سپیکر قومی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفری پابندیوں کی خبر پر ایک گروہ خوشیاں منا رہا تھا، ہم اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا شکار ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سازشیں کرنیوالے پاکستان کے حقیقی دشمن ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفری پابندیوں کی خبر پر ایک گروہ خوشیاں منا رہا تھا، ہم اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا شکار ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ ایاز صادق نے مزید کہا کہ نیا نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات سے ملک کو بہت نقصان ہوا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایاز صادق کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے اور دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، گورنر سندھ

کراچی:

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بہادرآباد میں دعوتِ سحری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ کا ایک ہی چہرہ ہے اور وہ بھارت ہے۔

انہوں نے بلوچستان میں ہونے والے حالیہ واقعات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا واقعہ نہ پہلا ہے نہ آخری، بھارتی ایجنٹس پاکستان میں حالات خراب کر رہے ہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں "را" ملوث ہے اور انڈین ایجنٹس سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کی فوج اور سرحدوں کو غیر محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن مختلف چہرے بدل کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہا ہے مگر ہمیشہ ناکام رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں 21 پاکستانیوں کی شہادت پوری قوم کے لیے لمحۂ فکریہ ہے اور ہمیں سوچنا ہوگا کہ دشمن کے عزائم کیا ہیں۔ گورنر سندھ کے مطابق پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بیرون ملک سے کروڑوں ڈالرز خرچ کیے جا رہے ہیں، اور دشمن کا حتمی ہدف افواجِ پاکستان اور اس کی قیادت ہے۔

انہوں نے پاکستانی عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور کراچی سے اس مہم کا آغاز کریں کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردوں کو کوئی رعایت نہیں ‘ نیشنل ایکشن پلان دوبارہ کریں گے: ایاز صادق 
  • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر وفاقی حکومت کا قومی پالیسی بنانے کا فیصلہ
  • 2021ء کے فیصلے کے بعد دہشت گردی دوبارہ سر اٹھارہی ہے، ایاز صادق
  • ماضی کی طرح ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان بنا کر عملدرآمد کی ضرورت ہے، ایاز صادق
  • ماضی کی طرح ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان بنا کر اس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، اسپیکر ایاز صادق
  • ماضی کی طرح ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان بنا کر اس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، ایاز صادق
  • پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے اور دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، گورنر سندھ
  • سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کرنے سے گریز کیا جائے: وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو