مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کے والد کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق ملزم ارمغان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تکرار محض ایک ڈرامہ ہے، ملزم ارمغان نے والد کو گرفتاری سے بچنے کے لیے امریکہ جانے کا کہا تھا، اگر کامران اصغر قریشی کو گرفتار نہ کیا گیا تو وہ کسی بھی وقت فرار ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا۔ عدالت میں جمع کروائی گئی پولیس کی ریمانڈ رپورٹ کے مطابق، ملزم ارمغان نے مصطفی عامر کو قتل کرنے کے فوراً بعد اپنے والد کو اطلاع دی تھی۔ تاہم کامران اصغر قریشی نے پولیس کو اطلاع دینے کے بجائے بیٹے کو روپوش ہونے کا مشورہ دیا۔ ملزم ارمغان اپنے والد کے مشورے پر شیراز کے ہمراہ اسکردو اور دیگر علاقوں میں روپوش رہا۔ ادھر پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق ملزم ارمغان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تکرار محض ایک ڈرامہ ہے۔ ذرائع نے کہاکہ ملزم ارمغان نے والد کو گرفتاری سے بچنے کے لیے امریکہ جانے کا کہا تھا۔ اگر کامران اصغر قریشی کو گرفتار نہ کیا گیا تو وہ کسی بھی وقت فرار ہوسکتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کامران اصغر قریشی نے والد والد کو
پڑھیں:
مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع، آج کی سماعت کا حکم نامہ جاری
کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے سلسلے میں آج ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ اے وی سی سی نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔
عدالت نے حکم نامے میں تحریر کیا کہ تفتیشی افسر نے بتایا اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی ملزم سے تفتیش کر رہی ہے، موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی فارنزک رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئیں۔
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان نے کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اعترافِ جرم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
حکمنامہ میں کہا گیا کہ پراسیکیوٹر نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی حمایت کی، پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم کے ریمانڈ میں توسیع سے مزید شواہد سامنے آسکتے ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ وکیل صفائی نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی مخالفت کی، ملزم ارمغان نے پولیس تشدد کی شکایت کی، تفتیشی افسر کسی بھی سرکاری اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے ملزم کا معائنہ کروائیں، تفتیشی افسر تین روز میں میڈیکل معائنے کی رپورٹ جمع کروائیں۔
عدالت نے حکم نامہ میں کہا کہ ملزم نے کہا کہ وہ اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے، تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم ایس ایس پی کے روبرو اعترافی بیان ریکارڈ کرواچکا ہے۔
کراچی مصطفیٰ عامرقتل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر...
عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا کہ ملزم ارمغان نے خرم عباس ایڈووکیٹ کو اپنا وکیل تسلیم کرنے سے انکار کیا، ملزم اور اسکے والد نے کمرہ عدالت میں ایک دوسرے پر چیخ و پکار کی۔
حکم نامہ میں یہ بھی کہا کہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کی جاتی ہے، تفتیشی افسر مقررہ وقت میں تحقیقات مکمل کریں، وکیل صفائی درخواست کی نقول پراسیکیوٹر کو فراہم کریں۔
عدالت نے وکیل صفائی کی درخواست کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔