دستے شریک ہوں گے۔ یوم پاکستان پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کی جائے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی ایوان صدر کے سامنے فلائی پاسٹ کریں گے،پریڈ میں پاکستان آرمی کا پائپ اینڈ پرکشن بینڈ اپنے فن کا بھی...
یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس)حکومت نے یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منعقد کی جائے گی، یوم پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ رمضان المبارک کے باعث کیا گیا ہے، پریڈ میں بدستور تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کرینگے۔ یوم پاکستان پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کی جائے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری یوم پاکستان کی تقریب...
ذرائع کے مطابق پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے، جبکہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی ایوان صدر کے سامنے فلائی پاسٹ کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پریڈ میں پاکستان آرمی کا مایہ ناز پائپ اینڈ پرکشن بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔ تقریب میں غیر ملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یوم پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر کرنے کا فیصلہ رمضان المبارک کے باعث کیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پریڈ میں بدستور تینوں مسلح افواج...
اسلام آباد(صغیر چوہدری) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کنگر پل پولیس چوکی, بنوں پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسینوزیر داخلہ محسن نے کہا ہے کہ کے پی کے پولیس نے دلیری کےساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملے کو پسپا کیا۔خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔خوارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے خیبرپختونخواپولیس کا کردار قابل ستائش ہے۔کے پی کے پولیس کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ Post Views: 2
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ یوم پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر کرنے کا فیصلہ رمضان المبارک کے باعث کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پریڈ میں بدستور تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کریں گے، یوم پاکستان پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کی جائے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے جبکہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی ایوان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اے ٹی سی اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات کے معاملے پر عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے بشری بی بی کے خلاف 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج پر درج مقدمات کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش ہونے کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ 23 مارچ کو یو پاکستان پریڈ سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا ...
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان میں فارمیسی کے شعبے میں خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور ملازمت کے مواقع محدود ہونے کے باعث فارمیسی کونسل آف پاکستان (PCP) نے اپنے 62ویں اجلاس نئے فارمیسی اداروں کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس (این او سی) دینے پر پابندی عائد کردی ہے جس کا باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ فارمیسی کونسل آف پاکستان کے نائب صدر/ سیکرٹری سردار شبیر احمد کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق پابندی 31 مئی 2025 سے ایک برس کی مدت کے لیے نافذ العمل ہوگی اور اسے مزید ایک سال کے لیے بڑھایا جاسکے مراسلہ کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے ہے کہ منظور شدہ فارمیسی انسٹی ٹیوٹ کی تعداد اور ان کو دی...
کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جمعرات کو بھی برقرار رہا۔ سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں، گذشتہ 8ماہ میں آئی ٹی برآمدات بڑھ کر 2.48 ارب ڈالر تک پہنچنے اور آئی ایم ایف ریویو مشن کی مثبت رپورٹ پر قرض پروگرام کی اگلی قسط منظور ہونے کی توقعات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی گھٹتی ہوئی قیمتوں، اوورسیز پاکستانیوں کی ماہ رمضان المبارک میں ترسیلات زر کی آمد بڑھنے اور آنے والے مہینوں میں انفلوز کی امیدوں سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے...
بنوں میں دہشتگردوں کا جدید اسلحہ سے پولیس چوکی پر حملہ، اہلکاروں کا بھرپور مقابلہ، ملزمان فرار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں کنگر پل پولیس نے چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے جدید ہتھیاروں سے کیا گیا حملہ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر جدید اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے، پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی، دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، علاقے کی ناکہ بندی کی جارہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں کسی جانی نقصان...
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ بادلوں کا سلسلہ بن برسے پاکستان اورپنجاب سے گزر گیا۔ خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔ مزید پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے کے مختلف علاقوں میں دن میں گرمی بڑھ گئی ہے اور اب راتیں بھی گرم ہونا شروع ہوجائیں گی۔ خشک موسم کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
بدھ کے روز بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع سول اسپتال سے مظاہرین 5 مبینہ خودکش حملہ آوروں کی لاشیں زبردستی لے کر چلے گئے۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے پولیس سرجن سول اسپتال ڈاکٹر عائشہ فیض نے بتایا کہ مشتعل مظاہرین نے سول اسپتال کے مردہ خانے پر حملہ کیا اور مرکزی دروزے کا تالہ توڑ کر 5 خودکش حملہ آوروں کی لاشیں زبردستی لے کر چلے گئے۔ ان خودکش حملہ آوروں کی لاشوں میں جعفر ایکسپریس میں ملوث 4 خود کش حملہ آور جبکہ قلات میں سیکیورٹی فورسز پر خود کش خاتون حملہ آور کی لاش بھی شامل تھی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی...
مہاراشٹر میں مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو مسمار کرنے کے مطالبات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے تشدد کے واقعات نے ریاست میں سیاسی اور سماجی تناؤ کو بڑھا دیا ہے۔ ناگپور میں حالیہ جھڑپیں اور گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ معاملہ محض تاریخی یادگار سے متعلق نہیں، بلکہ اس کے پیچھے سیاسی اور مذہبی محرکات کارفرما ہیں۔ بی جے پی کے رہنما اور ستارا کے شاہی خاندان کے رکن چھترپتی ادین راجے بھوسلے نے اورنگزیب کے مقبرے کو مسمار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے ’چور اور لٹیرا‘ قرار دیا اور کہا کہ اس کی مسماری کے لیے جے سی بی مشین بھیجی جائے۔ ہندو جن جاگرتی...
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار عبدالرحمن کھیتران کا کہنا ہے کہ یقینی طور پر حالات ٹھیک نہیں ہیں لیکن اس کے بیک گراؤنڈ میں میں جاؤں گا کہ دیکھیں کہ یہ صوبہ ایک گلدستہ ہے، اس میں بلوچ، پشتون، سرائیکی، سندھی، ہزارے، کیھتران، بروہی،بہت ساری قومیںآباد ہیں تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ جو سوکالڈ سرمچاری کی بات کر رہے ہیں یا صوبے کی آزادی کی بات کر رہے ہیں یا وسائل کی بات کر رہے ہیں یہ ایک ڈھونگ ہے، یہ پیشے کمانے کا ایک ڈھونگ ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرا ایک ہی بنیادی سوال ان پہاڑوں پر بیٹھے ہوئے لوگوں اور...
لاہور: رہنما تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ میں ایسے بیانات کو کوئی اہمیت نہیں دیتا کیونکہ یہ بیانات ایسے لوگوں کی طرف سے آتے ہیں جن کی اپنی کوئی ساکھ نہیں ہے اور نہ ان کی کوئی حیثیت نہیں اور نہ ان کی کوئی جائزیت ہے تو وقت ضائع کرنے کے لیے نہیں ہم پروگرامز کرتے، ہم کوئی ٹھوس گفتگو کرنے کیلیے کرتے ہیں۔ جہاں تک رہا ہماری شرکت نہ کرنے کا ہم نے شرکت کرنے سے انکار نہیں کیا تھا، ہماری پارلیمانی پارٹی نے اور ہماری پولیٹیکل کمیٹی نے خان صاحب کے ساتھ ملاقات سے اس کو صرف مشروط کیا تھا، ہمارا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ بالکل ٹھیک تھا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام...
کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ اور عملے کی حاضری اور طلبا کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کیلیے موبائل ایپلی کیشن متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں اساتذہ اور عملے کی حاضری کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ، حاضری کے ریکارڈ کو آکائونٹنٹ آفیس سے براہ راست منسلک کرنے اور طلباء کی داخلہ کا ریکارڈ ڈجیٹلائیز کرنے جیسے اقدامات کے لیے موبائل ایپلیکیشن پر کام شروع کردیا گیا۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ ’’ہم کارکردگی، شفافیت اور نگرانی کا ایک ڈجیٹل سفر شروع کرنے جا رہے ہیں، جس کا مقصد وسائل کو حقائق کی بنیاد پر استعمال کرنا ہے۔‘‘ یہ بات انہوں نے کراچی میں بدھ کے روز اپنی زیر صدارت اساتذہ کی ڈیجیٹل...
پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو مینار پاکستان لاہور پرجلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پی ٹی آئی کو مینار پاکستان لاہور پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت لاہور ہائیکورٹ میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے متعلق جواب کل جمع کروائے گی، چیف سیکرٹری ، آئی جی ، ہوم سیکرٹری ، کمشنر سمیت دیگر کی جانب سے جواب جمع کروایا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کل پی ٹی آئی کے رہنماء اکمل خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ پنجاب حکومت کی...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی دھمکیوں کے بعد غزہ میں وحشیانہ بمباری میں مزید شدت آگئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے علاقے دیر البلح میں اسرائیلی بمباری کی زد میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر بھی آگیا۔ اقوام متحدہ کے دفتر پر اسرائیلی حملے میں 6 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ایک غیرملکی اہلکار نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے غیر ملکی اہلکار کی شناخت اہل خانہ کی اجازت ملنے کے بعد جاری کی جائے گی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنائے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ یاد...
اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو ای مزدور کارڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس کارڈ میں مزدوروں کی انٹری آف سروس، شفٹنگ سمیت دیگر تمام اہم معلومات دستیاب ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مزدوروں کی سہولت اور حقوق کے تحفظ کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ای مزدور کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے محنت فضل شکور خان کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری لیبر، وائس کمشنر ای ایس ایس آئی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو ای مزدور کارڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ...
ملک اشرف : پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ، ،پنجاب حکومت لاہور ہائیکورٹ میں جلسے کی اجازت سے متعلق جواب کل جمع کروائے گی،چیف سیکرٹری ، آئی جی ، ہوم سیکرٹری ، کمشنر لاہور کی جانب سے جواب جمع کروایا جائے گا،جسٹس فاروق حیدر ،، پی ٹی آئی کے رہنماء اکمل خان کی درخواست پر سماعت کریں گے،پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد ادریس رفیق بھٹی پیش ہوں گےپی ٹی آئی نے 22 مارچ کو جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے ...
سابق کمشنر کوئٹہ کی صاحبزادی کا ایئر ہوسٹس پر حملہ، دانت توڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی صاحبزدای نے تلخ کلامی کے بعد نجی ایئرلائن کی ایئر ہوسٹس کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی فلائٹ میں پیش آیا جس میں سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی اپنی بیٹی صائمہ کے ساتھ ہمراہ سفر کررہے تھے، کوئٹہ ایئر پورٹ پر چیک ان کرتے وقت بھی دونوں مسافروں نے عملے سے بدتمیزی کی۔بعد ازاں جہاز میں سوار ہونے کے بعد بھی سابق کمشنر افتخار جوگزئی اور ان کی بیٹی صائمہ جوگزئی نے مبینہ طور...
اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت کے بعد اپوزیشن اتحاد نے فیصلہ کرلیا ہے کہ عید کے بعد امن و امان کی صورت حال پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔ اپوزیشن ذرائع نے بتایا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی، اپوزیشن اتحاد نے تحریک کو منظم کرنے کے لیے مزید ذیلی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز اجلاس میں باقاعدہ طور پر اس تحریک کے بنیادی ڈھانچے کی منظوری دی گئی ہے اور اپوزیشن اتحاد نے تین ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ ذرائع نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رابطہ کمیٹی کی سربراہی اسد قیصر کو...
سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی بیٹی نے مبینہ طور پر نجی ایئرلائن کے عملے پر حملہ کردیا، جس پر اے ایس ایف نے سابق کمشنر اور ان کی بیٹی کو تحویل میں لے لیا۔ نجی ائیرلائن کے عملے کے مطابق سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی بیٹی صائمہ نے والد کے ہمراہ سفر کے دوران خاتون فضائی میزبان سے تلخ کلامی کرتے ہوئے اس کی ناک پر مکہ دے مارا جس سے فضائی میزبان زخمی ہو گئیں۔ واقعہ گزشتہ روز کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی سرین ایئر کی فلائٹ نمبر 540 میں پیش آیا تھا، جہاں سابق کمشنر کوئٹہ اور ان کی بیٹی نے کوئٹہ ایئر پورٹ پر چیک ان کرتے وقت بھی عملے سے بدتمیزی کی تھی۔...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی شرعی عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے روایات اور رسم و رواج کی بنیاد پر خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قرار دے دیا۔نجی ٹی وی آج نیوز نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ شریعت کورٹ نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والوں کے خلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمان کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا، وفاقی شرعی عدالت نے فیصلہ فوزیہ جلال شاہ کی درخواست پر سنایا۔فیصلے میں کہا کہ چادر و پرچی کی رسم کے تحت خواتین کو وراثتی حق سے محروم کیا جاتا تھا، ایسی روایات اسلامی احکامات...
پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے میں ہر قسم کے لین دین اور کاروباری ادائیگیوں کےلیے کیش لیش خیبرپختونخوا کے نام سے یونیورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کے مطابق "کیش لیس خیبر پختونخوا" کے برانڈ نام سے یونورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم پر عمل درآمد کےلیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جس کے تحت مختلف محکموں، اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ٹائم لائنز کے ساتھ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ اس سسٹم کے تحت ہر قسم کے چھوٹے بڑے کاروبار اور نجی و سرکاری لین دین کےلیے آن لائن ادائیگی لازمی ہوگی، اس سسٹم کے نفاذ سے کاروباری لوگوں کے...
پی ایس ایل 8 کےلیے 2 ارب کی تقسیم نہ ہونے کے معاملے میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے طلب کرلیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کےلیے تقریباً 2 ارب رقم کی تقسیم نہ ہونے سے متعلق آڈٹ پیرا کا جائزہ پیش کیا گیا۔ جائزے کے مطابق آڈٹ حکام کے مطابق پی سی بی اور فرنچائز کے درمیان یہ رقم تقسیم نہیں کی گئی۔اس دوران چیئرمین پی اے سی نے سوال کیا کہ کیا چیئرمین پی سی بی کو آج کمیٹی میں نہیں ہونا چاہیے تھا؟پی اے سی نے اگلی میٹنگ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو طلب کر...
پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق ملزم ارمغان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تکرار محض ایک ڈرامہ ہے، ملزم ارمغان نے والد کو گرفتاری سے بچنے کے لیے امریکہ جانے کا کہا تھا، اگر کامران اصغر قریشی کو گرفتار نہ کیا گیا تو وہ کسی بھی وقت فرار ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا۔ عدالت میں جمع کروائی گئی پولیس کی ریمانڈ رپورٹ کے مطابق، ملزم ارمغان نے مصطفی عامر کو قتل کرنے کے فوراً بعد اپنے والد کو اطلاع دی تھی۔ تاہم کامران اصغر قریشی نے پولیس...
خیبرطورخم بارڈر پر پاک افغان کا فلیگ میٹنگ ختم ہوگیا. 26 روز کی طویل بندش کے بعد طورخم بارڈر آج سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔خیبرطورخم بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کے حکام کی فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، اس دوران طویل بندش کے بعد طورخم بارڈر آج کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.پہلے مرحلے میں مریضوں اور مال بردار گاڑیوں کو آمد ورفت کی اجازت دی جائے گی. 2 دن بعد بارڈر عام آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا، کشیدگی کے باعث طورخم بارڈرز 26 دن تک بند رہا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان کی جانب طور خم بارڈر پر انفرااسٹرکچر کی تعمیرات کے بعد پاکستان کی جانب سے طور خم سرحد کو 26 روز قبل بند کر...
سٹی42: خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پولیس پر ایک اور حملہ رپورٹ ہوا ہے، اس حملے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہید ہوگیا، گولی لگنے سے گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔ پولیس کے مطابق اے ایس آئی پر فائنرگ کا واقعہ نوشہرہ میں خشکی روڈ پر ہوا، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی الیاس خان شہید ہوگئے۔ شہید الیاس خان تھانہ نوشہرہ کینٹ میں تعینات تھے، ان پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ گولی لگنے سے ان کی گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر ماں کو قتل کردیا دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں...
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے آئندہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کو طلب کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل 8 کیلئے تقریبا 2 ارب رقم کی تقسیم نہ ہونے سے متعلق آڈٹ پیرا کا جائزہ لیا گیا، آڈٹ حکام نے بریفنگ دی کہ پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان یہ رقم تقسیم نہیں کی گئی۔ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ کیا چیئرمین پی سی بی کو آج کمیٹی میں نہیں ہونا چاہئیے تھا، سیکریٹری کابینہ نے کہا کہ کوئٹہ اور بلوچستان کے واقعات کی وجہ سے ان کا آنا ممکن نہیں تھا۔ ثناء اللہ...
کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کے کیس میں ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت کو آگاہ کردیا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو قتل کے فوراً بعد اپنے والد کو اگاہ کیا، ملزم کامران اصغرقریشی نے پولیس کو اطلاع کےبجائے بیٹے کو رپوشی کا مشورہ دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم ارمغان اپنے والد کے مشورے پر شیراز کے ہمراہ اسکردو اور دیگرعلاقوں میں روپوش رہا۔پراسیکیوشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان کی انسداد دہشت گردی کورٹ میں تکرار اور ڈرامہ ہے. ملزم ارمغان نے والد کو گرفتاری سے بچنے کیلئے امریکہ جانے...

وزیراعظم کی کپاس کی بحالی پر خصوصی توجہ نہایت حوصلہ افزا ہے۔ کپاس بحالی کے لیے پچھلے دو ماہ سے مسلسل کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں جو اپنے اجلاس منعقد کر چکی ہیں - چیئرمین ٹاسک فورس بحالی کاٹن صنعت (ایف پی سی سی آئی ) ملک سہیل طلعت
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2025ء) زراعت نظر ثانی پالیسی سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کپاس کے حوالے سے خصوصی توجہ دیتے ہوئے مقامی پیداوار پر عائد اٹھارا فیصد جی ایس ٹی پر کمیٹی کا قیام کیا جو چئیرمین FBR, وزیر ڈویلپمنٹ احسن اقبال اور وزیر خزانہ اورنگزیب پر مشتمل ہے کو ھدایت کی کہ فوری طور پر اس پر اہنی رپورٹ پیش کی جائے۔وزیراعظم نے کپاس کی پیداوار میں کمی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بحالی کے لیے ھنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ھدایت کرتے ہوئے کہا کہ بائیر کے ساتھ رابطہ کیا جائے تاکہ ماضی میں مونسنٹو کے ساتھ طے کئے گئے معاملات کا از سر نو جائزہ لیا...
سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی بیٹی صائمہ کی فضائی سفر کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی، فضائی میزبان پر بدترین تشدد، بعد ازاں معاملہ ختم کرنے پر دباؤ ڈالنے لگے۔ ذرائع کے مطابق سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی بیٹی صائمہ نے والد کے ہمراہ سفر کے دوران خاتون فضائی میزبان سے تلخ کلامی کرتے ہوئے اس کی ناک پر مکہ دے مارا جس سے فضائی میزبان زخمی ہو گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ روز کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی سرین ایئر کی فلائٹ نمبر 540 میں پیش آیا۔ سابق کمشنر کوئٹہ اور ان کی بیٹی نے کوئٹہ ایئر پورٹ پر چیک ان کرتے وقت بھی عملے سے بدتمیزی کی تھی۔ یہ بھی پڑھیےنئی سعودی ایئرلائن ’فلائی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی شرعی عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کیخلاف فیصلہ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق روایات اور رسم و رواج کی بنیاد پر خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قراردیدیاگیا،خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والوں کیخلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے،جسٹس اقبال حمیدالرحمان کی سربراہی میں 4رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ زمانہ جاہلیت میں خواتین کو وراثت سے محروم رکھا جاتا تھا۔ مزید :
طورخم بارڈر پر پاک افغان اعلیٰ حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں متفقہ طور پر 26 دنوں سے بند طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ طورخم بارڈر آج شام 4 بجے طورخم بارڈر پر ٹرانسپورٹرز کے لیے کھول دیا جائے گا جبکہ مکمل طور پر 21 مارچ سے کھول دیا جائے گا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ طورخم بارڈر پر آج مریضوں کو بھی جانے کی اجازت دی جائے گی جبکہ جمعے کے دن پیدل مسافروں کی باقاعدہ آمد و رفت شروع ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: 24 روز سے طورخم بارڈر بند، پاکستانی جرگہ مذاکرات کے لیے طورخم پہنچ گیا واضح رہے کہ سرحدی کشیدگی کی وجہ سے بند...
سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ قانون سازی کے باوجود مضر فضلہ پاکستان میں لایا جا رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےماحولیاتی تبدیلی کا اجلاس سینیٹر شیری رحمان کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس سے خطاب میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 2021 میں قانون سازی کے بعد مصر فضلہ کی پاکستان آمد نمایاں کم ہوئی ہے تاہم قانون سازی کے باوجود مضر فضلہ پاکستان میں لایا جا رہا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان میں انفارمل سیکٹر بڑا ہونے کی وجہ سے ری سائیکلنگ کا تناسب کم ہے۔ مضر فضلہ کی روک تھام کے لیے صوبوں اور صوبائی چیف سیکرٹری سے رپورٹ لی جاتی ہے۔ صوبوں کی جانب...
واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واشنگٹن ڈی سی ڈسٹرکٹ کورٹ کے چیف جج جیمز ای بوسبرگ (James E. Boasberg) کے مواخذے سے انکار کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق، امریکی سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ کسی جج کے عدالتی فیصلوں پر اختلاف کی بنیاد پر اس کا مواخذہ نہیں ہوسکتا، بلکہ اس کے لیے قانونی نظام میں ایپلیٹ (appellate) جائزہ کا طریقہ موجود ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جج بوسبرگ پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں "انتہائی دائیں بازو کا پاگل شخص" اور "ٹیڑھے دماغ کا جج" قرار دیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ ایسے ججوں کے سامنے پیش ہونا پڑا جو ان کے خلاف...
اسلام آباد: عمران خان سے ملاقات کے کیسز کے معاملے میں کاز لسٹ منسوخ کرنے پر ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سخت ریمارکس دیے ہیں۔ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر مشال یوسف زئی کی جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے کیس کی کازلسٹ منسوخ ہونے پر عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا اور ریمارکس دیے کہ کیس آج عدالت میں مقرر تھا، کازلسٹ کیسے منسوخ کی؟ عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار اور ایڈوکیٹ جنرل کو سیکشن 6 اور 7 کے...
قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کا معاملہ؛ صوبائی حکومتوں سے جواب طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت میں وفاق، پنجاب اور بلوچستان حکومتوں نے اپنے جوابات جمع کروا دیے جب کہ سندھ اور خیبرپختونخوا حکومت نے جوابات جمع کرانے کے لیے وقت مانگا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ جواب کے مطابق وفاقی حکومت نے قرآن پاک کی تعلیم کے لیے اقدامات شروع...
کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا۔ عدالت میں جمع کروائی گئی پولیس کی ریمانڈ رپورٹ کے مطابق، ملزم ارمغان نے مصطفی عامر کو قتل کرنے کے فوراً بعد اپنے والد کو اطلاع دی تھی۔ تاہم کامران اصغر قریشی نے پولیس کو اطلاع دینے کے بجائے بیٹے کو روپوش ہونے کا مشورہ دیا۔ ملزم ارمغان اپنے والد کے مشورے پر شیراز کے ہمراہ اسکردو اور دیگر علاقوں میں روپوش رہا۔ ادھر پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق ملزم ارمغان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تکرار محض ایک ڈرامہ...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت نے مزدوروں کی سہولت اور حقوق کے تحفظ کیلئے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ محنت خیبرپختونخوا نے ای مزدور کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ای مزدور کارڈ میں مزدوروں کی انٹری آف سروس، شفٹنگ سمیت دیگر تمام معلومات دستیاب ہوگی۔ صوبائی وزیر برائے محنت فضل شکور خان کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں انہیں مزدوروں کی سہولت کیلئے ای مزدور کارڈ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر محنت فضل شکور خان نے کہا کہ محکمہ محنت میں ڈیجیٹلائزیشن عمل تیزی سے جاری ہے، نظام میں اصلاحات اور بہتری لانے کیلیے ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہے۔ بابراعظم کے ستارے گردش...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا۔سپریم کورٹ میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے کی۔عدالت میں وفاق، پنجاب اور بلوچستان حکومتوں نے اپنے جوابات جمع کروا دیے جب کہ سندھ اور خیبرپختونخوا حکومت نے جوابات جمع کرانے کے لیے وقت مانگا ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ جواب کے مطابق وفاقی حکومت نے قرآن پاک کی تعلیم کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ حکومت کو اپنا کام کرنے دیں، عدالت کیوں مداخلت کرے۔درخواست گزار کے وکیل انیق...
پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ کو 25 روز بعد کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پاکستانی جرگہ سربراہ جواد حسین کاظمی کا کہنا ہے کہ صبح 9 بجے طورخم سرحد پر فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فلیگ میٹنگ کے بعد تجارتی گزرگاہ کھول دی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طورخم سرحد پر متنازع تعمیر کے خاتمے پر افغان حکام رضامند ہوگئے ہیں، جے سی سی اجلاس تک فائربندی رہے گی۔ سید جواد حسین کاظمی کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی حکام نے افغان حکام کے فیصلے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔