زاہد چوہدری: محکمہ صحت نے ڈاکٹرز، نرسز اور تمام ملازمین کو سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے تبصروں اور تنقید سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 ایک اعلامیہ کے مطابق محکمہ صحت نے تمام میڈیکل عملے کو سوشل میڈیا کا استعمال محدود رکھنے کی تاکید کی ہے اور وفاقی حکومت کی سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق گائیڈلائنز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ کسی بھی نوعیت کی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے تمام میڈیکل انسٹی ٹیوشنز اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان کو اس بارے میں مراسلہ جاری کیا ہے۔

اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز

یہ قدم میو ہسپتال کے حالیہ واقعے کے بعد اٹھایا گیا ہے جس میں میڈیکل پروفیشنلز کی جانب سے سوشل میڈیا پر تنقید کی گئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد سوشل میڈیا پر غلط معلومات کی روک تھام اور میڈیکل پروفیشن کی عزت و وقار کو برقرار رکھنا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر

پڑھیں:

پی آئی اے پروازوں کی بحالی کیلئے برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اجلاس 20 مارچ کو ہوگا

عائد پابندی ہٹنے کی صورت پی آئی اے نے فوری طور پر برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی کیلئے برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس 20 مارچ کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندی ہٹانے پر غور کرے گی۔ پی آئی اے پر عائد پابندی ہٹنے کی صورت پی آئی اے نے فوری طور پر برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر رکھی ہے، پی آئی اے انتظامیہ نے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاری کی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ جولائی 2020ء میں پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا معاملہ سامنے آنے پر برطانیہ سمیت یورپ نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کی تھی، یورپ میں پروازیں بحال ہو چکیں، اب برطانیہ بحال کرنے جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنما پارٹی میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے پریشان، معاملہ عمران خان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ
  • PTI سوشل میڈیا کا غلط استعمال، پارٹی کی سیاسی کمیٹی معاملہ عمران کے سامنے اٹھائے گی
  • کرپشن اور عہدے کے ناجائز استعمال پر دو پیمرا ملازمین برطرف
  • پاکستان: ایکس پر پابندی لیکن حکومتی عہدیداروں کو استثنیٰ؟
  • ڈانس پر پابندی لگا دی گئی ، ہدایات جاری
  • سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر/ایکس پر پابندی کیخلاف درخواستوں پروزارت داخلہ سے رپورٹ طلب،سماعت ملتوی
  • پنجاب کے کالجز میں بھارتی گانوں پر ڈانس سمیت غیر اخلاقی اور فحش سرگرمیوں پر پابندی عائد
  • پی آئی اے پروازوں کی بحالی کیلئے برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اجلاس 20 مارچ کو ہوگا
  • پی آئی اے پروازوں کی بحالی کیلیے برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اجلاس 20 مارچ کو ہوگا