Daily Ausaf:
2025-03-22@13:18:37 GMT

ایمازون کا 14,000 ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

نیویارک (نیوزدیسک) دنیا کی معروف سافٹ ویئرکمپنی ایمازون نے اخراجات میں کمی اور کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش تیز کردیں ۔ معاشی استحکام کیلئے ایمزون کی انتظامیہ نے 14ہزار سے زائد ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

معروف ای کامرس کمپنی ایمازون نے اپنی عالمی انتظامی ٹیم میں 14,000 ملازمتوں کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو 2025ء تک مکمل کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کمپنی کے اخراجات میں کمی اور کارکردگی کو مؤثر بنانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

اس اقدام سے کمپنی کو سالانہ 210 کروڑ سے 360 کروڑ بھارتی روپے کی بچت ہونے کی توقع ہے۔ایمازون کے عالمی انتظامی عملے میں 13 فیصد کمی کے بعد منیجروں کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 770 سے گھٹ کر 91 ہزار 936 رہ جائے گی۔

یہ فیصلہ ایمازون کے کمیونیکیشن اور سسٹین ایبیلٹی ڈیپارٹمنٹس میں حالیہ چھانٹیوں کے بعد کیا گیا، جو کمپنی کی وسیع تر تنظیمِ نو کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔کمپنی نے لباس کے تجرباتی پروگرام اور فوری ڈیلیوری سروس جیسے کچھ منصوبے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اپنی بنیادی خدمات پر زیادہ توجہ دی جا سکے۔
حکومت نے خود چینی کی 159 روپے کلو ایکس مل پرائس پر ہاں کردی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کرنے کا

پڑھیں:

رمضان المبارک کے باعث 23 مارچ کی پریڈ محدود کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے، جبکہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی ایوان صدر کے سامنے فلائی پاسٹ کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پریڈ میں پاکستان آرمی کا مایہ ناز پائپ اینڈ پرکشن بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔ تقریب میں غیر ملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یوم پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر کرنے کا فیصلہ رمضان المبارک کے باعث کیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پریڈ میں بدستور تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کریں گے، یوم پاکستان پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کی جائے گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے، جبکہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی ایوان صدر کے سامنے فلائی پاسٹ کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پریڈ میں پاکستان آرمی کا مایہ ناز پائپ اینڈ پرکشن بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔ تقریب میں غیر ملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • سکردو میں جمعتہ الوداع امامیہ عیدگاہ میں ادا کرنے کا فیصلہ
  • ایف آئی اے کا نادیہ حسین کو بینک فراڈ کیس میں طلب کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا 1700 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ
  • ایف آئی اے کے 10افسران کا بلوچستان تبادلہ، سندھ میں انتظامی بحران کا خدشہ
  • ایف آئی اے کے 10 افسران کا بلوچستان تبادلہ، مزید 24 کی تیاری،سندھ میں انتظامی بحران کا خدشہ
  • ایف آئی اے کے 10 افسران کا بلوچستان تبادلہ، سندھ میں انتظامی بحران کا خدشہ
  • اوپن اور ورچوئل یونیورسٹی کے طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ
  • گوادر فری زون میں کام کرنے والی کمپنی کو پوٹاشیم سلفیٹ کھاد برآمد کرنیکی منظوری
  • رمضان المبارک کے باعث 23 مارچ کی پریڈ محدود کرنے کا فیصلہ