پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
ملک اشرف : پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا
ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ، ،پنجاب حکومت لاہور ہائیکورٹ میں جلسے کی اجازت سے متعلق جواب کل جمع کروائے گی،چیف سیکرٹری ، آئی جی ، ہوم سیکرٹری ، کمشنر لاہور کی جانب سے جواب جمع کروایا جائے گا،جسٹس فاروق حیدر ،، پی ٹی آئی کے رہنماء اکمل خان کی درخواست پر سماعت کریں گے،پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد ادریس رفیق بھٹی پیش ہوں گے
پی ٹی آئی نے 22 مارچ کو جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے
لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے سے متعلق وفاق، پنجاب، بلوچستان کے جوابات جمع
— فائل فوٹوقرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر وفاق، پنجاب اور بلوچستان حکومتوں نے جوابات جمع کروا دیے۔
سندھ اور خیبر پختون خوا حکومت نے جوابات جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جواب کے مطابق وفاقی حکومت نے قرآن پاک کی تعلیم کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں، حکومت کو اپنا کام کرنے دیں، عدالت کیوں مداخلت کرے؟
عدالت نے درخواستگزار خاتون کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ حکومتیں کام کر رہی ہوتیں تو 5 سال سے عدالتوں میں چکر نہ لگا رہا ہوتا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ بچہ پیدا ہوتا ہے تو اسے مادری زبان سکھائی جاتی ہے اور پھر انگریزی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔