کراچی میں نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت بتانے سے قاصر ہیں کہ 6 کینالوں کا مسئلہ کیا ہے، اس معاملے پر سندھ میں احتجاج جاری ہے، کینالوں کے معاملے کے لیے سی سی آئی کا فورم ہے، معاہدے کے تحت کوئی کسی کا پانی نہیں لے سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی عدالتوں میں انصاف کی پامالی ہوتی، نہ تو میڈیا اور  نہ ہی سیاست آزاد ہے۔ کراچی میں اپنی نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر شخص چاہتا ہے ملک ترقی کرے اس کا گھر ترقی کرے، آج صاحب اقتدار کو یہ باتیں سمجھ نہیں آتیں کہ نوجوان کیا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تمام صوبوں میں انتشار ہے، ہماری جماعت کا مقصد اقتدار نہیں، ہم ان جماعتوں کو چھوڑ کر آئے جو اقتدار میں ہیں، تینوں بڑی جماعتیں اقتدار میں ہیں لیکن مسائل وہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی سفر میں عوام ہمارے ساتھ ہوں گے، آج جو اقتدار میں ہیں ان کی کوئی عزت نہیں ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو آج اقتدار میں ہیں ان سے امید رکھنا بے معنی ہے، نوجوان کو موقع نہیں ملے گا تو وہ بیرون ملک جائے گا یا پہاڑوں پر بندوق اٹھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سب بڑی ضرورت یہ ہے کہ آئین کی حکمرانی ہو، بدقسمتی سے اقتدار میں وہ ہیں جن کو عوام نے ووٹ نہیں دیا یہی 2018ء میں ہوا تھا، اسی وجہ سے ملک کا نوجوان مایوسی کی طرف جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون رات کے اندھیرے میں بنتے ہیں، ملک کے عوام کو دبانے کے لیے قانون بنائیں گے تو پاکستان آگے نہیں چلے گا، کسی صوبے میں چلے جائیں انصاف نظر نہیں آتا، عدالتوں میں انصاف کی پامالی ہوتی ہے، نہ میڈیا آزاد ہے، نہ سیاست اور نہ ہی عدالت آزاد ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس بات کی تہہ میں جائیں کہ جعفر ایکسپریس کا واقعہ کیوں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت بتانے سے قاصر ہیں کہ 6 کینالوں کا مسئلہ کیا ہے، اس معاملے پر سندھ میں احتجاج جاری ہے، کینالوں کے معاملے کے لیے سی سی آئی کا فورم ہے، معاہدے کے تحت کوئی کسی کا پانی نہیں لے سکتا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی انہوں نے کہا کہ اقتدار میں ہیں آزاد ہے

پڑھیں:

دشمنوں نے پاکستان پر وار کیا ہے تو جواب بھی دیا جائیگا، حنیف عباسی

راولپنڈی : وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ دشمن نما لوگوں کو قوم اور دنیا نے پہچان لیا اگر یہ چھپ کر افغانستان جائینگے تو وہاں انہیں گھس کرماریں گے، ایم ایل ون کا سنتے سنتے کان پک گئے ہیں اگر کوئی تعاون کرے گا تو ٹھیک ورنہ ہم اپنے وسائل سے کراچی سے پشاور تک ٹریک کو ڈبل کریں گے۔
راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ دشمنوں نے پاکستان پر وار کیا ہے تو جواب بھی دیا جائیگا، غیر ملکی طاقتیں جس طرح کا کھیل کھیل رہی ہیں اسی طرح سے انہیں منہ توڑ جواب دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے ایکشن کی دنیا مذمت کررہی ہے، اندر موجود کالی بھیڑوں نے اس سانحہ کو مذاق اور طنز بنانے کی کوشش کی ہے لیکن اب کوئی ایسی جرات نہیں کرے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کی بہتری کیلئے ٹرینوں کی بروقت ٹائمنگ، صفائی، کھانے کا معیار مد نظر رکھیں گے، شورکوٹ سے تھرتک ایک نئی لائن بچھائی جا رہی ہے جو 31 دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ گوادر اور کراچی اور پھر کوہاٹ سے آگے لیکر جائیں گے۔ ہم چاہتے ہیں تاجکستان تک اس ریل پر سفر کریں، ہم پہلے پاکستانی اور بعد میں صوبوں کی نمائندگی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریل کی اسپیڈ تک تیز ہونی چاہیئے، آئی جی ریلوے کو پٹری کی چوری، اسمگلنگ کو روکنے کا ٹاسک دیا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پٹرول پر70روپے فی لیٹر لیوی مسترد، پیٹرول اور بجلی کے نرخ کم کیے جائیں، حافظ نعیم الرحمن
  • 70 روپے فی لیٹر لیوی مسترد، پیٹرول اور بجلی کے نرخ کم کیے جائیں، حافظ نعیم الرحمٰن
  • بطور رہنما ہمیں تفرقہ بازی کی سیاست سے بالاتر ہونا چاہیئے، ڈاکٹر عشرت العباد
  • افغان عوام ہمارے ساتھ ہیں، حکومت دہشتگردوں کو سہولت دے رہی ہے، رانا ثنااللہ
  • بطور رہنما ہمیں تفرقہ بازی کی سیاست سے بالاتر ہونا چاہیے، عشرت العباد
  • ریاست دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی، معاون خصوصی وزیراعظم
  • دہشت گردی کو ریاست کی پوری قوت سےکچلنا ہوگا، رؤف حسن
  • 100 قراردادیں پاس کرلیں۔ بلوچستان کے حالات جوں کے توں ہی رہیں گے، شاہد خاقان عباسی
  • دشمنوں نے پاکستان پر وار کیا ہے تو جواب بھی دیا جائیگا، حنیف عباسی