بنوں میں کنگر پل پولیس چوکی پر دہشتگردوں کاحملہ، جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہو گئے  ۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر جدید اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے، پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی، دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، علاقے کی ناکہ بندی  کردی گئی۔حکام  نے کہا  کہ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں،پولیس اہلکارمحفوظ رہے ۔ اسی پولیس چوکی پر پہلے بھی کئی بار حملے ہوچکے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پولیس چوکی پر

پڑھیں:

ڈی آئی خان،تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

 ساجد بلوچ : ڈیرہ اسما عیل  خان میں سکیورٹی فورسز نے  تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

   تفصیلات کے مطابق ڈیرہ  اسما عیل  خان میں سکیورٹی فورسز نے  تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،دہشتگردمختلف اطراف سے تھانے پر45 منٹ تک فائرنگ کرتے رہے،ناکامی کے بعد دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، ایک اور واقعے میں چشمہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگئے،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ 

سٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا 

 شہید محمد علی کی میت ہسپتال منتقل کر دی گئی   وہ ڈی ایس پی سیکیورٹی کے ساتھ تعینات تھے، انہیں اپنے گھر پہاڑپور جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا،واقعہ کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔
پولیس نے موقع سے شواہد لے کر واقعہ کی نوعیت بارے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں، پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، جوابی کارروائی سے حملہ پسپا
  • کوہاٹ میں مسلم آباد چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بنوں میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین
  • بنوں: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، جوابی کارروائی سے حملہ پسپا
  • بنوں میں دہشتگردوں کا جدید اسلحہ سے پولیس چوکی پر حملہ، اہلکاروں کا بھرپور مقابلہ، ملزمان فرار
  • سی ٹی ڈی کی بنوں اور چارسدہ میں کارروائی، 3 خوارج جہنم واصل
  • بنوں کینٹ حملہ میں ہلاک مزید 3 افغان دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی
  • سی ٹی ڈی کی بنوں اور چارسدہ میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
  • ڈی آئی خان،تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید