اداکارہ زرنش خان نے میڈیا اور سوشل میڈیا پیجز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کریں۔زرنش خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں خصوصی طور پر سوشل میڈیا پیجز سے درخواست کی کہ وہ ان کی پرانی تصاویر شیئر کرنے سے گریز کریں، وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی پرانی تصاویر شیئر کی جائیں۔انہوں نے لکھا کہ اب وہ پردہ کرتی ہیں، اس لیے ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کی جائیں اور وہ صرف درخواست ہی کر سکتی ہیں۔زرنش خان نے ساتھ ہی واضح کیا کہ جس سوشل میڈیا پیج کو جو کچھ بھی ان سے متعلق لکھنا ہے، بھلے لکھیں لیکن ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کی جائیں۔انہوں نے اپنی پرانی تصاویر شیئر نہ کرنے کی درخواست کرنے کے ساتھ ساتھ مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔زرنش خان نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی حجاب کے ساتھ کھچوائی گئی قدرے نئی تصاویر شیئر کی جائیں یا نہیں، تاہم انہوں نے اپنی پرانی تصاویر کو شیئر نہ کرنے کی درخواست کی اور ساتھ ہی لکھا کہ اب وہ پردہ کرتی ہیں۔ممکنہ طور پر اداکارہ نے میڈیا اور سوشل میڈیا کو عندیہ دیا کہ اگر وہ ان کی تصاویر شیئر بھی کریں تو ان کی حجاب والی تصاویر شیئر کی جائیں۔زرنش خان کچھ عرصے سے شوبز انڈسٹری اور ڈراموں سے دور ہیں، انہوں نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرکے حجاب اور پردہ کرنا شروع کیا اور وہ سوشل میڈیا پر اب زیادہ تر مذہبی پوسٹس شیئر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔اکتوبر 2024 میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے خواب میں حضور اکرم ﷺ کو دیکھنے کے بعد شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔زرنش خان نے 2013 میں شوبز کیریئر کا آغاز کیا اور ان کا آخری ڈراما 2022 میں نشر ہوا۔ماضی میں زرنش خان کو ان کے بولڈ لباس اور انداز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے اور حال ہی میں ان کی ساتھی اداکارہ علیزے شاہ سے متعلق کی گئی بات کی تین سال پرانی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی.

جس میں وہ کہتی ہیں کہ علیزے شاہ ہر کسی سے بدتمیزی کا مقابلہ جیت جائیں گی۔مذکورہ ویڈیو پر اب زرنش خان نے علیزے شاہ سے معافی بھی مانگی تھی. لیکن علیزے شاہ نے انہیں معاف نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔زرنش خان کی طرح دیگر چند اداکارائیں، ماڈلز و گلوکارائیں بھی مذہب اسلام کی خاطر شوبز سے دور ہو چکی ہیں اور اب وہ پردے میں دکھائی دیتی ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ سوشل میڈیا علیزے شاہ کی جائیں انہوں نے

پڑھیں:

کراچی: نارتھ کراچی میں نامعلوم شخص کی دو دن پرانی لاش برآمد

کراچی کےعلاقے نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر 3 الحمید اسکول کے قریب نالے سے نامعلوم شخص کی دو دن پرانی لاش ملی جو نالے میں پانی سے ساتھ جمع ہونے والے کچرے میں پھنسی ہوئی دکھائی دی تھی۔

اطلاع ملتے ہی ایدھی کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش نالے سے نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 50 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

تاہم، خواجہ اجمیر نگری واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور متوفی کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: نارتھ کراچی میں نامعلوم شخص کی دو دن پرانی لاش برآمد
  • بلوچستان حکومت کا لیویز فورس کو صوبائی پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ
  • اب پردہ کرتی ہوں،پرانی تصاویر شیئر نہ کریں،معروف اداکارہ کی سوشل میڈیا صارفین سے اپیل
  • ’ اب پردہ کرتی ہوں‘، زرنش خان کی سوشل میڈیا سے پرانی تصاویر استعمال نہ کرنے کی درخواست
  • آئی ایم ایف نے پاکستان سے پالیسی یادداشت کا مسودہ شیئر کردیا
  • زرنش خان کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے پرانی تصاویر استعمال نہ کرنے کی اپیل
  • زرنش خان سوشل میڈیا پر علیزے شاہ سے معافی کیوں مانگ رہی ہیں؟
  • مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹرتھ سوشل‘‘ پر اکاؤنٹ بنالیا، ٹرمپ کے ساتھ تصویر شیئر کی
  • ریما خان کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا