سوزوکی آلٹو پر موٹرویز اور ہائی ویز پر پابندی؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) نے اپنی باضابطہ تردید میں کہا ہے کہ سوزوکی آلٹو کا ر کے موٹر ویز پر سفر کرنے پر کوئی پابندی نہ لگائی ہے نہ لگائیں گے۔
یادرہے حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں میں کہا گیا تھا کہ پے درپے حادثوں اور آلٹو کار کے حفاظتی اسٹینڈرڈ کے خدشات کی وجہ سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے مقبول ہیچ بیک کار کے موٹروے پر آنے پر پابندی لگادی ہے۔ تاہم، NHMP کے ترجمان نے واضح کیا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
یادرہےیہ ردعمل ایک المناک حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے خدشات کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایک سوزوکی آلٹو کو 12 پہیوں والے ٹرک کے ساتھ تصادم میں شدید نقصان پہنچا تھا۔
مزیدپڑھیں:’ٹھمکا لگاؤ یا معطل ہوجاؤ‘: بھارت میں تہوار پر سیاستدان کے ہاتھوں پولیس افسر کی تذلیل
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بولان میں ٹرین ہائی جیکنگ کے بعد ڈیم سے سات مزدوروں کا اغوا
بلوچستان میں دہشت گردی کی ایک اور سنگین واردات ہو گئی۔ بولان کے ویران علاقے مین جعفر ایکسپریس ٹرین کے مسافروں کے قتل عام کے بعد اسی بولان کے علاقے میں آج شوران کے مقام پر منجھو ڈیم کی سائٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور 7 مزدوروں کو اغوا کر کے لے گئے۔
لیویز کے اہلکاروں نے اس حملے کی تصدیق کی اور بتایا کہ دہشتگردوں نے حملے میں ایک ڈمبر گاڑی نذر آتش کی اور دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، وہ 7 مزدوروں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ یہ
بولان: مزدور ڈیم پر کام کر رہے تھے مزدوروں کا تعلق قریبی علاقے سے ہے۔
اغواء ہونے والے مزدوروں میں بابے خاں، عبد الشکور ،گل محمد ،محمدالیاس، نور علی شاہ، محمد آصف سمیت الٰہی بخش شامل ہیں ۔
ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی
Waseem Azmet