بدھ کے روز بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع سول اسپتال سے مظاہرین 5 مبینہ خودکش حملہ آوروں کی لاشیں زبردستی لے کر چلے گئے۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے پولیس سرجن سول اسپتال ڈاکٹر عائشہ فیض نے بتایا کہ مشتعل مظاہرین نے سول اسپتال کے مردہ خانے پر حملہ کیا اور مرکزی دروزے کا تالہ توڑ کر 5 خودکش حملہ آوروں کی لاشیں زبردستی لے کر چلے گئے۔

ان خودکش حملہ آوروں کی لاشوں میں جعفر ایکسپریس میں ملوث 4 خود کش حملہ آور جبکہ قلات میں سیکیورٹی فورسز پر خود کش خاتون حملہ آور کی لاش بھی شامل تھی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی بیٹی کا ایئر ہوسٹس پر تشدد، معاملہ کیا تھا؟

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما بیبرگ بلوچ نے بتایا کہ چند روز قبل 33 لاشیں سول اسپتال لائی گئیں تھی جس پر لاپتا افراد کے لواحقین کو یہ خدشہ تھا کہ ان لاشوں میں لاپتا افراد کی لاشیں بھی ہوسکتی ہے۔ اس دوران لواحقین نے اسپتال انتظامیہ سے لاشوں کو دیکھنے کا مطالبہ کیا جس پر اسپتال انتظامیہ کی جانب سے تعاون نہیں کیا گیا۔

بیبرگ بلوچ نے بتایا کہ لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے چند رہنما پرسوں تک اسی مطالبے کو لیے اسپتال میں موجود رہے تاہم گزشتہ روز اسپتال اسی سلسلے میں واپس گئے تو وہاں لواحقین کی تعداد میں اضافہ ہوا گیا ایسے میں پولیس اور مظاہرین نے درمیان دھکم پیل ہوئی۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں مختلف مقامات پر 3 زور دار دھماکے، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید

چند مظاہرین نے مردہ خانے سے 5 سے 6 کے قریب لاشوں کا نکال لیا۔ لواحقین 2 لاشیں اپنے آبائی علاقوں کو لے جانے میں کامیاب رہے جبکہ 3 سے 4 لاشوں کو پولیس نے واپس کے لیا۔

بیبرگ بلوچ کہتے ہیں کہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ خواتین کو گرفتار بھی کیا گیا۔

واقع سے متعلق انتظامیہ اور پولیس کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک شخص انتظامیہ اور پولیس پر الزام عائد کر رہے کے رات کے اندھیرے میں انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے 13 لاشوں کو دفنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان خودکش حملہ آور کوئٹہ مظاہرین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان خودکش حملہ آور کوئٹہ مظاہرین حملہ آوروں کی سول اسپتال خودکش حملہ لاشوں کو کی لاشیں

پڑھیں:

بنوں: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، جوابی کارروائی سے حملہ پسپا

بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی جسے جوابی کارروائی سے پسپا کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق بنوں میں کنگرپل پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس پرپولیس نے بروقت جوابی کارروائی کی اور دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کردیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جب کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب پشاور کے علاقے متنی میں ہوٹل پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے جب کہ ملزمان دستی بم پھینک کرفرار ہو گئے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس حملہ آوروں کی لاشیں ورثاء کو دے سکتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • بنوں: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، جوابی کارروائی سے حملہ پسپا
  • سابق کمشنر کوئٹہ کی بیٹی کا نجی ایئرلائن کے عملے پر حملہ، دانت توڑ دیئے
  • خیبر پختونخوا میں پولیس پر ایک اور دہشتگرد حملہ؛ نوشہرہ میں اے ایس آئی شہید
  • سابق کمشنر کوئٹہ کی صاحبزادی کا ایئر ہوسٹس پر حملہ، دانت توڑ دیا
  • سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی بیٹی کا ایئر ہوسٹس پر تشدد، معاملہ کیا تھا؟
  • اسپتال میں ٹیسٹ کے عوض رشوت لینے کا انکشاف
  • جعفر ایکسپریس واقعے کے 8 زیرِ علاج زخمی سول اسپتال کوئٹہ سے ڈسچارج
  • خیبر پی کت ‘ 3حملے ناکام : کوئٹہ ائرپورٹ پر فائرنگ ‘ جے یوآئی رہنما مفتی عید لباقی جاں بحق : خیبر میں آپر یشن 3خارجی ہلاک