پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے مالی کرپشن اور اپنی پوزیشن کے ناجائز استعمال پر اپنے دو ملازمین کو برطرف کر دیا۔ 

ان کے خلاف ایک شہری شاہد اقبال نے شکایت درج کرائی تھی کہ ان ملازمین نے وزارت خارجہ میں نوکری دلانے کے لیے اس سے پیسے لیے تھے۔

برطرف ملازمین میں سے قاسم عباس سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر پیمرا ریجنل آفس گوجرانوالہ اور مجاہد عباس سابق جونیئر اسسٹنٹ پیمرا ریجنل آفس ملتان تھے۔ 

پیمرا کے مطابق دونوں ملازمین نے ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی بھی کی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

راہول ڈریوڈ انجری کے بعد بیساکھیاں استعمال کرنے لگے

سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ انجرڈ ہونے کے باوجود بیساکھیوں کا استعمال کر کے آئی پی ایل ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمیز لیگ (آئی پی ایل) 2025ء کا آغاز 22 مارچ سے ہو رہا ہے جس کے لیے تمام ٹیموں نے اپنی تیاری شروع کردی ہے۔

اسی سلسلے میں راجستھان رائلز کے کوچ راہول ڈریوڈ بھی بیساکھیوں کا استعمال کر کے کیمپ پہنچے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ہفتہ قبل بنگلورو میں ایک کلب میچ کے دوران راہول ڈریوڈ کی بائیں ٹانگ میں انجری ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر اب بہتر ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر راہول ڈریوڈ کی تصویر سامنے آنے کے بعد ان کے جذبے اور ہمت کو سراہا جا رہا ہے اور مداح ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی عہدے سے مستعفی، میڈیا رپورٹ
  • ڈاکٹرز، نرسز سمیت تمام ملازمین کیلئے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد
  • ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو ایک اور بڑا جھٹکا
  • ٹرمپ اور ایلون مسک کی پالیسی کو دھچکا، ہزاروں برطرف ملازمین کی بحالی کا حکم
  • امریکا میں وفاقی ایجنسیوں کو ہزاروں عبوری ملازمین کو بحال کرنے کا عدالتی حکم
  • رحیم یار خان: خواجہ فرید کالج کے پرنسپل و وائس پرنسپل عہدے سے برطرف
  • راہول ڈریوڈ انجری کے بعد بیساکھیاں استعمال کرنے لگے
  • اڈیالہ جیل کے 2 ہیڈ وارڈنز کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر نوکری سے برطرف
  • اڈیالہ جیل کے 2 ہیڈ وارڈن برطرف، وجہ کیا بنی؟