بنوں، پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، جوابی کارروائی سے حملہ پسپا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
دوسری جانب پشاور کے علاقے متنی میں ہوٹل پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے جب کہ ملزمان دستی بم پھینک کرفرار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی جسے جوابی کارروائی سے پسپا کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بنوں میں کنگرپل پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس پرپولیس نے بروقت جوابی کارروائی کی اور دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کردیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جب کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب پشاور کے علاقے متنی میں ہوٹل پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے جب کہ ملزمان دستی بم پھینک کرفرار ہو گئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جوابی کارروائی دستی بم
پڑھیں:
تونسہ: رواں ماہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا پانچواں حملہ ناکام
ویب ڈیسک:تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔
آر پی او سجاد حسن خان کے مطابق 10 سے 12 دہشت گرد راکٹ لانچر اور جدید اسلحہ سے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوئے جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔
آر پی او سجاد حسن خان کے مطابق تونسہ میں لکھانی چیک پوسٹ پنجاب، کے پی سرحدی علاقے پر واقع ہے اور رواں مہینے میں یہ پانچواں حملہ تھا جسے ناکام بنادیا گیا۔
خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔