کوہاٹ میں مسلم آباد چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر مسلم آباد پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق دس سے پندرہ دہشت گردوں نے مسلم آباد پولیس پوسٹ پر افطاری کے بعد فائرنگ کی۔
پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے بعد دہشت گرد آدھے گھنٹے بعد فرار ہوگئے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بنوں:دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ ،جوابی کارروائی پر حملہ آورفرار
بنوں میں کنگر پل پولیس چوکی پر دہشتگردوں کاحملہ، جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہو گئے ۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر جدید اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے، پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی، دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی۔حکام نے کہا کہ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں،پولیس اہلکارمحفوظ رہے ۔ اسی پولیس چوکی پر پہلے بھی کئی بار حملے ہوچکے ہیں۔