معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہیں اس بار انہوں نے ہندو مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر اپنے مداحوں کو مبارکباد دینے کے لیے روایتی بندی لگا کر تصاویر شیئر کیں، جس پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے ہانیہ عامر جو اس وقت برطانیہ میں موجود ہیں نے انسٹاگرام پر اپنی نئی پوسٹ میں بندی لگائے ہوئے متعدد تصاویر شیئر کیں ان کے انسٹاگرام پر 17.

9 ملین فالوورز ہیں جو ان کی ہر سرگرمی پر نظر رکھتے ہیں اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ایک عقل مند آدمی نے کہا تھا کہ کوئی برائی نہ سنو کوئی برائی نہ دیکھو اس لیے میں برا نہیں بولتی ہولی کا جشن منانے والوں کو مبارک ہو اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کو شدید تنقید اور حمایت دونوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کچھ صارفین نے ان کے اس عمل کو ہندو کلچر میں شمولیت قرار دیتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے اسے رواداری کی علامت سمجھا ایک صارف نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا ہندوؤں کے کلچر میں گھس رہی ہیں اِن سے پوچھو کہ آخری بار نماز کب پڑھی تھی؟ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا ہانیہ عامر جان بوجھ کر ایسی متنازع چیزیں کرتی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کمنٹس اور reach حاصل کر سکیں دوسری جانب کچھ لوگوں نے اداکارہ کے اس عمل کو ثقافتی ہم آہنگی کی ایک اچھی مثال قرار دیا ایک صارف نے لکھا بندی کسی ایک مخصوص مذہب کی ملکیت نہیں جیسے شلوار قمیض صرف مسلمانوں کا لباس نہیں اگر ہم ایک دوسرے کے تہواروں میں شرکت کریں گے تو دوریاں ختم ہوں گی جہاں کچھ لوگ ہانیہ عامر پر تنقید کر رہے ہیں وہیں کچھ صارفین نے انہیں سپورٹ بھی کیا اور ان کی نیت پر سوال اٹھانے کو غیر ضروری قرار دیا تاہم تنازع شدت اختیار کر گیا جب بعض صارفین نے اداکارہ کو ان فالو کرنے کا مشورہ دینا شروع کر دیا یہ پہلا موقع نہیں جب ہانیہ عامر کسی تنازع کا شکار ہوئی ہیں وہ سوشل میڈیا پر اپنی بے باک اور منفرد پوسٹس کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں ان کی حالیہ پوسٹ نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ مشہور شخصیات کا ہر عمل سوشل میڈیا صارفین کی کڑی نگرانی میں ہوتا ہے اور ان کے ہر قدم پر مثبت یا منفی ردعمل ضرور آتا ہے

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر

پڑھیں:

ٹرمپ نے مجوزہ جنگ بندی معاہدے پر روسی صدر پیوٹن کے ساتھ بات چیت کو نتیجہ خیز قرار دے دیا

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 )امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یوکرین میں امریکہ کے مجوزہ جنگ بندی معاہدے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو نتیجہ خیز قرار دیا ہے پیوٹن اور امریکی سفیر سٹیو وٹکوف نے گزشتہ روز ماسکو میں ملاقات کی تھی جس کے بعد کریملن نے کہا تھا کہ وہ امن عمل کے بارے میں امریکہ کی ’محتاط رہتے ہوئے امن کے لیے کوشش سے اتفاق کرتا ہے.

(جاری ہے)

ٹرمپ نے سوشل پوسٹ میں کہا کہ بات چیت نے بہت اچھا موقع فراہم کیا ہے کہ یہ خوفناک، خونی جنگ بالآخر ختم ہوسکتی ہے تاہم یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پوٹن پر الزام عائد کیا کہ وہ جنگ جاری رکھنے کے لیے مذاکرات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے کہا کہ روسی صدر کو جنگ بندی کی تجاویز کے ساتھ کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی.

اس ہفتے کے اوائل میں یوکرین نے امریکہ کے مجوزہ جنگ بندی معاہدے کو قبول کر لیا تھا جس پر روس نے ابھی تک اتفاق نہیں کیا ہے گزشتہ روز صدرپیوٹن نے کہا تھا کہ جنگ بندی کا خیال درست ہے اور ہم اس کی حمایت کرتے ہیں لیکن اس میں باریکیاں ہیں تاہم اسی کے ساتھ انہوں نے امن کے لئے بہت سی سخت شرائط طے کیں جس کے جواب کو یوکرین کے صدر زیلنسکی نے امن کے لیے روس کی کوششوں کو جوڑ توڑ قرار دیا.

یوکرین کے صدر نے” ایکس“ پر اپنے ایک تنقیدی بیان میں کہا کہ پوٹن اس جنگ سے باہر نہیں نکل سکتے کیونکہ اس سے ان کے پاس کچھ نہیں بچے گا انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ اب وہ جنگ بندی سے پہلے ہی انتہائی مشکل اور ناقابل قبول شرائط طے کرکے سفارتکاری کو سبوتاژ کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پوٹن ہر ایک کو نا ختم ہونے والے مزاکرات اور بات چیت کے دور میں مصروف رکھیں گے وہ بے معنی باتوں پر دن، ہفتے اور مہینے ضائع کر رہے ہیں جبکہ ان کی فوجیں معصوم لوگوں کو مار رہی ہیںلیکن وائٹ ہاﺅس کا ماننا ہے کہ فریقین کبھی بھی امن کے قیام کے لیے اتنا قریب نہیں آئے .

قبل ازیں ٹروتھ سوشل پر بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ روس اور امریکہ کے درمیان اچھی اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ یوکرین کے ہزاروں فوجی روسی فوج کے گھیرے میں ہیں اور وہ بہت بری اور کمزور پوزیشن میں ہیں انہوں نے یہ بھی انکشاف کیاتھا کہ انہوں نے پیوٹن سے کہا تھا کہ ان کی جانیں بچائی جائیں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک خوفناک قتل عام ہوگا اس پیمانے پر جسے دوسری جنگ عظیم کے بعد سے نہیں دیکھا گیا.

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ نے مجوزہ جنگ بندی معاہدے پر روسی صدر پیوٹن کے ساتھ بات چیت کو نتیجہ خیز قرار دے دیا
  • ہانیہ عامر نے بھاری معاوضہ طلب کیا تو یہ ان کا حق ہے، عدنان فیصل
  • ہانیہ عامر کی بندی لگا کر ہندو مداحوں کو ’ہولی‘ کی مبارکباد
  • حماس کے بیان پروٹکوف کا ردعمل: امریکی اسرائیلی فوجی کی رہائی امریکہ کی پیش کردہ جنگ بندی کی تجویز کی شرط تھی
  • نادیہ حسین کو ایف آئی اے کیخلاف سوشل میڈیا پر بیان دینا مہنگا پڑ گیا
  • ٹی وی کی وہ اداکارائیں جو اپنا مذہب بھول کر ہولی کے رنگوں میں بھیگ گئیں
  • 18 ہزار ڈالر میں پاکستانی شہریت کی خبر، حقیقت کیا ہے؟
  • ’’ہولی‘‘ کے موقع پر عفت عمر کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین کو ناراض کردیا
  • کبھی آپ نے ہوا بھرے پائے کھائے ہیں؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل