پیپر بانڈز کا دور ہوا ختم، ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپر بانڈز کا دور ہوا ختم، ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز ڈیجیٹل پرائز بانڈز جاری کرے گا۔
ڈیجیٹل پرائز بانڈز گیٹ وے کیلئے موبائل ایپ متعارف کرائی جائے گی۔ وزارت خزانہ نے ڈیجیٹل پرائز بانڈز رولز 2024 کا مسودہ جاری کر دیا۔ انعامی رقم پر ٹیکس کٹوتی ہوگی تاہم یہ زکوۃ سے مستثنیٰ ہوگی۔
صارفین بانڈز کی ڈیجیٹل چینل کے ذریعے خرید و فروخت کر سکیں گے، انعامی رقم براہ راست بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔مسودہ قانونی مقدمات نمٹانے سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سفارش پر جاری کی گئی، ان قوانین سے ممکنہ متاثر ہونے والے افراد سے 7 روز میں تجاویز طلب کرلی گئی۔
ڈیجیٹل پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے کی کوئی حد مقرر نہیں ہوگی، مجوزہ ڈیجیٹل پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی سہ ماہی بنیاد پر کی جائے گی۔ صارفین کو پیپر کے بجائے آن لائن سسٹم جنریٹڈ نمبر جاری کیا جائے گا۔
بانڈز کی خریداری بھی ڈیجیٹل پرائز بانڈ گیٹ وے کے ذریعے ممکن ہوگی، رجسٹریشن کیلئے نیشنل سیونگز اکاؤنٹ یا بینک اکاؤنٹ درج کرنا ہوگا۔ ڈیجیٹل پرائز بانڈ کی خریداری کیلئے ادائیگی بھی بینک اکاؤنٹ سے ہوگی۔ پرائز بانڈ واپس کرنے کی صورت میں رقم بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی۔
وزارت خزانہ کے مطابق ڈیجیٹل پرائز بانڈز کی ملکیت تبدیل نہیں کی جا سکے گی، خزانہ ڈویژن کو کوئی بھی بانڈ سرکولیشن سے واپس لینے کا اختیار ہوگا۔ ڈیجیٹل بانڈز غیر معینہ مدت کیلئے جاری کیئے جائیں گے، ڈیجیٹل بانڈز غیر معینہ مدت کیلئے جاری کیئے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیجیٹل بانڈز اجراء کے بعد کسی بھی وقت قابل واپسی ہوں گے، بانڈز ہولڈر کے انتقال کی صورت میں قانونی ورثاء کو رقم دی جائے گی۔ رولز کو ڈیجیٹل پرائز بانڈز رجسٹرڈ رولز 2024 کا نام دیا گیا۔
اسرائیل سے متعلق پالیسی برقرار، کسی شہری کے یروشلم جانے کا ہمیں علم نہیں ، دفترخارجہ کی وضاحت
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈیجیٹل پرائز بانڈز ڈیجیٹل پرائز بانڈ بینک اکاو نٹ بانڈز کی جائے گی جاری کی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کو کیش لیس کرنے کا فیصلہ، ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو کیش لیس خیبر پختونخوا اقدام کے فوری اور مؤثر نفاذ کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اس ضمن میں چیف سیکرٹری کو ایک ہدایت نامہ جاری بھی کیا گیا ہے۔ اس انقلابی اقدام کے تحت تمام کاروباروں کے لیے لازمی ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کا مقصد مالی شفافیت کو فروغ دینا، نقدی پر انحصار کم کرنا، اور کاروباری ماحول کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
اس اقدام سے نہ صرف خیبر پختونخوا کی معیشت ڈیجیٹل دور میں داخل ہوگی بلکہ اس اقدام سے معاشی ترقی، ٹیکس کمپلائنس، اور فِن ٹیک سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کی روک تھام ممکن ہوگی، اور خیبر پختونخوا پاکستان کا پہلا کیش لیس صوبہ بننے کی راہ پر گامزن ہوگا۔
اس اقدام سے خیبر پختونخوا جدید دور کے ادائیگی سسٹم کی دوڑ میں باقاعدہ شامل ہوجائے گا۔