Nai Baat:
2025-04-13@19:47:26 GMT

اگر فیض حمید آجاتے

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

اگر فیض حمید آجاتے

بحث آج بھی جاری ہے کہ 2022 ء میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لائی جاتی تو ان کی حکومت اپنی بری کارکردگی کے سبب اپنے ہی بوجھ تلے دب کر گر جاتی، مقبولیت کا بت بھی پاش پاش ہو جاتا ہے۔ حقائق کے جائزے سے پتہ چلتا ہے یہ سوچ محض خام خیالی ہے۔ فوج نے پراجیکٹ عمران 1990 ء کی دہائی میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو سیاسی طور پر کمزور کرنے کے لیے شروع کیا تھا لیکن مشرف کے مارشل لا کی وجہ سے اس میں تاخیر ہو گئی۔ دوسرے فوجی آمروں کی طرح مشرف بھی سخت بے عزت ہو کر اقتدار سے رخصت ہوئے تو فطری طور پر ادارے کو اس کا سبب بننے والے سیاسی عناصر پر غصہ تھا۔ 2011 ء میں جنرل کیانی کے دور میں آئی ایس آئی چیف جنرل شجاع پاشا نے یہ پراجیکٹ ایک بار پھر پوری رفتار سے شروع کیا۔ جنرل راحیل شریف کے دور میں جنرل ظہیر السلام نے بدنام زمانہ دھرنوں کے ذریعے عروج پر پہنچا دیا۔ اسی عرصے میں سی پیک اور دیگر بڑے ترقیاتی کاموں نے حکومت مخالفین کی نیندیں اڑا رکھی تھیں۔ آئی ایم ایف کو الودع کہنا اونٹ کی کمر پر آخری تنکا ثابت ہوا۔ ججوں سے مل کر حکومت گرا دی گئی۔ میڈیا کو پی ٹی آئی کے سوا دوسری تمام سیاسی جماعتوں کو کرپٹ اور غدار کہنے کی ہدایات بہت پہلے ہی دی جا چکی تھیں۔ اس حوالے سے جنرل عاصم باجوہ کا کردار کسی طور فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ 2018ء میں گن پوائنٹ پر پی ٹی آئی کی حکومت بنوائی گئی تو جنرل قمر جاوید باجوہ، جنرل فیض حمید، جنرل آصف غفور پر مشتمل گینگ پراجیکٹ کامیاب بنانے کے لیے ہر طرح کے ناجائز ہتھکنڈوں پر تل گیا۔ عدالتیں ٹائوٹ ججوں سے بھر کر 2030ء تک کے لیے فول پروف بندوبست کر لیا گیا۔ پلان اوپن تھا باجوہ جائے گا تو فیض حمید آئے گا اور کئی سال تک رہے گا۔ آصف غفور کا نام ڈی جی آئی ایس آئی گونجنا شروع ہو گیا۔ نواز شریف سے زرداری تک سب کے لیے جیل لکھ دی گئی۔ فوج اور عمران خان، مولانا فضل الرحمن کو بھی گرفتار کرنا چاہتے تھے مگر ایک آدھ بار نیب کے نوٹس کے ذریعے لٹمس ٹیسٹ کر کے رک گئے۔ ایک پیج کی حکومت میں کوئی غیرت تھی نہ حمیت، امریکہ جا کر مقبوضہ کشمیر فارغ کر آئے، پاکستان کو پھر آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسا ڈالا۔ فوجی قیادت کو اوپر تلے جھٹکوں سے جلد اندازہ ہو گیا کہ عمران خان حکمرانی والا میٹریل نہیں۔ کہاں دھرنے، دنگے، برے القابات دینے کا شوقین لاابالی رن مرید اور کہاں وزیر اعظم کا باوقار اور سنجیدہ عہدہ، خرابی حد سے زیادہ بڑھی تو فوج دوسرے سیاستدانوں کے ساتھ رابطے رکھنے اور ڈیل کرنے پر مجبور ہو گئی۔ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت جانشینی نے ادارے کے اندر بھی مسائل کھڑے کر دئیے۔ باجوہ اور فیض دونوں عمران کے ساتھ تھے ایک مزید توسیع چاہتا تھا دوسرا آرمی چیف کے عہدے پر آنا چاہتا تھا۔ دونوں اپنی اپنی گیم لگا رہے تھے۔ جنرل فیض حمید نے آصف زرداری کو پیشکش کی تھی کہ صدراتی نظام کے لیے آئین بدلا جائے تو پہلا صدر عمران خان ہو گا، دوسرا پیپلز پارٹی سے لیں گے۔ زرداری کو خوب اندازہ تھا کہ عمران بااختیار صدر اور فیض حمید آرمی چیف بن گئے تو پھر ان سے پیچھا چھڑانا، ناممکن ہو جائے گا۔ زرداری نے تمام اہم سیاستدانوں کو منصوبے سے آگاہ کیا۔ اسی دوران اسٹیبلشمنٹ کے اندر بھی اختلافات پیدا ہو گئے۔ اسی شر سے خیر برآمد ہوا۔ عمران، باجوہ، فیض تینوں فارغ ہو گئے۔ ایک رائے یہ بھی ہے کہ فیض حمید آرمی چیف بن جاتے تو ماضی کی روایات کے عین مطابق سب سے پہلے اپنے محسن عمران خان سے نجات حاصل کرتے۔ پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو نادہندگی کے دھانے پر لے آئی، پاکستان خوفناک عالمی تنہائی کا شکار تھا۔ جنرل فیض حمید آرمی چیف بن جاتے تو انتقامی کارروائیوں کا ہولناک دور شروع ہو جانا تھا۔ پراجیکٹ عمران اتنا گہرا اور زہریلا ہے کہ آج تک آئے روز نت نئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، اس کے حامی کئی جنرل اور جج رسوا ہو کر تاریخ کے کوڑے دان میں جا گرے لیکن اندرون و بیرون ملک سازشیں آج بھی جاری ہے۔ شہباز حکومت نے نہ صرف ملک کو نادہندگی سے بچایا بلکہ سفارتی طور پر بھی متحرک کر دیا۔ اسٹیبلشمنٹ نے نو مئی جیسے سنگین واقعات کے باوجود غیر معمولی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جسے بعض حلقے کمزوری یا دو عملی بھی کہتے ہیں۔ عمران، باجوہ اور فیض کو یاد کر کے حساب لگائیں نو مئی جیسا واقعہ اس دور میں ہوا ہوتا تو ریاست کا ردعمل کیا ہونا تھا۔ شہباز حکومت اور موجودہ اسٹیبلشمنٹ کی کئی پالیسیوں سے اختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن یہ کہنا کہ تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ غلط تھا درست نہیں۔ عمران خان نے تو وہ کلٹ پیدا کر دیا ہے کہ اگر ان کے دور میں خدا نخواستہ پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا تو یوتھیوں نے کہنا تھا دیکھا خان نے ڈکٹیشن نہیں لی۔ جبکہ دوسری طرف پاکستان اور اس کے 23 کروڑ عوام رل جاتے۔ ملک کو کسی بہت بڑے حادثے سے بچانے کے لیے عمران کو ہٹانے کے بعد دوسری جماعتوں کا سامنے آنا آپشن نہیں مجبوری بن چکا تھا۔ نیا پاکستان کا تجربہ بُری طرح سے ناکام ہونے کے باوجود ہائبرڈ نظام آج بھی چل رہا ہے۔ اقتدار اور اختیارات میں سول حکمرانوں کا حصہ گھٹائے جانے کا سلسلہ رکنے کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: جنرل فیض حمید فیض حمید ا ا رمی چیف کی حکومت کے لیے

پڑھیں:

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کے ایم او یوز پر دستخط

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی آیس پی آر) کے مطابق کانگریس کے وفد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی، وفد کی قیادت جیک برگمین کر رہے تھے جبکہ تھامس سوزی اور معزز جوناتھن جیکسن بھی وفد میں شامل تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال جبکہ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر زور دیا گیا، دونوں فریقین نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک مفادات کی بنیاد پر مسلسل رابطے کی اہمیت کو دہرایا۔

پروفیسر خورشید احمد انتقال کر گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیتی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔

 ترجمان پاک فوج نے کہا کہ امریکی ارکانِ کانگریس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کلیدی کردار کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف بھی کیا، امریکی کانگریس کے وفد نے پاکستانی قوم کی ثابت قدمی اور اس کے اسٹریٹجک پوٹینشل کی بھی تعریف کی۔

ریاست مدینہ کی حقیقی بنیاد دیکھنی ہے تو " دھی رانی  پروگرام" دیکھیں: سہیل شوکت بٹ کا اجتماعی شادی کی تقریب سے خطاب

امریکی وفد نے پاکستان کی خودمختاری کے لیے اپنے احترام کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے شعبوں میں وسیع البنیاد دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وفد کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم اور متنوع بنانے کا خواہاں ہے۔ یہ تعلقات باہمی مفادات اور قومی خودمختاری کے احترام پر مبنی ہوں۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کے ایم او یوز پر دستخط
  • خیبرپختونخواہ حکومت کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا، آئی جی کے پی
  • دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا: آئی جی کے پی
  • چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب
  • گورنر سندھ سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات
  • سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کر دیا
  • حکومت نے چکن کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کر دیا
  • امدادی کارکن کیوں مارے جاتے ہیں؟
  • غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے: آئی جی کے پی ذوالفقار حمید