مصطفی عامر کی لاش ٹھکانے لگانے کا آئیڈیا کس کا تھا؛ والدہ کے حیران کن انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
کراچی:
مصطفی عامر قتل کیس میں مقتول کی والدہ نے اہم انکشافات کیے ہیں، انہوں نے گفتگو میں بتایا کہ ان کے بیٹے کی لاش ٹھکانے لگانے کا آئیڈیا کس کا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے مقتول کی والدہ وجیہہ عامر نے گفتگو میں بتایا کہ تفتیش سے مطمئن ہوں، ملزم ارمضان ایک جملہ بولنے کے بعد گھنٹوں کے لیے سُن ہو جاتا ہے۔ ارمغان کو ہینڈل کرنا آسان نہیں، اس لیے پولیس اس کا بار بار ریمانڈ حاصل کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم شیراز کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اس نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے بیان دیا۔ مصطفیٰ کے کیس میں ارمغان کے حوالے سے پہلے دن سے مجھے ڈرایا جا رہا ہے۔ شیراز نے من گھڑت کہانی بناکر سنائی، وہ وعدہ معاف گواہ نہیں بنے گا۔
مصطفی کی والدہ نے کہا کہ شیراز گواہ نہیں بلکہ میرے بیٹے کے قتل کے جرم میں برابر کا شریک ہے۔ مصطفیٰ کی لاش بلوچستان میں ٹھکانے لگانے کا آئیڈیا شیراز کا ہی تھا۔ شیراز جھوٹ بول رہا ہے اور اس کا بیان معنی نہیں رکھتا۔
وجیہہ عامر نے گفتگو میں کہا کہ مصطفیٰ، ارمغان کے گھر منشیات فروخت کرنے نہیں گیا تھا۔ ارمغان نے اپنے والد کو واقعے کا بتایا تو اس نے کہا کہ تم فرار ہو جاؤ۔ ارمغان کے والد کامران قریشی کو بھی تو شاملِ تفتیش کیا جائے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے مصطفیٰ کا موبائل فون توڑکرپھینک دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ ارمغان نے مجھے تاوان کے لیے کال کی۔ جنوری میں ارمغان سے میری بحث ہوئی، اس کے بعد مجھے تاوان کے لیے کال آئی۔ کال کرنے والوں کے پاس ایسا کوئی ثبوت نہیں تھا کہ مصطفیٰ ان کے پاس ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دہشتگردوں کو کوئی رعایت نہیں ‘ نیشنل ایکشن پلان دوبارہ کریں گے: ایاز صادق
وزیر آباد (نامہ نگار) پاکستان کی سرحدوں کے اندر آ کر کسی کو بھی حملہ کرنے کسی انسان کو مارنے کی اجازت نہیں دیں گے،دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والے پاکستان کے حامی نہیں پاکستان کے دشمن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیرآباد کے علاقہ گکھڑ منڈی کے نواحی قصبہ نت کلاں میں تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق ایم این اے خرم دستگیر خان بھی موجود تھے مقامی مسلم لیگی راہنما ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی کے زیر انتظام سرور شاہدہ میموریل کارڈیک سینٹر اینڈ ریسرچ انسٹیٹوٹ کے سنگ بنیاد کے بعد گفتگو کرتے ہوے سردار ایاز صادق نے کہا نیشنل ایکشن پلان کی طرح دوبارہ پلان کریں گے، دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں دیں گے۔ ضرب عضب اور رد الفساد کی طرز پر آپریشن ہونگے۔ عید کے بعد مولانا فضل الرحمان کی حکومت مخالف تحریک کے بیان پر گفتگو کرتے ہوے سردار ایاز صادق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں ان کی ماضی میں جو کردار کشی کی گئی اور جس طرح ان پر کیچڑ اچھالا گیا وہ بخوبی جانتے ہیں کہ انہوں نے کس کے ساتھ اور کہاں کھڑا ہونا ہے۔