لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ 2025ء ) پنجاب حکومت نے جیلوں میں ملاقات کیلئے ایڈوانس بکنگ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی اپنے گھر والوں سے ملاقات کیلئے گھنٹوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیوں کہ جیلوں میں ملاقات کے لئے ایڈوانس بکنگ کلچرمتعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جیلوں میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کے لیے ایڈوانس بکنگ کے لیے شہری ویب سائٹ اور واٹس ایپ نمبر پر اپنے کوائف بھجوا کر ملاقات کا وقت حاصل کرسکیں گے۔

آئی جی جیل کا کہنا ہے کہ ملاقاتی آن لائن ملاقات کے لیے ٹائم حاصل کریں گے، اس کے بعد دیئے گئے وقت پر قیدی کو بلا کر ملاقاتی شیڈ میں ملاقات کروائی جائے گی، اس مقصد کے لیے شہری ویب سائٹ، واٹس ایپ پرکوائف بھیج کرملاقات کا وقت حاصل کرسکیں گے، اس پائلٹ پراجیکٹ کے بعد پنجاب کی جیلوں میں اپریل سے اس سہولت کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جیل حکام نے بتایا کہ آئی جی جیل نے کیمپ جیل میں ایڈؤانس بکنگ کے فروغ کے لئے آگاہی کا حکم دیا تھا، ایڈوانس بکنگ کے بعد روزانہ سیکڑوں شہری ایڈوانس بکنگ کے تحت ملاقاتیں کر رہے ہیں، ایڈوانس بکنگ سے جیلوں کی انتظار گاہ میں زیادہ رش نہیں رہے گا، پنجاب بھرکی جیلوں میں ویڈیو کال کی سہولت فراہمی کیلئے ملاقاتوں میں کمی آئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ برس سے پنجاب کی جیلوں میں ویڈیو کال کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جیلوں میں تمام پی سی اوز میں ویڈیو اور آڈیو کال کی سہولت موجود ہے جہاں سے قیدی اپنی مرضی سے دئیے گئے نمبرز پرآڈیو یا ویڈیو کال کرسکتےہیں،تاہم سیفٹی کے پیش نظر ویڈیوکالز ریکارڈ رکھا جارہا ہے،جیل سے قیدی اپنے عزیزوں کو 20 منٹ تک کال کرسکتے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایڈوانس بکنگ کی جیلوں میں میں ملاقات بکنگ کے کے لیے

پڑھیں:

پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار: شافع، آذربائیجان کے وفد کی ملاقات 

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے لائیو سٹاک، فارماسیوٹیکل اور دیگر شعبوں سے وابستہ آذربائجان کے وفد نے ملاقات  کی۔ پاکستان اور آذربائجان کے مابین تجارت بڑھانے کے امور پر بات چیت ہوئی۔ صوبائی وزیر نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔ چوہدری شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان  اور آذربائجان کے مابین تجارت بڑھانے کا بہترین وقت ہے۔ پنجاب میں  سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول موجود ہے اور سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی اور آذربائجان کی کمپنی کے مابین میٹ کمپنی کے بند پلانٹ کو چلانے کا معاہدہ ہو چکا ہے۔ ریفائنری اور سیاحت کے شعبہ میں تعاون بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس طرح آذربائجان  اور روس کو درکار اشیاء کی برآمدات  بڑھانے کا جائزہ  لینے کی بھی ضرورت ہے۔ آذربائیجان کا وفد درکار اشیاء کی  فہرست دے، حکومت ان اشیاء کی برآمد کا اہتمام کرے گی۔ وفد کے سربراہ مسٹر بابک نے کہا کہ پاکستان  کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں۔ آذربائیجان کی حکومت پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے۔وفد میں پریگما فارم کے بانی مسٹر گیبل ایز گروو، مسٹر بابک اور دیگر شامل تھے۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران ہاشمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کا نیا طریقہ کار وضح
  • پیپر بانڈز کا دور ہوا ختم، ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
  • اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کیلیے موبائل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ
  • حکومت خیبر پختونخوا کا ای مزدور کارڈ متعارف کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا حکومت کا مزدوروں کی سہولت کیلئے ای مزدور کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
  • پی ایچ اے نے پارکوں میں تقریبات کیلئے بکنگ فیس میں اضافہ کردیا
  • پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار: شافع، آذربائیجان کے وفد کی ملاقات 
  • پنجاب حکومت کا بند میٹ پلانٹس دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ