پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست کی ہے کہ ان کی پرانی تصاویر استعمال نہ کریں۔

زرنش خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا ہے کہ میری سارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست ہے کہ براہِ مہربانی میری پرانی تصاویر استعمال نہ کریں۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ میں اب پردہ کرتی ہوں اس لیے صرف یہ درخواست ہی کر سکتی ہوں کہ میری پرانی تصاویر نہ استعمال کریں۔

زرنش خان نے لکھا ہے کہ باقی جس کو جو بھی لکھنا ہے لکھے، بس صرف میری پرانی تصاویر اور ویڈیوز استعمال نہ کریں۔

اُنہوں نے آخر میں لکھا ہے کہ آپ سب کے لیے یہ مہینہ مبارک ثابت ہو۔

یاد رہے کہ زرنش خان نے 2023ء میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے بعد اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

اداکارہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے فوراً بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اپنی ساری پرانی تصاویر اور ویڈیوز  بھی ڈیلیٹ کر دی تھیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پرانی تصاویر استعمال نہ سوشل میڈیا

پڑھیں:

علیزے شاہ کا ٹرولر کے نام پیغام

علیزے شاہ پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں جنہیں فالوورز کی ایک بڑی تعداد پسند کرتی ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے 4 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں آپ کو معاف نہیں کروں گی‘، علیزے شاہ نے زرنش خان کو معافی مانگنے پر کھری کھری سنا دیں

ادکارہ ڈراما سیریل عہد وفا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچی اور اس کے بعد کئی ہٹ ڈراموں میں نظر آئیں۔ آج کل وہ سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر کی وجہ سے وائرل ہیں اور انہیں صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

انہیں ان کے پہناوے، وزن میں کمی اور ظاہری شکل میں تبدیلی کی وجہ سے بھی تنقید کا سامنا ہے۔علیزے شاہ نے آخر کار اپنے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ پر ٹرولز کو جواب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ سوشل میڈیا صارفین پر کیوں برس پڑیں؟

اداکارہ نے ایک جذباتی پیغام لکھا اور کہا کہ یہ تمام منفی تبصرے ان پر اثر انداز ہوتے ہیں اور ان تک پہنچتے ہیں۔ علیزے شاہ نے ویڈیو میں سپورٹ کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ان لوگوں سے محبت کرتی ہوں جو مجھ سے اب بھی پیار کرتے ہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Showbiz Spy (@showbizspy_)

ایک اور ویڈیو پوسٹ میں دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھی علیزے شاہ نے کہا کہ جتنا میں خاموش رہ سکتی تھیں رہ لی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے غیر اخلاقی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اب میری بس ہوگئی ہے لہذا اپنے کام سے کام رکھیں اور مجھے میری زندگی جینے دیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اداکارہ تنقید سوشل میڈیا علیزے شاہ

متعلقہ مضامین

  • زرنش خان سوشل میڈیا پر علیزے شاہ سے معافی کیوں مانگ رہی ہیں؟
  • مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹرتھ سوشل‘‘ پر اکاؤنٹ بنالیا، ٹرمپ کے ساتھ تصویر شیئر کی
  • علیزے شاہ کا ٹرولر کے نام پیغام
  • فیک اکاونٹس کو ہماری سوشل میڈیا ٹیم سے منسوب کیا جارہا ہے: وقاص اکرم
  • سوشل میڈیا پر سازشیں کرنے والے حقیقی ملک دشمن ہیں، سردار ایاز صادق
  • حضرت حنظلہؓ کا لکھا کتبہ
  • بھرتیوں سے متعلق جعلی اشتہاروں سے عوام ہوشیار رہے: لیسکو
  • سیکیورٹی کونسل کی جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت، تمام ممالک سے پاکستان سے تعاون کرنے کی اپیل
  • ڈاکٹرز، نرسز سمیت تمام ملازمین کیلئے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد