جنوبی کوریا کے وزیراعظم کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ 24 مارچ کو سنایا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
جنوبی کوریا کے وزیراعظم کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ 24 مارچ کو سنایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز
ٹوکیو:جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے مطابق، آئینی عدالت 24مارچ بروز منگل معطل کردہ وزیر اعظم ہن ڈوک سو کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔ بیرونی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کے مواخذے کا فیصلہ بھی ہن ڈوک سو کے بعد اگلے ہفتے کے اندر سنایا جا سکتا ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کو ہنگامی حالت نافذ کرنے پر گزشتہ سال 14 دسمبر کو قومی اسمبلی کی طرف سے مواخذے کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں معطل کر دیا گیا، جس کے بعد وزیر اعظم ہن ڈوک سو نے صدارتی اختیارات سنبھال لیے۔ بعد ازاں، ہن ڈوک سو نے یون سیوک یول اور ان کی اہلیہ کم کون ہی کے خلاف خصوصی تحقیقاتی قانون کو مسترد کرنے اور قومی اسمبلی کی طرف سے تجویز کردہ آئینی عدالت کے جج کی تقرری سے انکار کرنے پر قومی اسمبلی کی طرف سے مواخذے کا سامنا کیا۔
جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی نے گزشتہ سال 27 دسمبر کو ہن ڈوک سو کے مواخذے کے بل کو منظور کیا۔ آئینی عدالت نے سماعت کے بعد 24 مارچ کو ہن ڈوک سو کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ جنوبی کوریا کے
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی کا 23واں اجلاس آج ،5 نئے بل متعارف ہونگے
حسن علی: پنجاب اسمبلی کا 23واں اجلاس آج ساڑھے12بجے ہو گا،ایجنڈا جاری اسمبلی اجلاس کا آغاز تلاوت ، نعت اور قومی ترانے سے ہو گا۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ ،محکمہ بہبود آبادی سوالات کے جوابات دینگے، غیر سرکاری ارکان 5 نئے بل اسمبلی میں پیش کریں گے، دی پنجاب لیٹر آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکشن سرٹیفکیٹ بل متعارف کروایا جائے گا۔
بل کا مسودہ قانون امجد علی جاوید کی جانب سے متعارف کرایا جائے گا،دی یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025 متعارف کروایا جائے گا،بل کا مسودہ قانون امجد علی جاوید متعارف کروائیں گے۔
دی نیشنل کالج آف بزنس لاہور ترمیمی بل 2025 متعارف کروایا جائے گا،ذوالفقار علی شاہ مسودہ قانون پنجاب اسمبلی میں متعارف کروائیں گے،دی فیکٹریز ترمیمی بل 2025 متعارف کروایا جائے گا۔
وقاص محمود مان،خرم اعجاز،شعیب امیر،محمد اطہر مقبول و دیگر مسودہ قانون پیش کریں گے،پنجاب انڈسٹریل ریلیشنز ترمیمی بل 2025 متعارف کروایا جائے گا۔
مسودہ قانون وقاص محمود مان متعارف کروائیں گے، 11مارچ 2025 سے زیر التواء قراردادیں پیش کی جائیں گی، صوبائی اسمبلی میں 113 اے کے تحت ارکان فوری اہمیت کے حامل معاملات اٹھائیں گے۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا