پاکستان کا کرپٹو کرنسی کو قانونی شکل دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
پاکستان کے کرپٹو ایڈوائزر بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ حکومت بین الاقوامی سرمایہ کاری متوجہ کرنے کیلئے ڈیجیٹل کرنسی کو قانونی حیثیت دینے اور ایک ریگولیٹری فریم ورک بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
پاکستان کے کرپٹو ایڈوائزر بلال بن ثاقب نے بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو میں پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے مسقبل کے حوالے سے اپنا وژن پیش کیا۔ بلال بن ثاقب کو حال ہی میں پاکستان کرپٹو کونسل میں وزیر خزانہ کا چیف ایڈوائزر تعینات کیا گیا ہے۔بلال نے کہا کہ پاکستان اب مزید انتظار نہیں کرے گا، ہم ریگولیٹری وضاحت چاہتے ہیں، ہمیں ایسا قانونی فریم ورک درکار ہے جو کاروبار دوست ہو، ہم پاکستان کو بلاک چین پر مبنی مالیاتی نظام میں نمایاں مقام دلانا چاہتے ہیں اور بین الاقوامی سرمایہ کاری متوجہ کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ یہ کم لاگت مگر تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے نمایاں کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہے، جہاں 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے، آج تقریباً 1.
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آپریٹنگ لاگت انتہائی کم ہے، جو اسے دبئی اور سنگاپور جیسے مراکز کے مقابلے میں کرپٹو کاروبار کے لیے زیادہ موزوں اور کم لاگت والا مقام بناتا ہے۔بلال بن ثاقب نے کہا کہ حکومت ریگولیٹری فریم ورک سیکھنے کیلئے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور نائیجیریا اور ترکیہ کے ساتھ بھی قریبی تعاون کررہی ہے۔کرپٹو کرنسی پر ٹیکس سے متعلق بلال کا کہنا ہے کہ حکومت ایسا متوازن اور ترقی دوست ٹیکس نظام اپنانا چاہتی ہے جو ملک میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرے، کرپٹو پاکستان کے ابھرتے ہوئے فِن ٹیک شعبے کو تیزی سے ترقی دینے میں مدد دے سکتا ہے۔
بلال نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی کو کرپٹو کی تاریخ میں سب سے بڑا اور مثبت محرک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر بنیادی طور پر پالیسی کا رخ بدل رہے ہیں، کیونکہ انہوں نے ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے ریگولیٹری اداروں کو ڈیجیٹل اثاثوں کو قبول کرنے کی ہدایت دی ہے، وائٹ ہاؤس کرپٹو ایڈوائزری ٹیم تشکیل دی اور امریکی اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو قائم کیا ہے۔
بلال کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت کرپٹو کو ایک قیمتی قومی اثاثہ سمجھ رہی ہے، بالکل اسی طرح جیسے وہ معاشی استحکام اور طاقت کیلئے سونا یا تیل ذخیرہ کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کرپٹو کو قومی ترجیح بنا رہے ہیں اور ہر ملک، بشمول پاکستان، کو اسی راستے پر چلنا ہوگا، ورنہ ہم پیچھے رہنے کے خطرے سے دوچار ہوں گے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کرپٹو ایڈوائزر کا کہنا ہے کہ بلال بن ثاقب سرمایہ کاری چاہتے ہیں نے کہا کہ
پڑھیں:
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے خلاف فیصلہ دینے والے جج کے مواخذے سے انکار کردیا
واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واشنگٹن ڈی سی ڈسٹرکٹ کورٹ کے چیف جج جیمز ای بوسبرگ (James E. Boasberg) کے مواخذے سے انکار کردیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق، امریکی سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ کسی جج کے عدالتی فیصلوں پر اختلاف کی بنیاد پر اس کا مواخذہ نہیں ہوسکتا، بلکہ اس کے لیے قانونی نظام میں ایپلیٹ (appellate) جائزہ کا طریقہ موجود ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جج بوسبرگ پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں "انتہائی دائیں بازو کا پاگل شخص" اور "ٹیڑھے دماغ کا جج" قرار دیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ ایسے ججوں کے سامنے پیش ہونا پڑا جو ان کے خلاف متعصب تھے اور بوسبرگ کا ہر صورت مواخذہ ہونا چاہیے۔
واشنگٹن ڈی سی کے جج بوسبرگ نے حکم دیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ وینزویلا کے گینگ ممبرز کو اس وقت تک ملک بدر نہ کرے جب تک قانونی کارروائی مکمل نہ ہوجائے۔ تاہم، وائٹ ہاؤس نے اگلے ہی دن 137 افراد کو ڈیپورٹ کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ معاملہ امریکی سیاست میں ایک نیا تنازع کھڑا کر چکا ہے، جہاں ٹرمپ عدلیہ پر تنقید جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ سپریم کورٹ نے ججز کے خلاف انتقامی کارروائی کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔