خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان  کے علاقے لوئر کرم میں مسلسل دہشت گردی کے پیش نظر آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جب ک ممکنہ آپریشن شروع ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی کا آغاز کردیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان  کے لوئر کرم میں ممکنہ آپریشن شروع ہونے کا امکان ہے، آپریشن  کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع  کردی ہے، چار خیل، ڈا ڈکمر، مندوری اوچھت میں اپریشن سینیٹائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گذشتہ روز تقریباً 178 گھرانے علاقہ چھوڑ چکے ہیں، نقل مکانی کرنیوالوں کیلئے ہنگو میں کیمپ بنائے گئے ہیں، زیادہ تر گھرانے کوہاٹ ، ہنگو، دوابہ ، پشاور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں کی طرف جا رہے ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ آپریشن کا فیصلہ اس علاقے میں جاری مسلسل دہشتگردی کی وجہ سے کیا گیا ہے، لوئر کرم، بگن، مندوری، اوچھت میں گذشتہ تین مہینوں میں شرپسندوں نے متعدد کارروائیاں کی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نقل مکانی لوئر کرم کا فیصلہ

پڑھیں:

پی آئی اے کا برطانیہ فلائیٹ آپریشن کب سے شروع ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

سٹی42:پی آئی اے برطانیہ فلائیٹ آپریشن بحالی فیصلے میں دو روز باقی، برطانوی ٹرانسپورٹ سیفٹی ایجنسی 20مارچ کو پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ کرے گئی.

پی آئی اے برطانیہ فلائیٹ آپریشن بحالی فیصلے میں دو روز باقی، برطانوی ٹرانسپورٹ سیفٹی ایجنسی 20مارچ کو پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ کرے گئی۔برطانوی ایوی ایشن و ٹرانسپورٹ حکام کی جانب سے کیے گئے آڈٹ رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پی آئی اے فلائیٹ آپریشن کا فیصلہ کیا جائے گا۔پی آئی اے حکام کو برطانیہ فلائیٹ آپریشن کی اجازت ملنے کی قوی امید ہے۔

بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر  ماں کو  قتل کردیا

پی آئی اے نے برطانیہ فلائیٹ آپریشن کے لیےتیاریاں مکمل کر لیں۔اجازت ملنے کے بعد پی آئی اے پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گا۔دوسرے مرحلے میں لندن اور برمنگھم کے لیے فلائیٹ شیڈول کی جائیں گئیں۔پی آئی اے مانچسٹر کے لیے بوئنگ777 طیارے آپریٹ کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لوئر کرم میں آپریشن کا ایک اور فیصلہ، علاقہ مکینوں کی نقل مکانی
  • محمد رضوان نے بولنگ شروع کردی، ویڈیو دیکھیں
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی کارروائی شروع
  • چینی مہنگی ہونے کی تحقیقات شروع، حکومت نے ایک ماہ کیلئے نئی قیمت مقرر کردی
  • پتوکی گیس سلنڈر دھماکہ میں زخمی باپ بیٹا جاںبحق،تحقیقات شروع
  • پی آئی اے کا برطانیہ فلائیٹ آپریشن کب سے شروع ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
  • دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلیے حکومت نے کیا فیصلہ کر لیا ؟ سینیٹر مصدق ملک نے بتا دیا
  • دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کا فیصلہ ہوگیا، مصدق ملک
  • بلوچستان میں ٹرینوں کی ڈرون کے ذریعے نگرانی کا فیصلہ، آج سے ریلوے کا آپریشن شروع