2025-03-19@06:16:14 GMT
تلاش کی گنتی: 1390

«روسی میڈیا»:

    افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد صحافیوں اور میڈیا اداروں پر پابندیاں مزید سخت ہو گئی ہیں۔ صحافیوں کو سخت سنسرشپ، دھمکیوں اور گرفتاریوں کا سامنا ہے، جس کے باعث آزادی صحافت شدید خطرے میں پڑ گئی ہے۔ افغانستان جرنلسٹس سینٹر (AFJC) کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2024 میں میڈیا کے خلاف خلاف ورزیوں میں 24 فیصد اضافہ ہوا، جس میں 181 صحافیوں کے حقوق پامال کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق 131 صحافیوں کو دھمکیاں دی گئیں۔ 50 صحافیوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے 10 اب بھی جیل میں ہیں، جبکہ 4 کو 2 سے 3 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ 22 سے زائد میڈیا اداروں کو بند یا معطل کر دیا گیا ہے۔...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار) پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی نے ایک متفقہ اعلامیہ کی منظوری دی ہے جس میں کمیٹی نے دہشت گردی کو اس کی تمام شکلوں میں ختم کرنے کے لئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے اور ریاست کی پوری طاقت کے ساتھ اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے سٹرٹیجک اور ایک متفقہ سیاسی عزم پر زور دیتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے لئے قومی اتفاق کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کمیٹی نے پروپیگنڈا پھیلانے، اپنے پیروکاروں کو بھرتی کرنے اور حملوں کو مربوط کرنے کے لئے دہشت گرد گروپوں کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال پر شدید تشویش کا...
    روسی میڈیا کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوگیا ہے، یوکرین اور روس کے درمیان 175 کے بدلے 175 قیدیوں کا تبادلہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ روسی میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ صدر پیوٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔ روسی میڈیا کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوگیا ہے، یوکرین اور روس کے درمیان 175 کے بدلے 175 قیدیوں کا تبادلہ ہوگا۔ روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس 23 شدید زخمی یوکرینی فوجیوں کو یوکرین کے حوالے کرے گا، پیوٹن اور ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ اور توانائی پر بات چیت کی۔ پیوٹن نے تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنے عزم کا...
    بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مغل حکمران اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ گرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہندو انتہا پسندوں نے ہنگامہ آرائی کی ہے، جس پر مہاراشٹر کے شہر ناگ پور میں غیرمعینہ مدت تک کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کی گئی ہنگامہ آرائی کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت: ہولی کے موقع پر مساجد ترپال سے ڈھک دی گئیں میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسندوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں، جن میں 15 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ اور ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انتہا پسندوں نے ہنگامہ آرائی کے دوران توڑ...
    غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں فلسطینی اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ترجمان ’ابو حمزہ‘ شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے علاقے النصیرات میں اسرائیلی حملے میں ابو حمزہ، ان کی اہلیہ اور ان کے خاندان کے متعدد افراد شہید ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بھی ابو حمزہ اور ان کے خاندان کے متعدد افراد کی شہادت کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم اسلامی جہاد کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ خیال رہے کہ القدس بریگیڈ کے ترجمان ’ابو حمزہ‘ کی شناخت خفیہ تھی اور وہ اکثر فوجی یونیفارم میں ملبوس اور سیاہ کوفیہ سے چہرہ چھپائے منظرعام پر آتے تھے تاہم...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی بھی رہنما سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے روبرو پیش نہیں ہوا۔جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کا انتظار کرتی رہی لیکن کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔جے آئی ٹی نے شیخ وقاص، عون عباس اور فردوس شمیم نقوی سمیت پی ٹی آئی کے 16 اراکین کو طلب کیا تھا۔جے آئی ٹی نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو بھی 19 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے، وہ 14 مارچ کو طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئی تھیں۔ بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور شاہ فرمان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے...
    ٹورنٹو(نیوز ڈیسک) جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا کی وزراتِ عظمٰی چھوڑنے کے بعد گھر کا کچن سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک مقامی اسٹور سے کچن میں استعمال ہونے والی اشیاء خریدیں اور اپنی تصویر سوشل میڈیا پر لگا دی۔ جسٹن ٹروڈو مقامی اسٹور سے شاپنگ سے لطف اندوز ہوئے اور سوشل میڈیا پر اِس کا اظہار بھی کیا، صارفین نے تصویر کو پسند کیا اور دلچسپ تبصرے کیے۔ یاد رہے کہ جسٹن ٹروڈو کی 16 سالہ صاحبزادی ایلا گریس نے لبرل پارٹی آف کینیڈا کے لیڈر شپ الیکشن کے موقع پر اپنی جذباتی تقریر میں کہا تھا کہ میں آپ کے وزیرِاعظم اور آپ کے لیڈر کے بارے میں بات کرنے آئی ہوں۔ ان...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کو جذباتی ہوتے اور روتے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے وجہ والد کی نئی گرل فرینڈ گوری اسپراٹ کو قرار دیا جانے لگا۔ عامر خان کو بالی وڈ کی دنیا میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ جب بات آتی ہے فلم میں کام کرنے کی تو وہ تعداد کے اوپر کوالٹی کو ترجیح دیتے ہیں۔ عامر خان نے بالی وڈ کو متعدد سپر ہٹ فلموں اور ڈائیلاگز سے نوازا اور اسی کے ساتھ بھارتی فلم نگری میں ایک ایسا مقام حاصل کیا جو بہت کم کو نصیب ہوتا ہے۔ عامر خان کا اگرچہ کریئر کھلی کتاب کی طرح سب پر واضح رہا ہے لیکن انکی نجی...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں سمیت 16ارکان میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوسکا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں سمیت 16ارکان میں سے بھی کوئی رکن پیش نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کیا تھا جبکہ ان افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کئے گئے تھے، تاہم 16 ارکان میں سے بھی کوئی رکن پیش نہ ہوسکا۔ذرائع نے بتایا کہ جن...
    ویب ڈیسک : سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا اور اس حوالے سے تحقیقات کے  لیے قائم جے آئی ٹی میں پی ٹی آئی کا کوئی رکن پیش نہیں ہوا جب کہ 16 پی ٹی آئی ارکان کو آج طلب کیا گیا تھا۔ ے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کہ 16 ارکان کو طلبی کے نوٹس جاری کر رکھے ہیں، طلب کیے گئے پی ٹی آئی  ارکان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال،  حماد اظہر شامل ہیں۔ پاکستان افغانستان سے دشمنی مول نہ لے، بانی کی جیل سے دھمکی ہ عون عباس، محمد شہباز شبیر ،وقاص اکرم اور تیمور سلیم خان بھی شامل ہیں، اس کے ساتھ صبغت اللہ ورک، اظہر...
    اداکارہ زرنش خان نے میڈیا اور سوشل میڈیا پیجز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کریں۔ زرنش خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں خصوصی طور پر سوشل میڈیا پیجز سے درخواست کی کہ وہ ان کی پرانی تصاویر شیئر کرنے سے گریز کریں، وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی پرانی تصاویر شیئر کی جائیں۔ انہوں نے لکھا کہ اب وہ پردہ کرتی ہیں، اس لیے ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کی جائیں اور وہ صرف درخواست ہی کر سکتی ہیں۔زرنش خان نے ساتھ ہی واضح کیا کہ جس سوشل میڈیا پیج کو جو کچھ بھی ان سے متعلق لکھنا ہے، بھلے لکھیں لیکن ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کی جائیں۔انہوں نے اپنی پرانی...
    اداکارہ زرنش خان نے میڈیا اور سوشل میڈیا پیجز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کریں۔زرنش خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں خصوصی طور پر سوشل میڈیا پیجز سے درخواست کی کہ وہ ان کی پرانی تصاویر شیئر کرنے سے گریز کریں، وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی پرانی تصاویر شیئر کی جائیں۔انہوں نے لکھا کہ اب وہ پردہ کرتی ہیں، اس لیے ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کی جائیں اور وہ صرف درخواست ہی کر سکتی ہیں۔زرنش خان نے ساتھ ہی واضح کیا کہ جس سوشل میڈیا پیج کو جو کچھ بھی ان سے متعلق لکھنا ہے، بھلے لکھیں لیکن ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کی جائیں۔انہوں نے اپنی پرانی تصاویر شیئر...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست کی ہے کہ ان کی پرانی تصاویر استعمال نہ کی جائیں۔ زرنش خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری پر لکھا ہے کہ میری سارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست ہے کہ براہِ مہربانی میری پرانی تصاویر استعمال نہ کریں۔ یہ بھی پڑھیں: زرنش خان نے شوبز سے کنارہ کشی کیوں اختیار کی؟ اُنہوں نے لکھا ہے کہ وہ اب پردہ کرتی ہیں اس لیے درخواست کر سکتی ہیں کہ ان کی پرانی تصاویر استعمال نہ کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ باقی جس کو جو لکھنا ہے وہ لکھے بس ان کی پرانی تصاویر اور ویڈیوز استعمال نہ کریں۔ یاد رہے...
    ٹوکیو:چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔ جاپان میں چین کے سفیر وو جیانگ ہاؤ، جاپان چائنا فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر ٹوکوچیرو اتسونومیا سمیت چین اور جاپان کے سیاسی، کاروباری، تعلیمی، ثقافتی اور میڈیا حلقوں سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی ۔ شن ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال کے دو اجلاسوں میں صدر شی جن پھنگ نے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں سمیت 16 ارکان میں سے کوئی بھی رکن پیش نہ ہوسکا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں سمیت 16 ارکان میں سے بھی کوئی رکن پیش نہ ہوسکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کیا تھا جبکہ ان افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کئے گئے تھے، تاہم 16 ارکان میں سے بھی کوئی رکن...
    بالی ووڈ اداکارہ اور رئیلٹی ٹی وی شو کی جج ملائکہ اروڑا نے 16 سالہ کنٹسٹنٹ کو اس کی پرفارمنس کے دوران نامناسب ڈانس اور اشارے کرنے پر اسے ڈانٹ پلا دی۔  14 مارچ کو نشر ہونے والی رئیلٹی ٹی وی ڈانس شو میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے کنٹسٹنٹ نوین شاہ نے اپنے آڈیشن کے دوران، 51 سالہ ملائکہ کی طرف آنکھ مارنے اور فلائنگ کِس سمیت کئی نامناسب اشارے کیے جس پر ملائکہ طیش میں آگئیں۔ بظاہر پریشان نظر آتی ملائکہ نے اس پرفارمنس کے بعد نوعمر لڑکے کو یہ واضح کیا کہ اس کا رویہ ناقابل قبول ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared...
    فیشن وہ جادو ہے جو ہر دور میں بدلتا رہتا ہے، مگر اسٹائل وہ پہچان ہے جو ہمیشہ قائم رہتی ہے۔ ہرلڑکی کے دل میں یہ سوال ضرور آتا ہے کہ ’اب کیا فیشن میں ہے؟‘ اور ’کونسا اسٹائل آؤٹ ہو چکا ہے؟‘ سوشل میڈیا پر ہر روز کوئی نہ کوئی نیا ٹرینڈ ابھرتا ہے، لیکن کیا فیشن صرف ٹرینڈز کو فالو کرنے کا نام ہے؟ اگر آپ بھی جاننا چاہتی ہیں کہ فیشن کی دنیا میں آگے کیسے بڑھا جائے اور منفرد اسٹائل کیسے اپنایا جائے، تو مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ابق ناصر کے دلچسپ راز ضرور جانیں! رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن میں شہریار عاصم نے جب مشہورسوشل میڈیا انفلوئنسرابق ناصر سے پوچھا کہ فیشن کا اتنا زبردست آئیڈیا...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست کی ہے کہ ان کی پرانی تصاویر استعمال نہ کریں۔ زرنش خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا ہے کہ میری سارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست ہے کہ براہِ مہربانی میری پرانی تصاویر استعمال نہ کریں۔ اُنہوں نے لکھا ہے کہ میں اب پردہ کرتی ہوں اس لیے صرف یہ درخواست ہی کر سکتی ہوں کہ میری پرانی تصاویر نہ استعمال کریں۔ زرنش خان نے لکھا ہے کہ باقی جس کو جو بھی لکھنا ہے لکھے، بس صرف میری پرانی تصاویر اور ویڈیوز استعمال نہ کریں۔ اُنہوں نے آخر میں لکھا ہے کہ آپ سب کے لیے یہ مہینہ مبارک ثابت ہو۔...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد ٹریک کی بحالی مکمل ،آج(منگل ) سے پاکستان ریلوے کا آپریشن شروع کر دیا جائے گا ۔ بلوچستان میں ٹرین کی ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جائے گی ، ملک بھر کے ریلوے سٹیشنز اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی امداد پر پھلنے والی پی ٹی آئی بھارتی پروپیگنڈے کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگے بڑھاتے ہوئے نظر آئی ، ریلوے ملازمین کی پنشن میں کچھ مشکلات ہیں وہ جلد دور کر لیں گے ۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائونس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے پوری...
    کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان کرکٹ کو بدنام کرنے کی مہم شروع کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کو من گھڑت ، بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا قیاس آرائیوں پر مبنی کہانیاں گھڑ رہا ہے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس کو کم کرنے سے اس کہانی کو تراشا گیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی سے پی سی بی کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ہمیں چھ ملین ڈالرز میزبانی پر ملیں گے۔ گیٹ منی سے آمدنی کا فیصلہ کچھ ماہ میں آڈٹ کے بعد ہوگا۔ ہوٹلوں کا کرایہ،...
    علیزے شاہ ایک نوجوان اور خوبصورت پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے عہد وفا میں اپنے کردار سے شہرت حاصل کی۔ تاہم اب اکثر وہ اپنی بولڈ ویڈیوز، متنازعہ بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل اور خبروں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں وہ اپنے مشہور ڈرامے ’جو تو چاہے‘ کی ساتھی اداکارہ زرنش خان کے ساتھ تنازع کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں میں آگئی ہیں۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب زرنش خان نے ایک شو میں علیزے شاہ کے بارے میں متنازع تبصرہ کیا۔ ان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے زرنش کا کہنا تھا کہ ’’میرے خیال میں علیزے شاہ کسی کے خلاف بھی جیتے گی اگر بدتمیزی کا مقابلہ ہوتا‘‘۔ اس کے جواب...
    NEW DELHI: بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ٹرتھ سوشل ‘‘ پر اکاؤنٹ بنالیا، یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرمپ میڈیا کی ملکیت ہے جس کا مالک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سمجھا جاتا ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ٹرتھ سوشل پراپنی پہلی پوسٹ میں نریندر مودی نے  اپنے ’ اچھے دوست‘ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی  ہے۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ٹرتھ سوشل پر آکر  مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، اور یہاں میں تمام  پُرجوش آوازوں سے رابطہ کرنے اور آنے والے وقت میں بامعنی گفت و شنید کرنے کا متمنی ہوں۔  اس پوسٹ کے ساتھ ہی مودی کی دونوں لیڈروں کے درمیان  بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل رابطوں میں...
    پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ملک کی بدنامی کی جا رہی ہے، کسی کو ملکی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کے بعد بہت سے معاملات زیر غور ہیں، ہمیں زیادہ نقصان آستین کے سانپوں نے دیا ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ملک کی بدنامی کی جا رہی ہے، کسی کو ملکی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ ہیں،...
    علیزے شاہ پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں جنہیں فالوورز کی ایک بڑی تعداد پسند کرتی ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے 4 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’میں آپ کو معاف نہیں کروں گی‘، علیزے شاہ نے زرنش خان کو معافی مانگنے پر کھری کھری سنا دیں ادکارہ ڈراما سیریل عہد وفا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچی اور اس کے بعد کئی ہٹ ڈراموں میں نظر آئیں۔ آج کل وہ سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر کی وجہ سے وائرل ہیں اور انہیں صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ انہیں ان کے پہناوے، وزن میں کمی اور ظاہری شکل میں تبدیلی کی وجہ سے بھی تنقید کا سامنا ہے۔علیزے...
    مدینہ منورۃ(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی مسجدِ نبوی ﷺ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اپنے والد، بھائی اور کچھ ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں بابر اعظم کو دیگر زائرین کے ساتھ مل کر مسجد نبوی ﷺ میں روزہ افطار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ مزیدپڑھیں:دنیا کے چند دراز قد انسانوں میں شامل نصیر سومرو انتقال کر گئے
    ملزم نے گزشہ سال دسمبر 2024ء میں ٹی ٹی پی الخوارج کمانڈر مصباح کے حکم پر قائداعظمؒ کے مزار اور کراچی کے مختلف علاقوں کی ویڈیو بنا کر افغانستان بھیجی تھی اور سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی اور دھمکی دی تھی کہ ہم کراچی آگئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انٹیلیجنس وِنگ نے تاج کمپلیکس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان الخوارج سے تعلق رکھنے والے اہم کارکن کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ انچارج سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگرد خلیل الرحمن کا تعلق نُور ولی اللہ گروپ سے ہے، ملزم نے گزشہ سال دسمبر 2024ء میں ٹی ٹی پی الخوارج...
    کابل: افغان وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے استعفیٰ سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیا پر شائع ہونیوالی خبریں غلط ہیں۔ افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے استعفیٰ سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان مفتی عبدالمتین قانع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سراج الدین حقانی کے استعفیٰ سے متعلق شائع ہونیوالی خبریں غلط ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے میڈیا سے درخواست کی  کہ وہ صرف حقائق پیش کریں، افواہوں اور پروپیگنڈے کو پھیلانے سے گریز کریں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں افغان میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت یوسفزئی نے وفاقی حکومت پر سوشل میڈیا سے متعلق بڑا الزام لگادیا۔ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بناکر پی ٹی آئی کے کھاتے میں ڈال دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا پی ٹی آئی کے خلاف بیانیہ ناکام ہوگیا ہے، ہماری پارٹی کو مزید دیوار سے لگایا گیا تو یہ زیادتی ہوگی۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت دہشت گردی کو ختم کرے اور سیاسی استحکام لائے، حکومت کی کوئی واضح پالیسی نہیں، نیشنل ایکشن پلان پر 90 فیصد عمل نہیں ہوا۔اُن کا کہنا تھا کہ بارڈر بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، بتایا جائے کہ وزیر خارجہ کابل...
    بھارتی پنجاب میں پولیس اہلکاروں نے فوج کے حاضر سروس کرنل اور اس کے والد کی درگت بنادی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر پٹیالہ میں 13 مارچ کو واقعہ اس وقت پیش آیا جب پارکنگ کے تنازع پر پولیس اہلکاروں نے کرنل پشپندر بھارت کو اپنی گاڑی ہٹانے کا کہا، جس پر نئی دہلی ہیڈ کوارٹر میں تعینات کرنل نے پولیس اہلکاروں کے لہجے پر اعتراض اٹھایا۔ پولیس اہلکاروں نے بھارتی فوج کے حاضر سروس کرنل پشپندر کو گاڑی سے اتار کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ وائرل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ...
    کراچی: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) انٹیلیجنس وِنگ نے تاج کمپلیکس کے قریب کارروائی  کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان الخوارج سے تعلق رکھنے والے اہم کارکن کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ انچارج سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم خلیل الرحمن کا تعلق نُور ولی اللہ گروپ سے ہے، ملزم نے  گزشہ سال دسمبر 2024 میں ٹی ٹی پی الخوارج کمانڈر مصباح کے حکم پر قائد اعظم کے مزار اور کراچی کے مختلف علاقوں کی  ویڈیو بنا کر افغانستان  بھیجی تھی اور سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی اور دھمکی دی تھی کہ ہم کراچی آگئے ہیں۔ ملزم نے سوشل میڈیا پر پرچی پر پیغام ’’ امیر محترم نور ولی ابو آلعاصم نور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بندر ایک چالاک جانور تصور کیا جاتا ہے جس کی دلچسپ حرکات انسانوں کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں۔ بندر میں چوری کرنے اور سامان چھین کر بھاگنے کی عادت عام طور پر پائی جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ بھارت میں ہوا جب ایک بندر کسی کا موبائل فون چھین کر بھاگا تاہم اس نے رشوت وصول کر کے صارف کا موبائل فون واپس کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارت کا شہر ورنداون شرارتی بندروں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہاں بندر لوگوں کا سامان چھین کر بھاگ جاتے ہیں اور واپس کرنے پر اپنی پسند کی چیزوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اب حال ہی میں ورنداون سے ایک نئی ویڈیو وائرل ہو...
    کراچی(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ناقدین کو نازیبا اشارے سے جواب دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کیا۔ دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھی علیزے شاہ نے ویڈیو میں کہا کہ جتنا میں خاموش رہ سکتی تھیں رہ لی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے غیر اخلاقی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اب میری بس ہوگئی ہے لہذا اپنے کام سے کام رکھیں اور مجھے میری زندگی جینے دیں‘۔ علیزے شاہ نے ویڈیو میں سپورٹ کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ان لوگوں سے محبت کرتی ہوں جو مجھ سے اب...
    لودھراں(نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف سیاستدان اور سابق اینکر عامر لیاقت حسین مرحوم کی سابقہ اہلیہ اور حکیم شہزاد کی موجودہ بیوی دانیا شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہتے ہوئے سنی جا سکتی ہیں: “مطلب آج فل عیاشی!” تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی جب رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ جاری ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس بیان کو ناپسند کرتے ہوئے اسے مقدس مہینے کے تقدس کی پامالی قرار دیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ رمضان میں تقویٰ، عبادات اور صبر کی تلقین کی جاتی ہے لیکن دانیا شاہ جیسے افراد اپنے غیر سنجیدہ بیانات سے اسلامی اقدار کو مجروح کر رہے...
    کراچی میں آسمان پر شہاب ثاقب کا خوبصورت نظارہ کیا گیا۔ کراچی میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آسمان پر شہاب ثاقب گزرتے دیکھا گیا۔ اس نظارے کو کئی شہریوں نے کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا اور پھر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔شہر میں شہاب ثاقب کو رات 2 بج کر 43 منٹ پر گزرتے دیکھا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کےگرد مدارمیں کروڑوں کی تعداد میں شہاب ثاقب ہیں، اسے عام زبان میں شوٹنگ اسٹار بھی کہا جاتا ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق شہاب ثاقب کے واقعات سالانہ یا باقاعدگی سے کچھ وقفوں سے ہوتے رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ شہاب ثاقب سیارچوں کے ٹوٹے ہوئے ذرات ہوتے ہیں جو زمین کے ماحول میں آتے...
    بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے ثقافتی پروگرام “چینی خطاطی کانفرنس” (سیزن 2) کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ، چائنا فیڈریشن آف لٹریری اینڈ آرٹ سرکلز کے پارٹی سیکریٹری زانگ زنگ نے چینی خطاطوں کی ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن سن شیاؤیون سمیت دیگر مہمانوں کے ساتھ ملکر اس پروگرام کا آغاز کیا۔ “چینی خطاطی کانفرنس” (سیزن 2) کا اہتمام چائنا میڈیا گروپ اور چینی خطاطوں کی ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ اس پروگرام میں چین کے صوبہ حہ نان، صوبہ شانسی اور صوبہ شان ڈونگ سمیت چینی خطاطی کے چھ مقدس مقامات سے تعلق رکھنے والے چینی...
    قومی سلامتی پارلیمانی اجلاس کے لیے پارلیمنٹ میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ میڈیا سمیت تمام غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا۔  ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں ہونے والے قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اور غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی غیر متعلقہ فرد کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ میڈیا سمیت تمام انٹری کارڈز کو عارضی طور پر غیر مؤثر کر دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کی حدود میں کسی بھی قسم کی عکس بندی، ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے وائس آف امریکہ (VOA) اور دیگر امریکی فنڈڈ میڈیا اداروں میں بڑے پیمانے پر برطرفیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اتوار کے روز سینکڑوں ملازمین کو ای میل کے ذریعے مطلع کیا گیا کہ ان کی ملازمتیں 31 مارچ سے ختم کر دی جائیں گی۔ یہ برطرفیاں اس وقت سامنے آئیں جب ٹرمپ انتظامیہ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا (USAGM) کو شدید بجٹ کٹوتیوں کا نشانہ بنایا۔  یہ ادارہ وائس آف امریکہ، ریڈیو فری یورپ، ریڈیو فری ایشیا، ریڈیو فردا اور الحرة جیسے نشریاتی اداروں کو چلاتا ہے، جو ایسے ممالک میں صحافتی خدمات فراہم کرتے ہیں جہاں آزاد میڈیا پر پابندیاں عائد ہیں۔ ذرائع...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ فیک اکاونٹس کوہماری سوشل میڈیا آفیشل ٹیم کے بچوں سے منسوب کیا جارہا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ جس طرح سے ہمارے بچے اٹھائے گئے یہ قابل مذمت ہے، آپ نے قانون وآئین کا تماشا بنایا ہوا ہے، آج نوجوانوں کے ساتھ ضد لگا کربیٹھ گئے ہیں وہ آپ کو مان لیں، نوجوانوں کو اپنے حقوق کا پتا ہے، جن لوگوں نے بانی کا پیغام گھر گھر پہنچایا یہ وہی نوجوان تھے۔انہوں نے کہا کہ جو آپ کے ایجنڈے پر نہیں چلتا آپ اس...
    کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں مقتول کی والدہ نے اہم انکشافات کیے ہیں، انہوں نے گفتگو میں بتایا کہ ان کے بیٹے کی لاش ٹھکانے لگانے کا آئیڈیا کس کا تھا۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے مقتول کی والدہ وجیہہ عامر  نے  گفتگو میں بتایا کہ تفتیش سے مطمئن ہوں، ملزم ارمضان ایک جملہ بولنے کے بعد گھنٹوں کے لیے سُن ہو جاتا ہے۔ ارمغان کو ہینڈل کرنا آسان نہیں، اس لیے پولیس اس کا بار بار ریمانڈ حاصل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم شیراز کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اس نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے بیان دیا۔ مصطفیٰ کے کیس میں ارمغان...
    بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے دوران 85 ملین ڈالر (869 کروڑ روپے) کا بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑا رپورٹس کے مطابق اس نقصان کے بعد پی سی بی کو سخت فیصلے لینا پڑے جن میں کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کمی اور 5 اسٹار ہوٹلوں کی سہولت ختم کرنا شامل ہے بھارتی میڈیا کے مطابق پی سی بی نے لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 18 ارب روپے خرچ کیے جو طے شدہ بجٹ سے 50 فیصد زیادہ تھے مزید برآں چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر 40 ملین ڈالر کی اضافی لاگت آئی جبکہ میزبانی فیس کے...
    بھارتی ذرائع ابلاغ نے پاکستان کی میزبانی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اخراجات کی رپورٹ شایع کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کروڑوں روپے نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے دوران 869 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، جس کے بعد بورڈ نے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کٹوتی اور 5 اسٹار ہوٹلوں کی سہولت ختم کرنے جیسے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق، پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے دوران اپنی سرمایہ کاری پر 85 فیصد کا نقصان برداشت کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، پی سی بی کو اس ٹورنامنٹ کی میزبانی...
    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ایف آئی اے کے مطابق یہ گرفتاری بنی گالا اسلام آباد میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران عمل میں لائی گئی ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حیدر سعید کے نام سے ہوئی ہے ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے جعفر ایکسپریس سانحے کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور تضحیک آمیز مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا اس کے علاوہ ملزم مختلف پلیٹ فارمز پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت میں مواد پھیلانے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ملزم کو بنی گالا سے گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نےجعفرایکسپریس واقعہ پرمنفی پراپیگنڈہ اورتضحیک آمیزمواد شیئرکیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا پرکالعدم تنظیموں کی حمایت اورتشہیرمیں ملوث ہے، ملزم کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنا کر اس میں موجود خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں مسافروں کو یرغمال بنا کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔ دہشت...
    بھارتی دارالحکومت دہلی میں خواتین کی حفاظت کے لیے انسدادِ رومیو اسکواڈ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اسکواڈ پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہو گا جو کہ خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ہراسگی سمیت دیگر جرائم کو روکنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال دہلی اسمبلی کے ہونے والے انتخابات کے منشور میں بی جے پی نے تمام عوامی مقامات پر اینٹی رومیو اسکواڈز کی تعیناتی اور دہلی بھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا وعدہ کیا تھا۔ پولیس کمشنر کے مطابق اس اسکواڈ میں تربیت یافتہ اہلکار ہوں گے، جو خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے پر ایکشن لیں گے اور ان کی تمام...
    جعفر ایکسپریس حملہ: مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، آسٹریلیا جعفر ایکسپریس حملہ: مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، آسٹریلیا جعفر ایکسپریس ریسکیو آپریشن کے دوران پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ایک زبان بولتے رہے، خواجہ آصف جعفر ایکسپریس ریسکیو آپریشن کے دوران پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ایک زبان بولتے رہے، خواجہ آصف جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی 29 افراد کوئٹہ منتقل جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی 29 افراد کوئٹہ منتقل وزیراعظم شہباز شریف آج بلوچستان کا دورہ اور امن وامان کے جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے وزیراعظم شہباز شریف آج بلوچستان کا دورہ اور امن وامان کے جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے ٹرین ہائی جیکنگ: سلمان...
    فیصل آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم نے ہمسایہ ملک افغانستان کی ماضی میں بہت مدد کی ہے، افغانستان کی عوام ہمارے ساتھ ہے، حکومت دہشتگردوں کو سہولت دے رہی ہے، پاک فوج کا کوئی جوان دہشتگردوں کی حراست میں نہیں ہے۔ مزمل شہید کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیلئے حاضر ہوا ہوں۔ 22 سالہ مزمل نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کی۔ جعفر ایکسپریس کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، دہشتگردوں کا کوئی دین ایمان نہیں ہے، مسافروں کو شہید اور قتل کیا گیا، دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردانہ کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں پیش کیا...
    سپیکر قومی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفری پابندیوں کی خبر پر ایک گروہ خوشیاں منا رہا تھا، ہم اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا شکار ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سازشیں کرنیوالے پاکستان کے حقیقی دشمن ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفری پابندیوں کی خبر پر ایک گروہ خوشیاں منا رہا تھا، ہم اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا شکار ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ ایاز صادق نے مزید کہا کہ نیا نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 16 افراد کو دوبارہ طلب کرلیا۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 16 افراد کو 18 مارچ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، عون عباس، شہباز شبیر، وقاص اکرم اور تیمور سلیم کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کےلیے طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صبغت اللّٰہ ورک، اظہر مشوانی، نعمان افضل اور جبران الیاس کو جے آئی ٹی کے سامنے دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے سے متعلق تحقیقات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئررہنماؤں سمیت 16 ارکان کو دوبارہ طلب کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 16 افراد کو دوبارہ طلبی کرلیا اور ان افراد کو 18 مارچ 2025 کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جن 16 افراد کو جے آئی ٹی نے طلب کیا ہے ان میں فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید خان، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، عون عباس، محمد شہباز شبیر،...
    اسرائیل ہیوم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکہ کیلئے انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں۔ تاہم اسرائیلی میڈیا نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ یمن آنے والے دنوں میں اس جارحیت کا جواب دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ یمن پر امریکہ نے حملہ اسرائیل کے ساتھ مل کر کیا۔ اسرائیل ہیوم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکہ کیلئے انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں۔ تاہم اسرائیلی میڈیا نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ یمن آنے والے دنوں میں اس جارحیت کا جواب دے گا۔ یاد رہے کہ امریکی اور برطانوی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا، صعدہ، البیضاء اور دمار کو نشانہ بنایا، اتوار کی صبح اور ہفتے کی رات گئے فضائی...
    مقدونیہ(نیوز ڈیسک)شمالی مقدونیہ (North Macedonia) کے قصبے کوچانی کے ایک نائٹ کلب میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک اور 100 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملک کے وزیر داخلہ پنچے توشکوسکی نے کہا کہ آگ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات تقریباً 2:35 بجے ایک مقامی پاپ گروپ کے کنسرٹ کے دوران لگی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ نائٹ کلب میں موجود نوجوانوں نے آتش بازی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث چھت پر آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق آگ کوچانی کے ’پلس‘ نائٹ کلب میں لگی۔ رپورٹ کے مطابق شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم ہرسٹیجان میکوسکی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ یہ مقدونیہ کے لیے...
    “بیجنگ : تائیوان خطے کے رہنما لائی چھینگ ڈہ نے اپنی ایک حالیہ تقریر میں دعویٰ کیا تھا کہ ‘تائیوان ایک خود مختار اور جمہوری ملک ہے۔’ “جمہوریت” ایک ایسا لفظ ہے جس کے بارے میں لائی چھینگ ڈہ اکثر بات کرتے ہیں ، لیکن جو وہ کرتے ہیں وہ بالکل غیر جمہوری ہے۔ جمہوریت عوام کے حقوق کے لئے ہونی چاہیے، اس کے برعکس نہیں۔ گزشتہ سال مئی میں اقتدار میں آنے کے بعد سے لائی چھینگ ڈہ انتظامیہ نے انتظامی، عدالتی اور رائے عامہ کے ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان میل جول اور تبادلوں میں رکاوٹ ڈالنے کے .لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ لائی چھینگ ڈہ انتظامیہ نے آبنائے...
      بیجنگ : چائنا اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر نے حال ہی میں اعشاریوں کا ایک سلسلہ جاری کیا ، جس نے مثبت معاشی بحالی کا اشارہ دیا ہے۔ سال کے آغاز سے لیکر اب تک چین میں بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری میں “وافر فنڈنگ اور منصوبے کے نفاذ میں تیزی” کے مثبت آثار دیکھنے میں آئے ہیں۔ اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق اس سال جنوری سے فروری تک ملک بھر میں کھدائی کرنے والے مشینوں کی نجی فروخت میں سال بہ سال 51.4 فیصد اضافہ ہوا، جو کھیتی باڑی ، آبی منصوبوں، جنگلات، نقل و حمل، میونسپل انجینئرنگ اور کان کنی سمیت دیگر شعبوں کی سرگرمیوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔رواں سال کے پہلے دو ماہ...
    کراچی میں نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت بتانے سے قاصر ہیں کہ 6 کینالوں کا مسئلہ کیا ہے، اس معاملے پر سندھ میں احتجاج جاری ہے، کینالوں کے معاملے کے لیے سی سی آئی کا فورم ہے، معاہدے کے تحت کوئی کسی کا پانی نہیں لے سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی عدالتوں میں انصاف کی پامالی ہوتی، نہ تو میڈیا اور  نہ ہی سیاست آزاد ہے۔ کراچی میں اپنی نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر...
      وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ  نے کہا ہے کہ  ہم نے ہمسایہ ملک افغانستان کی ماضی میں بہت مدد کی ہے، افغانستان کی عوام ہمارے ساتھ ہے، حکومت دہشتگردوں کو سہولت دے رہی ہے، پاک فوج کا کوئی جوان دہشتگردوں کی حراست میں نہیں ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزمل شہید کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کےلیے حاضر ہوا ہوں 22 سالہ مزمل نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، دہشتگردوں کا کوئی دین ایمان نہیں ہے، مسافروں کو شہید اور قتل کیا گیا، دہشتگرد...
    سٹی 42 : لیسکو ترجمان نے اپنے حال ہی میں جاری کیے گئے بیان میں تلقین کی ہے کہ عوام بھرتیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جعلی اشتہارات سے ہوشیار رہیں، سوشل میڈیا پر جعلی اشتہارات پر ہر گز یقین نہ کیا جائے۔  لاہور الیکٹریک سپلائی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر لیسکو میں بھرتیوں کے حوالے سے جعلی اشتہارات گردش کر رہے ہیں، یہ عوام کو گمراہ کرنے اور مالی دھوکا دہی کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام بھرتیوں کے حوالے سے مستند معلومات صرف آفیشل ویب سائٹ (www.lesco.gov.pk) یا پھر لیسکو دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ...
    —فائل فوٹو لیسکو ترجمان نے بھرتیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جعلی اشتہارات سے ہوشیار رہنے کی تلقین کی ہے۔ ترجمان لاہور الیکٹریک سپلائی کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لیسکو میں بھرتیوں کے حوالے سے جعلی اشتہارات گردش کر رہے ہیں، یہ عوام کو گمراہ کرنے اور مالی دھوکا دہی کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویزلاہور کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے لیسکو کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔ کمپنی ترجمان نے بتایا ہے کہ تمام بھرتیوں کے حوالے سے مستند معلومات صرف آفیشل ویب سائٹ (www.lesco.gov.pk) یا پھر لیسکو دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ترجمان نے...
    “علیحدگی پسندمنصوبہ” لائی چھینگ ڈہ ” کی ” جعلی جمہوریت کو بےنقاب کرتا ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز)تائیوان خطے کے رہنما لائی چھینگ ڈہ نے اپنی ایک حالیہ تقریر میں دعویٰ کیا تھا کہ ‘تائیوان ایک خود مختار اور جمہوری ملک ہے۔’ “جمہوریت” ایک ایسا لفظ ہے جس کے بارے میں لائی چھینگ ڈہ اکثر بات کرتے ہیں ، لیکن جو وہ کرتے ہیں وہ بالکل غیر جمہوری ہے۔ جمہوریت عوام کے حقوق کے لئے ہونی چاہیے، اس کے برعکس نہیں۔ گزشتہ سال مئی میں اقتدار میں آنے کے بعد سے لائی چھینگ ڈہ انتظامیہ نے انتظامی، عدالتی اور رائے عامہ کے ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے آبنائے تائیوان...
    نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد وائس آف امریکا کی پیرنٹ ایجنسی سمیت 6 دیگر وفاقی ایجنسیاں معطل،صدارتی دستخط کے بعد وائس آف امریکا کے متعدد ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 40 سے زائد زبانوں میں کام کرنے والے بین الاقوامی میڈیا براڈکاسٹر وائس آف امریکا کے متعدد کارکنوں کو مکمل تنخواہ اور مراعات کے ساتھ انتظامی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ وائس آف امریکا کی پیرنٹ ایجنسی یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا کے ہیومن ریسورس ایگزیکٹو کی جانب سے بھیجی گئی ای میلز میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کام کے احاطے میں داخل نہ ہوں اور نہ ہی داخلی...
    روسی انفلوئنسر ایوگینی چیبوٹاریو کو مرسڈیز کار سمیت قبر میں دفن کردیا گیا، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کی دوڑ میں لوگ کچھ بھی کر گزرتے ہیں، لیکن روسی انفلوئنسر نے حال ہی میں ایک ایسا خطرناک اسٹنٹ کیا کہ دنیا بھر کے صارفین دنگ رہ گئے ہیں۔ ایوگینی چیبوٹاریو نے اپنی مرسڈیز گاڑی سمیت خود کو قبر میں دفن کروا دیا۔ ان کی اس حرکت کی ویڈیو نے اب تک 100 ملین سے زائد ویوز حاصل کرلیے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایوگینی ایک کھودی ہوئی قبر میں اپنی مرسڈیز گاڑی لے کر داخل ہوتا ہے۔ وہ باہر آنے کے بجائے گاڑی میں بیٹھا رہتا ہے،...
    امریکہ(اوصاف نیوز) طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی ، عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں ، مختلف حادثات میں 33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفانی بگولوں سے ریاست میزوری میں 11 ، کنساس اور ریاست ٹیکساس میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ کنساس میں ہائی وے پر آندھی کے باعث 50 سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوکلاہوما میں 130 سے زائد مقامات پر آگ لگ گئی۔ متاثرہ علاقوں میں 2 لاکھ 36 ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔حکام نے ریاست اوکلاہوما اور جارجیا میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئےمزید طوفان کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہر قائد کے نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اورنگی ٹاؤن میں سحری کی تقریب میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے شہر کے مسائل اور اس کے حقوق کے حوالے سے اہم باتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے اور یہاں بانیان پاکستان کی اولادیں رہتی ہیں جنہوں نے اس شہر کو بنایا تھا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی آج اپنا حصہ مانگ رہا ہے اور یہ شہر دوسروں صوبوں سے آنے والوں کو اپنی گود میں بٹھاتا ہے، مگر اب شہر اور اس...
    بہت دن سے یہ بازگشت سننے کو مل رہی ہے کہ سوشل میڈیا سے دلچسپی کے باعث اب علم و ادب اور شعر و سخن کے متوالے کم ہوتے جا رہے ہیں کچھ دانا و بینا نے تو اس بات کا بھی اعلان کر دیا ہے کہ آیندہ بیس، پچیس برسوں میں پرنٹ میڈیا زوال کی حدوں کو چھونے لگے گا۔ کتابیں اور اخبارات و رسائل کی اشاعت محدود ہو جائے گی یا پھر بالکل ختم ہو جائے گی لیکن تجربات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ایسا نہیں ہے آج بھی جونیئر و سینئر لکھاریوں کی کتب کی اشاعت باقاعدگی سے ہو رہی ہے، ہر موضوع پر کتابیں شایع ہوتی ہیں اور قاری اپنے ذوق و فکر کو...
    بھارتی ریاست کیرالہ میں معروف ولاگر 32 سالہ جنید خان ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنید خان سوشل میڈیا پر اپنے ولاگ اپ لوڈ کرتے ہیں۔ ان کی سلو موشن اور روبوٹک اسٹائل ڈانس کی ویڈیوز کو پسند کیا جاتا ہے۔ جنید خان اپنی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ انھیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم خون زیادہ بہہ جانے کے باعث دوران علاج دم توڑ دیا۔ ان کی موت سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث ہوئی۔ حیران کن طور پر جائے وقوعہ پر حادثے کے کوئی شواہد نہیں تھے۔ جنید خان ایک بس والے کو سڑک کنارے زخمی حالت میں ملے تھے۔ جنید خان جنسی زیادتی کیس...
    اسلام آباد: آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (ای پی این ایس) کا سالانہ اجلاس اور نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات ہوئے۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عام اور نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات ہوئے جس میں متفقہ طور پر درج عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔ اجلاس میں سرمد علی صدر، ناز آفرین سہگل سینئر نائب صدر، اطہر قاضی سیکرٹری جنرل، نوید کاشف فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ اے پی این ایس اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق شہاب زبیری نائب صدر، محسن بلال جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی اے پی این ایس کے عہدیداروں کو مبارکباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداروں کو...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی جانب سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی۔  وفاقی وزیر اطلاعات نے سرمد علی کو صدر، ناز آفرین سہگل کو سینئر نائب صدر، اطہر قاضی کو سیکریٹری جنرل، شہاب زبیری کو نائب صدر، محسن بلال کو جوائنٹ سیکرٹری اور نوید کاشف کو فنانس سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔  اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے میں اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ اے پی این ایس ملک میں شاندار صحافتی روایات کی امین ہے۔ انہوں نے کہا...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کے سپراسٹار ہریتک روشن ریہرسل کے دوران زخمی ہونے کے باعث لاٹھی پکڑ کر چلنے پرمجبورہوگئے جس کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔ ہریتک حال ہی میں اپنی آنے والی فلم“وار 2 “کے ایک ہائی انرجی سانگ پر ڈانس ریہرسل کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کر دی گئی تھی۔ اب اداکاراپنی اس فلم کے ہدایت کار آیان مکھرجی کے والد دیب مکھرجی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پہنچے تو انہیں گاڑی سے اُتر کر لاٹھی کی مدد سے چلتے ہوئے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ آیان مکھرجی کے والددیب مکھرجی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد 83 سال کی عمر میں...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ کے اسٹار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے اپنی ڈیبیو فلم ”نادانیاں“ پر ایک پاکستانی شخص تیمور اقبال سے سخت لفظوں کا تبادلہ ہوا۔ یہ صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب تیمور نے ابراہیم کی ظاہری حالت پر تبصرہ کیا، جس کے نتیجے میں نوجوان اداکار نے شدید ردعمل دیا۔ تیمور اقبال کے تبصرے پر ناراض ہو کر ابراہیم علی خان نے جواب دیا، “تیمور، تقریباً تیمور جیسا… تم نے میرے بھائی کا نام لے لیا۔ اندازہ لگاؤ، تمہارے پاس کیا نہیں ہے؟ اس کا چہرہ۔ تم مکھیوں کی طرح بدصورت ہو، چونکہ تم اپنے الفاظ اپنے تک نہیں رکھ سکتے، تو پھر مت پریشان ہو، تمہاری باتیں تمھاری طرح بے معنی ہیں۔...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے  آل پاکستان نیوز  پیپرز سوسائٹی( اے پی این ایس) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے سرمد علی کو صدر، ناز آفرین سہگل کو سینئر نائب صدر، اطہر قاضی کو سیکریٹری جنرل، شہاب زبیری کو نائب صدر، محسن بلال کو جوائنٹ سیکرٹری اور نوید کاشف کو فنانس سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر عطاءاللہ تارڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے میں اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے، اے پی این ایس ملک میں شاندار صحافتی روایات کی امین ہے۔اے پی این ایس نے پاکستان میں...
    چین کی ثالثی  ایرانی جوہری مسئلے کے پرُ امن حل کی مخلصانہ کوشش ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین، ایران اور روس کے درمیان بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس نے بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر عوامی توجہ حاصل کی ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے تحت (سی جی ٹی این) کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے درمیان کیے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق، جواب دہندگان  کا ماننا ہے کہ بیجنگ اجلاس ایرانی جوہری مسئلے کے سیاسی تصفیے کو فروغ دینے کے لئے ایک مفید کوشش ہے۔  سروے میں 89.8 فیصد جواب دہندگان نے نشاندہی کی کہ کسی بھی غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں، طاقت کی دھمکیوں اور زیادہ...
    بوگوتا میں ’’چائنا  ان اسپرنگ ‘‘ گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ’’چائنا  ان اسپرنگ :  چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک’’ کے عنوان سے گلوبل ڈائیلاگ کا کولمبیا خصوصی اجلاس بوگوتا میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے  شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ  اور چائنا  میڈیا گروپ کے صدر  شن ہائی شیونگ نے ویڈیو خطاب کیا۔ چین کے کولمبیا میں سفیر چو جنگ یانگ، کولمبیا کے وزارت تجارت و صنعت کے قائم مقام وزیر سیلو روسنک سمیت چین اور کولمبیا کے سیاسی، تجارتی، تعلیمی اور میڈیا شعبوں کے تقریباً 150 مہمانوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔شن ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال...
    ’تائیوان کی علیحدگی ‘کا  نتیجہ صرف تباہی ہوگا، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے تائیوان خطے کے رہنما لائی چھینگ ڈہ نے نام نہاد “اعلی سطحی قومی سلامتی اجلاس” بلانے کے بعد  بے معنی دعویٰ کیا  کہ تائیوان ایک خودمختار  اور جمہوری ملک ہےاور نام نہاد “17 حکمت عملیوں” کو  جاری کیا گیا۔ اس تقریر کا سب سے منفی پہلو یہ ہے کہ اس میں چائنیز مین لینڈ کو “غیر ملکی دشمن قوت” کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ ماضی میں لائی چھینگ ڈہ  کی جانب سے پیش کردہ  دو ریاستی نظریے”  کے مقابلے میں ، موجودہ تقریر میں کی شدت میں مزید اضافہ ہواہے۔ تجزیہ نگاروں نے نشاندہی کی ہے کہ...
    بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام “چائنا ان اسپرنگ : چین کے مواقع، دنیا کے ساتھ اشتراک” کے عنوان سے گلوبل ڈائیلاگ کے سلسلے میں حال ہی میں کینیا اور نیپال کے خصوصی  اجلاس منعقد ہوئے۔ دونوں ممالک کے 120 سے زائد حکومتی اداروں کے نمائندوں ، ماہرین، میڈیا نمائندوں اور رائے سازوں نے چین میں اپنے ذاتی تجربات اور دونوں ممالک کے تعاون کی مثالیں پیش کرتے ہوئے چینی مہمانوں کے ساتھ مل کر چین کے دو اجلاسوں کی جاری ہونے والی پالیسیوں پر گہرا تبادلہ خیال کیا، جن میں اعلیٰ معیاری ترقی کو مکمل طور پر آگے بڑھانے اور مزید کھلے پن کو فروغ دینا شامل ہے۔ انہوں نے تجربے‘‘ سے ملنے والے اہم مواقع اور تجربات...
    دبئی میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ملک دشمنوں کے لئے زمین تنگ کردی جائے، پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو گڈ گورننس سے ان دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ و سربراہ میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ بلوچستان واقعہ میں بھارت اور را کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، بلوچستان کا واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے، یہ واقعہ وفاق اور صوبائی حکومت کی بیڈ گورننس ہے۔ دبئی میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان واقعہ کی شدید الفاظ میں...
    حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان خواتین کے حقوق کے معاملے میں بھی اختلافات ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی کے مستعفی ہونے سے متعلق طالبان حکومت کا کوئی بیان نہیں آیا۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے اپنا استعفیٰ افغان طالبان سربراہ ہیبت اللّٰہ اخوند زادہ کو بھجوا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا، طالبان قیادت کے اندرونی اختلافات استعفے کی وجہ بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی کی وزارت کی ذمہ داریوں سے طویل غیر حاضری بھی استعفے کی وجہ ہے۔ حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) نے اپنی باضابطہ تردید میں کہا ہے کہ سوزوکی آلٹو کا ر کے موٹر ویز پر سفر کرنے پر کوئی پابندی نہ لگائی ہے نہ لگائیں گے۔ یادرہے حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں میں کہا گیا تھا کہ پے درپے حادثوں اور آلٹو کار کے حفاظتی اسٹینڈرڈ کے خدشات کی وجہ سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے مقبول ہیچ بیک کار کے موٹروے پر آنے پر پابندی لگادی ہے۔ تاہم، NHMP کے ترجمان نے واضح کیا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ یادرہےیہ ردعمل ایک المناک حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے خدشات کے بعد...
    افغانستان کی عبوری حکومت میں اختلافات سامنے آگئے ہیں، جس کی بنیاد پر وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی بم دھماکے میں مارے گئے، پاکستان کی مذمت افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق سراج الدین حقانی کی جانب سے اپنا استعفیٰ افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخونزادہ کو بھجوایا گیا جو انہوں نے منظور کرلیا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ استعفے کی وجہ طالبان قیادت کے اندرونی اختلافات ہیں، اس کے علاوہ سراج الدین کی وزارت کی ذمہ داریوں سے طویل غیرحاضری بھی استعفے کی وجہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خواتین کے حقوق کے معاملے پر حقانی نیٹ ورک اور طالبان...
    زاہد چوہدری: محکمہ صحت نے ڈاکٹرز، نرسز اور تمام ملازمین کو سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے تبصروں اور تنقید سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔  ایک اعلامیہ کے مطابق محکمہ صحت نے تمام میڈیکل عملے کو سوشل میڈیا کا استعمال محدود رکھنے کی تاکید کی ہے اور وفاقی حکومت کی سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق گائیڈلائنز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ کسی بھی نوعیت کی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے تمام میڈیکل انسٹی ٹیوشنز اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان کو اس بارے میں مراسلہ جاری کیا ہے۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آ ن لائن )معروف تجزیہ کار انصار عباسی نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فوج اور ملکی مفادات کے خلاف پارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹس کے غیر ذمہ دارانہ استعمال کا معاملہ پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کے روبرو لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں کے پی ہاوس اسلام آباد میں ہونے والی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاو¿نٹس سے جارحانہ اور بے ضابطہ مواد پھیلائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ساتھ ہی...
    معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہیں اس بار انہوں نے ہندو مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر اپنے مداحوں کو مبارکباد دینے کے لیے روایتی بندی لگا کر تصاویر شیئر کیں، جس پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے ہانیہ عامر جو اس وقت برطانیہ میں موجود ہیں نے انسٹاگرام پر اپنی نئی پوسٹ میں بندی لگائے ہوئے متعدد تصاویر شیئر کیں ان کے انسٹاگرام پر 17.9 ملین فالوورز ہیں جو ان کی ہر سرگرمی پر نظر رکھتے ہیں اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ایک عقل مند آدمی نے کہا تھا کہ کوئی برائی نہ سنو کوئی برائی نہ دیکھو اس لیے میں برا نہیں...
    سوشل میڈیا پر ان دنوں فیشن اسٹائل فرشی شلوار کے خوب چرچے ہورہے ہیں تاہم یہ فیشن کون کر سکتا ہے اور کون نہیں؟ معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے اپنی نئی ویڈیو میں واضح کردیا۔ جہاں سوشل میڈیا پر فرشی شلوار فیشن سے نکل کر میمز کی دنیا کا حصہ بن گئی ہے وہیں ہر کوئی اب اس فیشن کو اپنانے کی سوچ کر عید الفطر پر اسے بنوا رہا ہے تاہم ہر جسامت کی خواتین کیلئے فرشی شلوار ایک اچھا آپشن نہیں ہے۔ اس ہی پر بات کرتے ہوئے ڈیزائنر ماریہ بی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ کونسی خواتین فرشی شلوار کا ٹرینڈ اپنا سکتی ہیں اور کون نہیں۔ ماریہ بی نے بتایا کہ فیشن...
    امریکی صدر ٹرمپ نے اُن پر تنقیدی کوریج کرنے والے امریکی میڈیا کے اداروں کو بدعنوان قرار دے دیا۔ محکمہ انصاف میں گفتگو میں کہا کہ مختلف میڈیا ادارے میرے بارے میں97 فیصد برا لکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی میڈیا ججوں پر اثر انداز ہوکر قانون تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، میرے خیال سے میڈیا کا یہ کردار غیرقانونی ہے، اسے روکنا ہوگا۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس سے اچھی خبریں آ رہی ہیں، میرا خیال ہے کہ روس یوکرین جنگ پر ڈیل کر لے گا۔ Post Views: 1
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کرنے والے چینلز اور میڈیا کو کرپٹ قرار دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ انصاف میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مختلف چینلز اور میڈیا کے ادارے میرے بارے میں 97 فیصد برا لکھتے ہیں۔ امریکی میڈیا ججوں پر اثر انداز ہو کر قانون تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ میڈیا کے غیرقانونی کردار کو روکنا ہوگا۔ امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ 2020 کے الیکشن دھاندلی زدہ تھے۔ جو لوگ الیکشن کے دوران دھاندلی میں ملوث تھے انہیں جیل ہونا چاہیے۔ انہوں نے 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کو رہا کرنے کے اپنے فیصلے کا بھی ذکر کیا۔ صدر ٹرمپ نے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فوج اور ملکی مفادات کیخلاف پارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹس کے غیر ذمہ دارانہ استعمال کا معاملہ پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کے روبرو لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں کے پی ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹس سے جارحانہ اور بے ضابطہ مواد پھیلائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ساتھ ہی اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جیل میں عمران خان سے پارٹی کے سینئر رہنما ملاقات کریں گے تاکہ انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (جس...
    محکمہ انصاف میں گفتگو ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میڈیا ججوں پر اثر انداز ہوکر قانون تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، میرے خیال سے میڈیا کا یہ کردار غیر قانونی ہے، اسے روکنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اُن پر تنقیدی کوریج کرنے والے امریکی میڈیا کے اداروں کو بدعنوان قرار دے دیا۔ محکمہ انصاف میں گفتگو ہوئے کہا کہ مختلف میڈیا ادارے میرے بارے میں 97 فیصد برا لکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی میڈیا ججوں پر اثر انداز ہوکر قانون تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، میرے خیال سے میڈیا کا یہ کردار غیر قانونی ہے، اسے روکنا ہوگا۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس سے...
    بین الاقوامی اداروں اور آزاد میڈیا اداروں سے فلسطینی میڈیا فورم نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس غیر منصفانہ فیصلے کا مقابلہ کریں اور میڈیا کی آزادی کے اصولوں اور لوگوں کے معلومات کے حق کو برقرار رکھنے کے لیے اسے منسوخ کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمت کے ترجمان سمجھے جانے والے الاقصیٰ ٹی وی پر یورپی یونین اور امریکہ کی طرف سے پابندی لگانے اور سیٹلائٹ پر میزبانی سے روکنے کے غیر منصفانہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی میڈیا فورم نے اسے آزادی اظہار رائے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں فورم نے اس فیصلے کو آزادی صحافت کی کھلم کھلا خلاف ورزی، فلسطینی عوام...
    پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے مالی کرپشن اور اپنی پوزیشن کے ناجائز استعمال پر اپنے دو ملازمین کو برطرف کر دیا۔ ان کے خلاف ایک شہری شاہد اقبال نے شکایت درج کرائی تھی کہ ان ملازمین نے وزارت خارجہ میں نوکری دلانے کے لیے اس سے پیسے لیے تھے۔ برطرف ملازمین میں سے قاسم عباس سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر پیمرا ریجنل آفس گوجرانوالہ اور مجاہد عباس سابق جونیئر اسسٹنٹ پیمرا ریجنل آفس ملتان تھے۔ پیمرا کے مطابق دونوں ملازمین نے ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی بھی کی تھی۔
    کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 مارچ 2025ء ) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا اداکارہ نادیہ حسین کے گھر پر چھاپہ، اداکارہ کی جانب سے مبینہ رشوت طلبی کا معاملہ سوشل میڈیا پر اٹھائے جانے کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، اداکارہ کا موبائل فون ضبط کر لیا گیا، پیکا ایکٹ کے تحت کاروائی کیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایف ائی اے آفیسر کے خلاف رشوت طلبی کا الزام عائد کرنے پر ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے گھر چھاپا مار کارروائی کی گئی۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اداکارہ نادیہ حسین کا موبائل تحویل میں لے لیا گیا اور ٹیکنیکل ٹیم موبائل...
    گزشتہ روز مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے سے یہ خبر گردش کرتی رہی کہ پاکستان اپنی شہریت 18 ہزار امریکی ڈالر یا 50 لاکھ پاکستانی روپے میں فروخت کر رہا ہے، جس پر بہت سے اچھے برے تبصرے بھی کیے گئے۔ وی نیوز نے خبر کی تصدیق کے لیے جب وزارتِ خارجہ سے رابطہ کیا تو ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ شہریت دینے اور شہریت کی تنسیخ سے متعلق تمام قوانین وزارتِ داخلہ کے زیرِانتظام ہیں اور وہی اس خبر کی تصدیق یا تردید کر سکتے ہیں۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے میڈیا ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سراسر جعلی خبر ہے اور ایسی کوئی پالیسی یا ترمیم زیرغور بھی نہیں ہے، جب ان...
    سوشل میڈیا پر رشوت کا الزام، ایف ائی اے سائبر کرائم کااداکارہ نادیہ حسین کے گھر پر چھاپا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایف آئی اے آفیسر کے خلاف رشوت طلبی کا الزام عائد کرنے پر ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے گھر چھاپا مار کارروائی کی گئی۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اداکارہ نادیہ حسین کا موبائل تحویل میں لے لیا گیا اور ٹیکنیکل ٹیم موبائل کا فرانزک کروائے گی۔حکام نے مزید بتایا کہ اس معاملے پر فی الحال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا تاہم اداکارہ اور ماڈل کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین...
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایف ائی اے آفیسر کے خلاف رشوت طلبی کا الزام عائد کرنے پر ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت تفتیش کا آغاز کردیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین کو بتادیا گیا تھا کہ رشوت طلب کرنے والا ایف آئی اے کا کوئی آفیسر نہیں بلکہ جعل ساز ہے۔  اداکارہ کو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ جعل ساز نے ڈی پی پر ایف آئی اے آفیسر کی تصویر لگا کر آپ کو کال کی اور رشوت مانگی۔ حکام نے بتایا کہ اداکارہ نادیہ حسین کو ہدایت کی گئی تھی کہ جعل ساز کے خلاف سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی میں شکایت درج کروائیں تاہم انھوں نے ایسا کرنے...