بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے ثقافتی پروگرام “چینی خطاطی کانفرنس” (سیزن 2) کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ، چائنا فیڈریشن آف لٹریری اینڈ آرٹ سرکلز کے پارٹی سیکریٹری زانگ زنگ نے چینی خطاطوں کی ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن سن شیاؤیون سمیت دیگر مہمانوں کے ساتھ ملکر اس پروگرام کا آغاز کیا۔

“چینی خطاطی کانفرنس” (سیزن 2) کا اہتمام چائنا میڈیا گروپ اور چینی خطاطوں کی ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ اس پروگرام میں چین کے صوبہ حہ نان، صوبہ شانسی اور صوبہ شان ڈونگ سمیت چینی خطاطی کے چھ مقدس مقامات سے تعلق رکھنے والے چینی خطاطی کے شہرت یافہ فن پاروں کے 18 گروپوں پر توجہ مرکوز ہے، پروگرام میں معروف ماہرین کی جانب سے وضاحتوں، منظر کشی، سائٹ پر تعامل، وی آر، اور ،اے آر سمیت مصنوعی ذہانت کے تکنیکی ذرائع کے ذریعے چینی ثقافت کی طویل تاریخ کو محسوس کیا جاسکے گا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چائنا میڈیا گروپ چینی خطاطی

پڑھیں:

جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں جشن ولادت امام حسنؑ کا انعقاد

تقریب میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی، جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار احمد قلندری، سید شبر رضا، عباس بادامی سمیت شادمان رضا، گوہر جارچوی اور دیگر نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام نشتر پارک میں جشن ولادت باسعادت امام حسنؑ کی پروقار محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی اور قومی شخصیات سمیت معروف منقبت خواں اور علمائے کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی، جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار احمد قلندری، سید شبر رضا، عباس بادامی سمیت شادمان رضا، گوہر جارچوی اور دیگر نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔ اس موقع پر پاک محرم ایسوسی ایشن کے سرور علی، ایڈووکیٹ راشد رضوی اور ناصر حسینی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

تقریب کے مہمانانِ گرامی کا استقبال جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین عسکری دیوجانی، جنرل سیکرٹری علامہ اطہر حسین مشہدی اور ظفر کربلائی نے کیا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض سلیم شمشاد اور حسن صغیر عابدی نے انجام دیئے۔ اس موقع پر جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے دیگر اہم رہنماؤں، جن میں فرزان عابدی، عمران عابدی، سلمان حسینی، جہاد بنگش، حیدر، مرزا انجم اور نوید رضوی شامل تھے نے بھی بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں شریک سامعین نے جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے اس بامقصد اقدام کو بے حد سراہا اور اس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ مضامین

  • جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں جشن ولادت امام حسنؑ کا انعقاد
  • وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دینی و تعلیمی کانفرنس
  • اسلام آباد، ترکمانستان کی غیر جانبدارانہ حیثیت کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
  • علیحدگی پسند منصوبہ” لائی چھینگ ڈہ ” کی ” جعلی جمہوریت کو بےنقاب کرتا ہے، چینی میڈیا
  • “علیحدگی پسندمنصوبہ” لائی چھینگ ڈہ ” کی ” جعلی جمہوریت کو بےنقاب کرتا ہے، چینی میڈیا
  • چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
  • ’’چائنا ان اسپرنگ : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ’’ گلوبل  ڈائیلاگ کینیا اور نیپال میں انعقاد
  • بوگوتا میں ’’چائنا  ان اسپرنگ ‘‘ گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد
  • 2 سابق کرکٹرز نے 1999 ورلڈکپ میں شکست کا ذمہ دار “وسیم اکرم” کو ٹھہرا دیا