اے پی این ایس انتخابات، سرمد علی صدر، نوید کاشف فنانس سیکرٹری منتخب
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
اسلام آباد: آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (ای پی این ایس) کا سالانہ اجلاس اور نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات ہوئے۔
اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عام اور نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات ہوئے جس میں متفقہ طور پر درج عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔
اجلاس میں سرمد علی صدر، ناز آفرین سہگل سینئر نائب صدر، اطہر قاضی سیکرٹری جنرل، نوید کاشف فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
اے پی این ایس اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق شہاب زبیری نائب صدر، محسن بلال جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی اے پی این ایس کے عہدیداروں کو مبارکباد
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ اے پی این ایس کا پلیٹ فارم میڈیا انڈسٹری کی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے پی این ایس نے پاکستان میں آزادانہ اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کیلئے ہمیشہ نمایاں کوششیں کیں، ہمیں یقین ہے اے پی این ایس کی نومنتخب قیادت اپنی تجربہ کار بصیرت اور قائدانہ صلاحیتوں سے صحافتی برادری کی بہتری کے لئے کام کرے گی۔
وزیرداخلہ کی عہدیداروں کو مبارکباد
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اے پی این ایس کے نو منتخب صدر سرمد علی ، ناز آفرین سہگل کو سینئر نائب صدر، اطہر قاضی کو سیکرٹری جنرل، شہاب زبیری کو نائب صدر، محسن بلال کو جوائنٹ سیکرٹری اور نوید کاشف کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے پی این ایس درخشاں صحافتی روایات کی امین ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کیلئے اے پی این ایس کے شاندار کردار کو سراہتے ہیں، امید ہے اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداران میڈیا انڈسٹری کی ترقی اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں گے۔
اے پی این ایس شاندار صحافتی روایات کی امین ہے: عطا اللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے سرمد علی کو صدر، ناز آفرین سہگل کو سینئر نائب صدر، اطہر قاضی کو سیکرٹری جنرل، شہاب زبیری کو نائب صدر، نوید کاشف کو فنانس سیکرٹری اور محسن بلال کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے میں اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے، اے پی این ایس ملک میں شاندار صحافتی روایات کی امین ہے، اے پی این ایس نے پاکستان میں آزادانہ اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کیلئے ہمیشہ نمایاں کوششیں کیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ، صحافتی اقدار کی پاسداری اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اے پی این ایس نے ہمیشہ فعال کردار ادا کیا، حکومت نے میڈیا کے مسائل کے حل کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کے فروغ اور میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، امید ہے اے پی این ایس کی نومنتخب قیادت صحافتی اقدار کے فروغ، میڈیا انڈسٹری کی ترقی اور عوام کو درست اور مستند معلومات کی فراہمی کیلئے اپنی خدمات جاری رکھے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ اے پی این ایس کے سیکرٹری منتخب میڈیا انڈسٹری فنانس سیکرٹری کو مبارکباد وفاقی وزیر کے نومنتخب نوید کاشف نے کہا کہ سرمد علی کہا کہ ا کے لئے
پڑھیں:
گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا مبینہ تشدد، مقدمہ درج
گلوکارہ نصیبو لال نے خود پر شوہر کے مبینہ بدترین تشدد کا کیس درج کروا دیا، جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے شازیہ ٹاؤن میں پاکستان کی معروف گلوکارہ کو ان کے شوہر نوید نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کردیا ہے۔
نصیبو لال نے اپنے بیان میں کہا کہ میں گھر میں تھی شوہر نوید نے آتے ہی تشدد کیا اور اینٹ ماری، اینٹ گلوکارہ کے چہرے پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں۔
ایف آئی آر کے مطابق گلوکارہ کے شوہر نوید نے اینٹ سے مارنے کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی، پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم اب تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نوید کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا، واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں نصیبو لال کے شوہر کو پولیس نے فائرنگ سے ایک شخص کو زخمی کرنے کے کیس میں گرفتار کرلیا تھا۔
Post Views: 1