اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ملزم کو بنی گالا سے گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نےجعفرایکسپریس واقعہ پرمنفی پراپیگنڈہ اورتضحیک آمیزمواد شیئرکیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا پرکالعدم تنظیموں کی حمایت اورتشہیرمیں ملوث ہے، ملزم کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنا کر اس میں موجود خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں مسافروں کو یرغمال بنا کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔

دہشت گردوں کے حملے میں 18 فوجیوں سمیت 26 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام 33 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گرد اس مضموم کارروائی کے دوران افغانستان میں اپنے سہولت کاروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے اورکچھ دہشت گردوں نے خود کش جیکٹس بھی پہن رکھی تھیں جس کی وجہ سے بہت احتیاط کے ساتھ آپریشن کر کے تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس حملہ، سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی ویڈیو جاری


جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے آپریشن اور مسافروں کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

گزشتہ دنوں بولان کے علاقے ڈھاڈر میں دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا تھا اور مسافروں کو یرغمال بنالیا گیا۔

پاک فوج نے 36 گھنٹے کے اندر کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کروایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ ٹرین آپریشن میں 33 دہشت گرد مارے گئے، کل 26 شہادتیں ہوئیں، 354 یرغمالی رہا کروائے گئے، جن میں سے35 یرغمالی زخمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین ہائی جیکنگ کا کلیئرنس آپریشن دنیا کا سب سے کامیاب آپریشن تھا، یہ واقعہ دہشتگردی کا ایک اور واقعہ ہے جس کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، اس دہشت گردی کا جو اہم سپانسر مشرقی ہمسایہ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان دہشتگردوں کی سپورٹ میں ایک وار فیئر چلنا شروع ہوگئی جس کو بھارتی  میڈیا لیڈ کر رہا تھا۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست ایک سسٹم کے تحت مسنگ پرسنز کے معاملے سے نمٹ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سانحہ جعفر ایکسپریس، اسلام آباد کے علاقے بنی گالا سے بڑی گرفتاری
  • .ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی بڑی کارروائی، ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والا ملزم گرفتار
  • جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پراپیگنڈہ کرنیوالا ملزم بنی گالہ سے گرفتار
  • سانحہ جعفر ایکسپریس: اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالا ملزم بنی گالا سے گرفتار
  • سانحہ جعفر ایکسپریس؛ ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والا ملزم بنی گالا سے گرفتار
  • کمسن بچی کی نازیبا ویڈیوز شیئر کرنے والا ملزم لوئر دیر سے گرفتار
  • جعفر ایکسپریس حملہ، سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی ویڈیو جاری
  • جعفر ایکسپریس حملہ پاکستان میں بھارت کی دہشتگرد ذہنیت کا تسلسل ، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • جعفر ایکسپریس حملہ: بھارتی میڈیا دہشتگردوں کی سپورٹ میں چلنے والی وار فیئر کو لیڈ کر رہا تھا: ڈی جی آئی ایس پی آر