افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی عہدے سے مستعفی، میڈیا رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان خواتین کے حقوق کے معاملے میں بھی اختلافات ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی کے مستعفی ہونے سے متعلق طالبان حکومت کا کوئی بیان نہیں آیا۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے اپنا استعفیٰ افغان طالبان سربراہ ہیبت اللّٰہ اخوند زادہ کو بھجوا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا، طالبان قیادت کے اندرونی اختلافات استعفے کی وجہ بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی کی وزارت کی ذمہ داریوں سے طویل غیر حاضری بھی استعفے کی وجہ ہے۔ حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان خواتین کے حقوق کے معاملے میں بھی اختلافات ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی کے مستعفی ہونے سے متعلق طالبان حکومت کا کوئی بیان نہیں آیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی میڈیا رپورٹ
پڑھیں:
کرپشن اور عہدے کے ناجائز استعمال پر دو پیمرا ملازمین برطرف
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے مالی کرپشن اور اپنی پوزیشن کے ناجائز استعمال پر اپنے دو ملازمین کو برطرف کر دیا۔
ان کے خلاف ایک شہری شاہد اقبال نے شکایت درج کرائی تھی کہ ان ملازمین نے وزارت خارجہ میں نوکری دلانے کے لیے اس سے پیسے لیے تھے۔
برطرف ملازمین میں سے قاسم عباس سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر پیمرا ریجنل آفس گوجرانوالہ اور مجاہد عباس سابق جونیئر اسسٹنٹ پیمرا ریجنل آفس ملتان تھے۔
پیمرا کے مطابق دونوں ملازمین نے ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی بھی کی تھی۔