2025-01-18@19:17:08 GMT
تلاش کی گنتی: 28

«جاتے جاتے»:

     ویب ڈیسک: بانی  پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس جب ہائی کورٹ جائے گا توختم ہو جائے گا۔  لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ جلدی فیصلہ سنایا جائے تاکہ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جائے۔  علیمہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جب فیصلہ سنا تو ہنس پڑے تھے، ہم نے اپنا معاملہ اللّٰہ پر چھوڑا ہوا ہے۔   انہوں نے کہا کہ  190 ملین پاؤنڈ تو حکومت کے پاس ہیں بانی پی ٹی آئی کے پاس نہیں۔ حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول  بانی پی ٹی آئی کی بہن کا...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے جمعے کے روز ایک تاریخی اقدام کرتے ہوئے تقریباً 2500 مجرموں کی سزاؤں کی معافی اعلان کردیا، مجرمان منشیات کے جرائم کے مرتکب تھے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ امریکی تاریخ میں ایک روزہ معافی کا سب سے بڑا عمل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ لوگ جن کی سزاؤں میں میں نے کمی کی ہے وہ وقت گزار رہے تھے جو کہ ان کے مقابلے میں غیر منصفانہ طور پر طویل تھا، اگر انہیں آج سزا سنائی گئیں تو انہیں کیا ملے گا۔ صدر بائیڈن نے اس اقدام کو ماضی کی ناانصافیوں اور سزا کے غیر منصفانہ اختلافات کو دور کرنے اور مستحق...
    کراچی (سٹاف رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قومیں ہمیشہ اتحاد و یکجہتی سے بنتی ہیں۔ جو ممالک اپنی ثقافت بھول جاتے ہیں وہ کہیں گم ہو جاتے ہیں۔ ہمیں اپنی ثقافت پر فخر ہے۔ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے ایک آدمی یا سوچ قوم نہیں بناتی۔ طاقت کسی بندوق میں نہیں سیاست اور کلچر میں ہے۔ ہمیں متحد ہو کر نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔ اپنی ثقافت کو بھولنے والی قومیں ترقی نہیں کر سکتیں۔ ثقافت کو اجاگر کرنے میں میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے۔ تاریخ اور ثقافت کو اپنا کر نئے دور کا مقابلہ کریں گے تو پاکستان ترقی کرے گا۔ نئی نسل کو اپنی ثقافت کے بارے میں آگاہی فراہم...
    پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کے دوران مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اڈیالہ جیل تو بہت اہم جگہ ہے۔ زرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 13 لاپتا افراد کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسفزئی اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عبید اللہ انور عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت 3 لاپتا افراد کی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وسیم اللہ کی گرفتاری مردان سینٹرل جیل میں ظاہر کی گئی اور محمد سلیم کی گرفتاری اڈیالہ جیل میں ظاہر کی گئی۔ اس پر چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ تو بہت اہم جگہ...
    کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، قائد عوام کا وژن اپناتے تو آج پاکستانی ڈرامے اور فلمیں پوری دنیا میں دیکھے جاتے، چیئرمین پیپلز پارٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کوئی فارمولا اپنائیں۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی میں ملک کی پہلی دستورساز اسمبلی کے انعقاد کی یاد میں خصوصی تختی کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہم تاریخی جگہ پر موجود ہیں، متحد ہوکر قومیں بنتی ہیں۔ قوموں کو بنانے میں سیاست اور...
    کراچی: طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ناشتے کے بغیر اسکول جانے والے بچوں میں غذائی قلت، کمزوری، اور پڑھائی میں عدم دلچسپی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر پانچویں جماعت تک کے بچوں میں یہ رجحان زیادہ عام ہے۔  ان خیالات کا اظہار طبی ماہرین نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کے دوران کیا۔ ماہر امراض نفسیات ڈاکٹر اقبال آفریدی نے کہا کہ غذائیت اور ذہنی صحت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ماہرین غذائیت اور ماہرین امراض نفسیات مل کر نیوٹریشنل سائکائٹری کے تصور کو فروغ دے رہے ہیں، تاہم یہ فیلڈ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بچے یا افراد کھانے...
    ملتان(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ٹیسٹ مختلف کرکٹ ہے اور اس کی الگ ڈیمانڈ ہوتی ہے۔ایک بیان میں شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں اور مزید کھیلیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں وقفے کی وجہ سے مختلف چیلنجز سامنے آتے ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹیسٹ چمپئن شپ کا پہلا میچ آج سے ملتان میں شروع ہو گا۔
    وزراء نے پریس کانفرس کی، کچھ باتیں حیران کن تھیں، شیخ وقاص - فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آخری فورم تک جائیں گے کسی مطالبے سے دست بردار نہیں ہوئے۔ رانا ثناءاللّٰہ صاحب آپ آئیں آپ کو کے پی میں لوگوں کے گھروں میں لے کر جاتے ہیں۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ آج مذاکرات کی تیسری نشست میں تحریری مطالبات حکومت کو دے دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزراء نے پریس کانفرس کی، کچھ باتیں حیران کن تھیں۔ آپ کی آج کی پریس کانفرس سے اندازہ ہوگیا ہے کہ آپ کس قسم کے جواب دینا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا...
    فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں لیکن جیل میں نہیں روئی،پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے اپنے موقف کا اعادہ کرتا ہے۔ طلبہ سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جتنا پیار مجھے طلبہ کی طرف سے مل رہا ہے وہ بیان نہیں کر سکتی، میرے مخالفین کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ اسٹیجڈ ہوتا ہے، مخالفین یہاں آکر دیکھیں کہ کس طرح ایک ماں نے اپنے بچوں کے ساتھ اپنا رشتہ قائم کر لیا ہے‘۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بغیر کسی قصور کے...
    جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں شروع ہوئی ہے، گواہ نے کہا کہ راجا بشارت نے مظاہرین کو اکساتے ہوئے کہا کہ بانی کی گرفتاری کا بدلہ فوج سے لینا ہے۔9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج امجد علی شاہ نے کی۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، مقدمے میں نامزد ملزمان شیخ رشید، فواد چوہدری اور راجا بشارت و دیگر بھی پیش ہوئے۔اس دوران استغاثہ کے 4 چشم دید گواہان نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا، جن میں راولپنڈی پولیس کے اے ایس آئی ثاقب، کانسٹیبل شکیل، سجاد اور یاسر شامل ہیں۔گواہان نے...
    لاہور (نمائندہ جسارت) ٹک ٹاک وڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے بھائی جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق غالب مارکیٹ، قاسم پورہ کے رہائشی 2 بھائی عبدالرحمن اور عبدالمنان پسٹل کے ساتھ ٹک ٹاک وڈیو بنا رہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی جو عبد الرحمن کی چھاتی پر لگی، جسے طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے جائے حادثہ اور اسپتال کا دورہ کیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ وڈیو بنانے کے دوران پسٹل سے گولی چلنے کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ اسلحہ...
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے، قومی شاہرائیں سال بھر بن درہتی ہے، مرکزی حکومت مفاہمت کی پالیسی اپناتے ہوئے پی ٹی آئی کے ساتھ نامعنی مذاکرات کرے۔نیشنل پارٹی کے سینیٹر جان محمد بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرپیغام دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت ناکام ہوچکی ہے حکومت عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں رکھتی بلوچستان میں لاپتا افراد کو بازیاب آپریشن بند کیا جائے۔جان بلیدی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی شاہرائیں سال کے 12 مہینے بند ہوتی ہیں مرکزی حکومت مرکزی حکومت قومی مفاہمت کی پالیسی اپناتے ہوئے پی ٹی آئی سے بامعنی مذاکرات کرنی چا ہیے۔
    لاہور: غالب مارکیٹ، قاسم پورہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق خطرناک ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا جنون ایک اور جان لے گیا، قاسم پورہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ غالب مارکیٹ، قاسم پورہ گلی نمبر 3 کے رہائشی دو بھائی عبدالرحمان اور عبدالمنان پسٹل کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے کہ  اچانک گولی چل گئی جو عبد الرحمان کی چھاتی پر لگی، مضروب کو طبی امداد کیلیے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔  ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے جائے حادثہ اور اسپتال کا دورہ کیا، ایس پی...
    مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیل کا تاثر پی ٹی آئی کے لوگ آکر بناتے ہیں، ہم ایسی بات نہیں کرتے۔طلال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ریاست کے کیسز ہیں ان پر این آر او یا معافی ممکن ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی وسوسہ نہیں یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جج صاحب نے کیس کو تحمل سے سنا تاکہ کوئی سوال نہ اٹھ سکے۔طلال چوہدری  کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کہ لوگ بھی مانتے ہیں کہ یہ 190ملین پاؤنڈ والا کیس حقیقی ہے، یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس کیس میں سزا ہی ہونی ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ پہلے بھی کہا...
    سردیوں کے موسم کا ذکرآتے ہی گرما گرم چائے، لحاف میں دبکنے اور خوشگوار خنکی کا خیال آتا ہے، مگر یہ موسم اکثر نزلہ، زکام، اور دیگر سانس کی بیماریوں کی وجہ سے پریشان کن بھی ہو سکتا ہے۔ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ سرد موسم براہ راست ان بیماریوں کا سبب بنتا ہے، لیکن حقیقت اس سے زیادہ پیچیدہ ہے۔ سردیوں میں بیماری کے پیچھے اصل وجہ سرد موسم خود بیماری پیدا نہیں کرتا، بلکہ یہ جراثیم، خاص طور پر وائرسز کے پھیلاؤ کو آسان بنا دیتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کم درجہ حرارت اور خشک ہوا سانس کی بیماریوں، جیسے نزلہ، فلو، اور COVID-19 کی طرح کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ سے اٹلی، سعودی عرب، قطر، تنزانیہ اور دیگر ممالک جاتے ہوئے مزید 13 افراد کو آف لوڈ کر دیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق عمرہ زائرین عبدالخالق، حق نواز، اکرام اللّٰہ، سمیع اللّٰہ، احسن اللّٰہ کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کی مناسب رقم نہ ہونے پر سفر سے روکا گیا۔ قطر جاتے ہوئے وسیم عباس کو ورک ویزے سے متعلق دستاویزات اقر این او سی نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا، مسافر سجاد کو فیملی وزٹ ویزا پر عمان جاتے ہوئے ویزا سے متعلق سپورٹنگ دستاویزات نہ ہونے اور متعلقہ اتھارٹی سے ویریفکیشن نہ ہونے پر واپس بھیجا گیا۔ محمد عمران کو...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی دہشت گردی وجارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے بھرپور اظہار یکجہتی مارچ میں اسٹیج سے لگنے والے نعروں اور فلسطینی ترانوں کے دوران شرکاء کی جانب سے فلسطینی جھنڈے لہرائے گئے جس سے ساحل سمندرایک قابل دید منظر پیش کررہا تھا ۔فلسطینی ترانے شرکا کالہو گرماتے رہے۔
    امریکی صدر جو بائیڈن کے وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے میں تقریباً ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے ۔ ہر امریکی صدر کی مانند رخصت ہوتے یہ صدر’’ صاحب ‘‘ بھی، کسی نہ کسی شکل میں، عالمِ اسلام پر اپنی زیادتیوں کے نقوش چھوڑ کر جارہے ہیں۔ یہی اِن کی Legacy ہے۔ سابقہ امریکی صدور کی طرح یہی جو بائیڈن کی صدارت کا بھی ترکہ، روائت اور میراث ہے : ناوک نے تیرے صید نہ چھوڑا زمانے میں ! پاکستان اور پاکستانیوں کو خاص طور پر اِس بات کا رنج ہے کہ امریکی صدر، جو بائیڈن، نے اقتدار سے نکلنے سے ایک ماہ قبل، مبینہ طور پر، پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک چار کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے...
    ایف آئی اے امیگریشن عملے نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملک سے باہر قطر، سعودی عرب، کینیڈا، نیپال، ترکیہ، آذربائیجان اور عمان جانے والے 55 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:انڈین جہاز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، وجہ کیا بنی؟ روزانہ کی بنیاد پر آف لوڈنگ سے مسافروں کے ٹکٹس ضائع ہونے سے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ  رہا ہے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے قطر، سعودی عرب اور عمان جانے کے لیے پہنچے 4 مسافروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے انہیں آف لوڈ کیا گیا، وزٹ ویزا پر کینیڈا جاتے ہوئے ایک، نیپال جاتے ہوئے 2، وزٹ ویزے پر ترکیہ جاتے ہوئے ایک لڑکی، ورک ویزے پر...
    کراچی سے بیرون ملک جاتے والے مزید 55 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق روزانہ آف لوڈنگ سے مسافروں کو ٹکٹیں ضائع ہونے سے بھاری نقصانات ہورہے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ 50 مسافروں کو اندازے کے مطابق ایک کروڑ روپےکا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر، سعودیہ اور عمان کے 4 مسافروں کے نام اسٹاپ لسٹ تھے۔ وزٹ ویزا پر کینیڈا جاتے ہوئے ایک اور نیپال کے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جبکہ وزٹ ویزے پر ترکیے جاتے ہوئے ایک لڑکی اور مرد کو بھی آف لوڈ کردیا گیا۔ ورک ویزے پر آذربائجان جاتے ہوئے دو مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، عمرہ ویزے پر سعودی...
    واشنگٹن:ہوائی اڈوں کے قریب رہنے والے افراد اکثر طیاروں کے اترنے یا روانگی کے وقت تیز آوازوں کے عادی ہو جاتے ہیں، مگر ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ شور ان کی دل کی صحت پر سنگین اثرات ڈال سکتا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق محققین کی رپورٹ کے مطابق جو لوگ طیاروں کا شور تیز یا زیادہ بار سنتے ہیں، ان میں دل کی بیماریوں جیسے دورہ پڑنا، فالج یا دل کی دھڑکن کا متاثر ہونا شامل ہے، کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ جرنل آف دی امریکن کالج آف کارڈیالوجی ریزیڈنز میں شائع ہونے والے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ ہوائی اڈوں کے قریب رہنے والوں کے دل کی ساخت اور افعال 10فی صد...
    ٹوکیو:کیا یہ بہت دلچسپ اور عجیب نہیں کہ کوئی شخص دوسروں کی تعریف کرکے پیسے کمائے اور اس کام کو بطور پیشہ اختیار کرلے؟ جی بالکل! جاپان کے ’’انکل پریز‘‘ (تعریفیں کرنے والے انکل) کی کہانی بالکل یہی یعنی بہت منفرد اور دلچسپ ہے۔ 43 سالہ انکل پریز، جو اس سے پہلے اپنے آبائی شہر توچیگی میں ایک کمپنی میں کام کرتے تھے، نے جوئے کی لت کے باعث اپنی فیملی اور ملازمت کو کھو دیا۔ بعد ازاں انہوں نے اپنی زندگی کو دوبارہ سنوارنے کا فیصلہ کیا اور ایک نیا پیشہ اختیار کیا، جس میں وہ دوسروں کی تعریفیں کرکے پیسے کماتے ہیں۔ انکل پریز سڑک پر کھڑے ہو کر لوگوں کی تعریفیں کرتے ہیں اور اس کے عوض...
    بیرون ملک پاکستانیوں کیخلاف شکایتوں کے پیش نظر ایف آئی اے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے چین اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک جانے والے 35 مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ کردیا ہے۔ آف لوڈ کیے جانیوالے مسافروں میں فریداحمد بزنس ویزے پر تنزانیہ، عبدالحکیم ٹورزم ویزےپر بنگلہ دیش جبکہ 11 افراد بزنس اور وزٹ ویزے پر چین اور ملائشیا عازم سفر تھے۔ یہ بھی پڑھیں: غیر مقامی افراد کو چین کا بارڈر پاس جاری، ایف آئی اے نے مسافروں کو روک دیا ابوسفیان، نبیل، سجاد اور رینا کرن فیملی وزٹ ویزے پر عمان جارہےتھے، اقبال بی بی پرسنل وزٹ ویزے پر سعودی عرب جارہی تھیں، جبکہ افضل اور ارسلان ورک ویزے پر سعودی عرب روانگی کے قریب...
    کراچی سے بیرون ممالک جاتے ہوئے 24 گھنٹے میں مزید 35 مسافر آف لوڈ کردیے گئے۔18 مسافروں کو عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ نہ ہونے اور اخراجات کیلئے مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا جبکہ 3 مسافروں کو ورک ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا۔ ٹور ازم ویزے پر امارات جاتے ہوئے 3 افراد کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ سعودی عرب، یو اے، چین سمیت 7 ملکوں سے 258 پاکستانی بے دخل چین، قطر، انڈونیشیا، قبرص اور نائجیریا سے بھی پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ ٹمپریری ایمپلائمنٹ پرمٹ پر ملائشیا جاتے ہوئے...
۱