Islam Times:
2025-03-21@08:00:45 GMT

حماس کا اسرائیل پر میزائلوں سے جوابی حملہ

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

حماس کا اسرائیل پر میزائلوں سے جوابی حملہ

القسام بریگیڈز نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ’گہرائی میں مقبوضہ علاقے، تل ابیب پر ایم 90 راکٹوں کی بارش‘ کی۔ اسلام ٹائمز ۔ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد حماس نے اسرائیل پر اپنا پہلا میزائل حملہ کیا، جس سے وسطی اسرائیل میں سائرن بج گئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق جنوبی غزہ سے گش دان اور حشفیلہ پر تین پروجیکٹائل فائر کیے گئے۔ حماس کے القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ یہ میزائل حملے صہیونی فوج کے ہاتھوں قتل عام کے جواب میں کیے گئے، اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایک میزائل کو روک لیا گیا، جب کہ دو کھلے علاقوں میں گرے۔   جمعرات کو حماس نے غزہ پر نئے اسرائیلی حملوں کے جواب میں غزہ سے اسرائیل پر راکٹ داغے۔ یہ حملے دو ماہ کی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد پہلی بڑی کارروائی ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق تین راکٹ فائر کیے گئے جن میں سے ایک درمیانی فضا میں تباہ ہو گیا جب کہ دو غیر آباد علاقوں میں گرے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔   حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس نے "گہرے مقبوضہ علاقے میں تل ابیب پر M90 راکٹوں کی بارش کی"، اس ہفتے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں، جس میں سینکڑوں فلسطینی مارے گئے تھے۔ یہ راکٹ حملے اسرائیل کی جانب سے منگل کو غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد ہوئے، جس کے بعد بدھ کو زمینی کارروائی کی گئی۔   اسرائیل کو یمن کے حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغا جسے اسرائیلی فوج نے راستے میں ہی تباہ کر دیا۔ اسرائیل نے رات بھر غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جس میں فلسطینی حکام کے مطابق کم از کم 85 افراد ہلاک جب کہ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔   اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والے نیٹزاریم کوریڈور کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔ اس راہداری کی مدد سے اسرائیل نے وسطی غزہ سٹی اور شمالی علاقہ جات کو مصر سے متصل جنوبی غزہ سے الگ کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج اسرائیل پر کے بعد

پڑھیں:

’یہ یرغمالیوں کو سزائے موت سنانے کے مترادف ہے‘،حماس کی اسرائیل کو بڑی دھمکی

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کو بڑی دھمکی دے دی۔

یہ بھی پڑھیں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی غزہ میں شدید بمباری، 300 سے زائد فلسطینی شہید

حماس کے سینیئر رہنما سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ اسرائیلیج کچھ بھی کرلے اس کا غزہ میں کوئی ہدف پورا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کا دوبارہ جنگ کا آغاز یرغمالیوں کو سزائے موت سنانے کے مترادف ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں حماس کے دفاتر اور عسکری ڈھانچے پر بمباری کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حماس کے ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے کہ ہمارے لیے خطرات کا باعث تھے، ابھی مزید اہداف کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر بمباری شروع کردی ہے جس کے نتیجے میں 400 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں غزہ جنگ بندی میں توسیع کے لیے اسرائیل اپنا وفد قطر بھیجنے کے لیے تیار

ادھر سعودی عرب اور ایران نے غزہ میں دوبارہ اسرائیلی حملے شروع کرنے کی مذمت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیلی فوج امریکا جنگ بندی حماس دھمکی دوبارہ حملے سزائے موت غزہ مذمت وی نیوز یرغمالی

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ، غیر ملکی اہلکار ہلاک، 5 زخمی
  • حماس نے یرغمالیوں کو رہا نہ کرکے جنگ کا راستہ اختیار کیا، امریکا
  • غزہ پر فوجی کارروائی آغاز ہے، جب تک حماس اسرائیل کیلئے خطرہ ہے حملے کرتے رہیں گے:نیتن یاہو
  • حماس نے قیدیوں کو رہا نہ کرکے جنگ کا راستہ اختیار کیا، امریکا کا الزام
  • یمن کا فلسطین 2 سپرسونک بیلسٹک میزائل سے اسرائیل کے ناواتیم ایئر بیس پر کامیاب حملہ
  • غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہلاکتوں کی تعداد 413 ہو گئی، طبی حکام
  • ’یہ یرغمالیوں کو سزائے موت سنانے کے مترادف ہے‘،حماس کی اسرائیل کو بڑی دھمکی
  • نسل کشی کا جواز پیش کرنے کے لیے حملے کی تیاری کا اسرائیلی دعویٰ گمراہ کن ہے، حماس
  • غزہ پر نئے اسرائیلی فضائی حملوں میں تین سو سے زائد ہلاکتیں