دھوکہ دہی اور جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافروں کو کراچی امیگریشن نے گرفتار کرلیا جبکہ سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث خاتون مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا۔ 

خاتون مائی داملو وزٹ ویزہ پر یو اے ای جا رہی تھی کہ خاتون کا نام آئی بی ایم ایس سسٹم میں ہٹ ہوا۔ ریکارڈ کے مطابق مذکورہ خاتون سعودی عرب میں بھیک مانگنے کے الزام میں ڈی پورٹ ہو چکی تھی۔ 

دوسری کارروائی میں جعلی شناخت پر غیر قانونی شہریت حاصل کرنے والے مسافر کو گرفتار کیا گیا جو ایتھوپین ایئرلائن سے ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان پہنچا جس پر "ڈی پورٹیشن" کی مہر ثبت تھی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے جنوبی افریقہ کی شہریت غیر قانونی طریقے سے حاصل کی تھی۔ برتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق مسافر کا اصل نام پاکستانی علی رضا ہے جنوبی افریقہ کے پاسپورٹ پر اس کا نام سلیمان غانچی رضا درج ہے۔

مزید براں مسافر غیر قانونی طریقے سے جنوبی افریقہ سے زمبابوے داخل ہوا، جہاں اسے گرفتار کر کے 2 ماہ کےلیے جیل بھیج دیا گیا۔ بعد ازاں پاکستانی سفارت خانے نے اس کی پاکستانی شناخت کی تصدیق کرکے ایمرجنسی پاسپورٹ جاری کیا اور اسے پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔

ایک اور کارروائی میں ایف آئی اے امیگریشن نے سعودی عرب جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا۔ مسافر محمد صالح کے پاسپورٹ پر مبینہ طور پر ٹیمپرنگ پائی گئی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر کے پاس جعلی کینیڈین ویزہ تھا جو ایک ایجنٹ نے فراہم کیا تھا۔

مسافر کے مطابق اس نے سوشل میڈیا پر سید غلام شاہ عباس نامی ایجنٹ سے رابطہ کیا تھا۔ ایجنٹ نے اسے کینیڈا میں ملازمت کا جھانسہ دیا۔ ایجنٹ نے 5 لاکھ روپے میں جعلی ویزہ فراہم کرنے کے معاملات طے کیے، جس کے لیے مختلف ایزی پیسہ اور جاز کیش کے ذریعے ادائیگیاں کی گئیں۔

مسافر سے جعلی ویزے اور جعلی کینیڈین اسٹیمپ کی تصاویر بھی برآمد ہوئیں۔

مسافروں کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے مطابق دیا گیا

پڑھیں:

دنیا کے کمزرو ترین پاسپورٹس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

دنیا بھر میں پاسپورٹ کی قدر کے حوالے سے انڈیکس جاری کرنے والے ادارے نوماڈ پاسپورٹس انڈیکس کے مطابق یورپی ملک آئرلینڈ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کا حامل ملک قرار پایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں ایک ایشیائی ملک سب سے اوپر، پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

نوماڈ پاسپورٹ انڈیکس کی درجہ بندی کا فیصلہ کسی بھی ملک میں انسانی حقوق اور امن و امان کو پیش نظر رکھا جاتا ہے، چنانچہ اس کڑے معیار کے مطابق ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، دوہری شہریت، ذاتی آزادی اور دنیا میں اس ملک کے بارے میں لوگوں کے خیالات جیسے 5 شعبوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے سال 2025 کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

نوماڈ پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق آئرلینڈ پاسپورٹ سرفہرست قرار پایا ہے، جس کے ذریعے وہاں کے شہری 176 ممالک میں ویزا لیے بغیر سفر کر سکتے ہیں، جبکہ وہاں دیگر شعبوں میں صورتحال بھی دیگر ممالک سے بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بغیر پاسپورٹ پرواز اڑانے والے پائلٹ کو بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑگیا

نوماڈ پاسپورٹ انڈیکس کی جاری کردہ 109 ممالک کی درجہ بندی کے مطابق یونان اور سوئٹزر لینڈ 108 اسکور کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے جبکہ پرتگال  چوتھے، مالٹا 5ویں، جبکہ لگسمبرگ، فن لینڈ اور ناروے مشترکہ طور پر 7 ویں نمبر پر رہے۔

اس فہرست کے مطابق متحدہ عرب امارات، نیوزی لینڈ اور آئس لینڈ کے حصے میں 10 واں نمبر ہے۔

حیرت انگیز طور پر جاپان اور سنگاپور جیسے ممالک اس سرفہرست میں نمایاں مقام حاصل نہیں کر سکے ہیں، اور اس کی وجہ ان ممالک میں دوہری شہریت اور ٹیکسوں کی پالیسیوں میں دیگر ممالک سے پیچھے رہنا ہے۔

کمزور ترین پاسپورٹس

نوماڈ پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق کمزور ترین پاسپورٹس میں پاکستان 5 ویں نمبر پر رہا یا 199 ویں ممالک کی فہرست میں 195 ویں نمبر پر رہا۔ جب کہ پاکستان سے نیچے عراق (196)، اریٹیریا (197)، یمن (198) اور افغانستان (199) رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئرلینڈ انسانی حقوق پاسپورٹ پاکستان جاپان سنگاپور عراق ناروے یونان

متعلقہ مضامین

  • کراچی: اہم ادارے کے افسران سمیت عام شہریوں کو اغواء کرنیوالے جعلی پولیس اہلکار گرفتار
  • کراچی ائیرپورٹ: گداگری، دھوکا دہی اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 3 مسافر گرفتار
  • عینا آصف بھی ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو کا نشانہ بن گئیں
  • دنیا کے کمزرو ترین پاسپورٹس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟
  • عینا آصف بھی ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو کا نشانہ بن گئیں
  • ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ سے اپنے ممکنہ استعفے کی رپورٹس کو ’جعلی خبر‘ قرار دے دیا
  • کراچی: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار
  • بہاولنگر: سلاخیں توڑ کر فرار ہونے والے ملزمان دوبارہ گرفتار
  • غیرقانونی طور پر مقیم 90 افغان شہری افغانستان ڈی پورٹ