پنجاب میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت بڑھ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ بادلوں کا سلسلہ بن برسے پاکستان اورپنجاب سے گزر گیا۔ خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے کے مختلف علاقوں میں دن میں گرمی بڑھ گئی ہے اور اب راتیں بھی گرم ہونا شروع ہوجائیں گی۔ خشک موسم کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا سلسلہ
پڑھیں:
شہر قائد کا موسم آج گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
شہر قائد کا موسم آج گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے.ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔شہر قائد میں آج رات درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے۔کراچی میں اس وقت 25کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے.شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہے گا. تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔