رمضان المبارک کے باعث 23 مارچ کی پریڈ محدود کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
ذرائع کے مطابق پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے، جبکہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی ایوان صدر کے سامنے فلائی پاسٹ کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پریڈ میں پاکستان آرمی کا مایہ ناز پائپ اینڈ پرکشن بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔ تقریب میں غیر ملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یوم پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر کرنے کا فیصلہ رمضان المبارک کے باعث کیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پریڈ میں بدستور تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کریں گے، یوم پاکستان پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کی جائے گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے، جبکہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی ایوان صدر کے سامنے فلائی پاسٹ کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پریڈ میں پاکستان آرمی کا مایہ ناز پائپ اینڈ پرکشن بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔ تقریب میں غیر ملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یوم پاکستان کیا گیا ہے پریڈ میں کریں گے
پڑھیں:
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد الحرام میں ابر رحمت برس پڑی
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد الحرام میں ابر رحمت برس پڑی۔
بادل برسنے سے مکہ مکرمہ کا موسم خوشگوار ہوگیا اور بارش کے دوران بھی عمرہ زائرین خانہ کعبہ کے طواف میں مصروف رہے۔
سعودی محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ اور اس کے اطراف میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلیں۔