قومی سلامتی پارلیمانی اجلاس کے لیے پارلیمنٹ میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ میڈیا سمیت تمام غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا۔

 ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں ہونے والے قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اور غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی غیر متعلقہ فرد کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ میڈیا سمیت تمام انٹری کارڈز کو عارضی طور پر غیر مؤثر کر دیا گیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کی حدود میں کسی بھی قسم کی عکس بندی، ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ میڈیا کی اہمیت اور ضروریات سے مکمل آگاہ ہیں، لیکن قومی سلامتی کے پیش نظر میڈیا اور تمام متعلقہ فریقین سے تعاون کی گزارش کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 18 مارچ بروز منگل دن 11 بجے قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔

قومی سلامتی کے اجلاس میں ملک میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجوہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔

قومی سلامتی کے اجلاس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی قائدین اور ان کے نامزد نمائندوں کے ساتھ ساتھ کابینہ کے اراکین بھی شرکت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

قومی سلامتی کمیٹی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: قومی سلامتی کمیٹی قومی سلامتی کے قومی اسمبلی

پڑھیں:

پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کل بند رکھنے کا فیصلہ

پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کل بند رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا معاملہ پر قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق ملازمین کو کل چھٹی دے دی گئی، کمیٹی اراکین کے علاوہ تمام اراکین پارلیمنٹ کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیٹی اراکین کو خصوصی دعوت نامے پر پارلیمنٹ میں داخلہ دیا جائے گا، میڈیا کوریج پر بھی کل پابندی عائد کر دی گئی، میڈیا نمائندوں کو بھی کل پارلیمان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اِن کیمرہ اجلاس سے قبل سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے لئے غیر معمولی انتظامات
  • پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کل بند رکھنے کا فیصلہ
  • قومی سلامتی کا اجلاس کی مناسبت سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ہائی الرٹ
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی مناسبت سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ہائی الرٹ
  •    قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات 
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ  اجلاس، پی ٹی آئی نے بھی شرکت کا فیصلہ کرلیا
  • ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس طلب
  • قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل طلب، عسکری قیادت بریفننگ دیگی