22مارچ کو موبائل فون سروس معطل کی جائیگی یا نہیں ؟ فیصلہ سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
یوم علیؓ کے موقع پر موبائل فون سروس معطل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا اور ڈبل سواری پر مشروط پابندی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق امیر المومنین حضرت علی ؓ کا یوم شہادت 21 رمضان المبارک بمطابق 22مارچ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔
سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا، میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے 21 جلوسوں کے دوران موبائل سروس کو فعال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تاہم لاہور پولیس نے جلوسوں کے دوران ڈبل سواری پر مشروط پابندی کا مطالبہ کیا، ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے 21 رمضان المبارک کے مرکزی جلوسوں سمیت اہم راستوں پر پابندی کا نفاذ کیا جائے گا۔
سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے لاہور شہر میں 8000 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے، ان افسران کو ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے سخت نگرانی اور ٹریفک کو کنٹرول کرتے ہوئے جلوسوں کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کا کام سونپا جائے گا۔یہ اقدامات ایسے اہم مذہبی تہواروں کے دوران امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
یاد رہے سندھ حکومت نے یوم حضرت علی (ع) کے موقع پر 22 مارچ بروز ہفتہ کو تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تصدیق شدہ چھٹی کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں پر ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس حملہ: 9 روز سے ٹرین سروس معطل، دیگر علاقوں سے آئے مزدور پریشان
11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو ضلع کچی کے علاقے مشکاف کے قریب عسکریت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد سے کوئٹہ سے کراچی، پنجاب اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس معطل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ جعفر ایکسپریس، اسلام آباد کے علاقے بنی گالا سے بڑی گرفتاری
ریلوے حکام کے مطابق ریلوے سروس کی بحالی سیکیورٹی کلیرنس سے مشروط ہے، تاہم اعلیٰ ریلوے حکام کی جانب سے ٹرین کی بحالی سے متعلق کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آ سکی۔
متاثرہ بوگیوں کی مرمتدوسری جانب گزشتہ روز متاثرہ ٹرین کی 5 بوگیوں کو کوئٹہ لوکو شیڈ منتقل کیا گیا، جہاں ٹرین کی دھلائی اور مرمت کا باقاعدہ کام شروع کر دیا گیا۔ اس دوران گولیوں سے چھنی بوگیوں سے 3 دستی بم برآمد ہوئے، جنہیں ہم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ متاثرہ ٹرین کی بوگیوں سے مسافروں کا سامان بھی نکال لیا گیا ہے۔ حملے کی زد میں آنے والی بوگیوں کو بیرونی اور اندرونی طور پر نقصان پہنچا ہے جس کی مکمل مرمت کے بعد انہیں ٹریک پر رواں کیا جائے گا۔
عید کوئٹہ ہی میں گزارنی پڑے گیٹرین سروس معطل ہونے سے کوئٹہ میں دیگر علاقوں سے آئے مزدور شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب سے آئے مزدور ابرار احمد نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے کوئٹہ میں درزی کا کام کر رہے ہیں اور بالخصوص عید سے قبل کوئٹہ آ کر کپڑوں کی سلائی کا کام کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر سال رمضان کے آخری عشرے میں اپنا کام مکمل کر کے اپنے اپنے اپنے آبائی علاقوں کی جانب مزدور طبقہ رخ کر لیتا تھا لیکن اس بار لگتا ہے کہ عید کوئٹہ ہی میں گزارنی پڑے گی۔
بس کے سفر سے خوف محسوس ہوتا ہےابرار احمد نے بتایا کہ کوئٹہ سے پنجاب جانے والی ٹرین سروس 9 روز سے معطل ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے ٹرین کی بحالی سے متعلق کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ پہنچائی گئی جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے 3 دستی بم برآمد
ان کا کہنا تھا کہ اگر بات کی جائے کوئٹہ سے پنجاب بس سروس کی، تو کوئٹہ سے پنجاب بس کے سفر کرنے میں خوف محسوس ہوتا ہے کیونکہ ماضی میں اسی راستے پر لوگوں کو شناخت کی بنیاد پر بسوں سے اتار کر قتل کیا گیا تھا۔
ابرار احمد نے کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔
ٹرین سروس کی بحالی سے متعلق بریفنگوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں بلوچستان میں ریلوے ٹریک اور سفری سہولیات کو محفوظ بنانے کے حوالے سے آئی جی ریلوے پولیس رائے طاہر نے بریفنگ دی اور ریلوے پولیس کی استعداد کار میں اضافے کے ساتھ جدید اسلحہ و دیگر سازو سامان و سہولیات فراہم کرنے کی تجویز دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پبجاب جعفرایکسپریس دہشتگرد ریلوے کراچی کوئٹہ مزدور