روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
روسی میڈیا کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوگیا ہے، یوکرین اور روس کے درمیان 175 کے بدلے 175 قیدیوں کا تبادلہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ روسی میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ صدر پیوٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔ روسی میڈیا کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوگیا ہے، یوکرین اور روس کے درمیان 175 کے بدلے 175 قیدیوں کا تبادلہ ہوگا۔ روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس 23 شدید زخمی یوکرینی فوجیوں کو یوکرین کے حوالے کرے گا، پیوٹن اور ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ اور توانائی پر بات چیت کی۔ پیوٹن نے تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا، روس اور امریکا یوکرینی تنازعے کے حل کیلئے ماہر گروپ قائم کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: روسی میڈیا کے درمیان یوکرین کے روس اور
پڑھیں:
پاکستانی امریکی بزنس مین ضیا چشتی اور برطانوی اخبار کے درمیان تصفیہ، معافی اور قانونی اخراجات کی ادائیگی پر اتفاق
لندن:معروف برطانوی اخبار ٹیلیگراف نے ہتک عزت کا مقدمہ کرنے والے پاکستانی امریکی بزنس مین ضیا چشتی سے عدالت کے باہر ہی تصفیہ کر لیا۔
عدالت کے باہر ہونے والے تصفیے کے مطابق ٹیلگراف نے ضیا چشتی کے خلاف اپنے اخبار میں شائع ہونے والے الزامات پر مبنی مضامین کے حوالے سے معافی نامہ آن لائن شائع کرنے اور ضیا چشتی کو قانونی اخراجات سمیت ہرجانہ ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ضیا چشتی نے نومبر 2021 سے فروری 2023 تک اخبار میں شائع ہونے والے مضامین پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
ان مضامین میں جنسی ہراسانی اور حملے کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جن کے حوالے سے ضیا چشتی کا کہنا تھا کہ وہ اس نوعیت کی کسی بھی حرکت میں ملوث نہیں تھے۔
رائل کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضیا چشتی نے کہا کہ ان الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا اور ان کے خلاف الزامات کے بعد وہ اور ان کا خاندان شدید آزمائش سے گزرے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ساکھ اور کاروباری مفادات کو بھی بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
ضیا چشتی کے قانونی مشیر ایلن رڈ شووٹز نے اس تصفیہ کو ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ الزامات محض الزامات تھے۔
یاد رہے کہ ضیا چشتی نے پاکستان میں بھی ایک نیریٹیو میگزین کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیتا تھا، جس میں شائع ہونے والے الزامات کو جج نے انتہائی ہتک آمیز قرار دیا تھا۔
ضیا چشتی نے مزید کہا کہ انہوں نے امریکا میں ٹاٹیانا اسپوٹس ووڈ اور ان کے وکلا کے خلاف بھی مقدمہ دائر کر رکھا ہے، جنہوں نے ان پر الزامات عائد کیے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ نئی منتخب کانگریس انہیں بھی اپنے دفاع کا موقع دے گی، جیسے الزام عائد کرنے والوں کو یہ موقع دیا گیا تھا۔
یہ بھی واضح کیا گیا کہ ضیا چشتی نے اپنی دونوں کمپنیوں، Afiniti اور ریسورس گروپ کے عہدوں سے مستعفی ہو گئے تھے، اور Afiniti دیوالیہ ہونے کے تین برس بعد ریسورس گروپ بھی بڑے نقصانات اور اسٹاک مارکیٹ میں قیمتوں کی گراوٹ کے سبب غیر یقینی حالت میں ہے۔