پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے میرا سب سے زیادہ رابطہ رہتا ہے، میں یقین دلاتا ہوں کہ عمران خان کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہیں۔

اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بانیٔ پی ٹی پئی ڈیل کرتے تو بہت پہلے لندن چلے جاتے، وہ واضح کر چکے کہ وہ ڈیل نہیں کریں گے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ مختلف جماعتیں مقتدرہ کے ذریعے اقتدار حاصل کرتی رہی ہیں، ماضی میں بہت غلطیاں ہوئیں، اب ماضی میں نہیں پڑنا

انہوں نے کہا کہ چادر چار دیواریوں کو پامال کیا گیا، یہ سیاست نہیں شرافت کا معاملہ ہے، 8 فروری کو عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا، ہم محبِ وطن ہیں، اس طرح حکومت نہیں چل سکتی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سندھ اور کے پی میں بسنے والے پاکستانی ہیں، ہم نے یکجا ہو کر آواز اٹھائی تو کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔

سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ ہم گارنٹی کے طور پر ساتھ کھڑے ہوں گے، قوم متحد ہو کر باہر نکلے اور ہمارا ساتھ دے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ

پڑھیں:

بشریٰ بی بی کی آمد کے بعد عمران خان کا جیل میں خرچہ بڑھ گیا‘ماہانہ اخراجات 7 لاکھ روپے تک پہنچ گئے

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں آمد کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ماہانہ اخراجات 7 لاکھ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ اس اضافے کی بڑی وجہ بشریٰ بی بی کا جیل میں ہونا ہے، جس سے اخراجات میں 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا پہلے ماہانہ خرچ 4 سے 5 لاکھ روپے تھا، تاہم بشریٰ بی بی کے ساتھ رہنے کے بعد یہ بڑھ گیا ہے۔ ان کے تمام اخراجات، بشمول کھانے پینے اور دیگر ضروریات، ان کی فیملی برداشت کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے کا مینیو خود طے کرتے ہیں۔ ان کے لیے کھانے کی تیاری ایک الگ کچن میں کی جاتی ہے، جہاں مشقتی ان کا اور بشریٰ بی بی کا کھانا تیار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جیل مینیو کا کھانا وہ پسند نہیں کرتے، اسی لیے ان کا کھانے کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی ناشتے میں فریش جوس اور ناریل کھانے کو ترجیح دیتے ہیں، جبکہ دن میں تین مرتبہ کافی پیتے ہیں۔ ان کے کھانے کی تیاری کے بعد ماہر نیوٹریشنسٹ اسے چیک کرتے ہیں۔ وہ خاص طور پر پنک سالمن فش اور دیسی مرغ کی یخنی پسند کرتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لیے جیل میں ہر روز ان کی پسند کے مطابق کھانا تیار کیا جاتا ہے۔ جیل میں ان کے لیے ایک الگ مینوئل اکاؤنٹ بنایا گیا ہے، جس میں فیملی رقم جمع کراتی ہے، اور رقم کم ہونے پر انہیں آگاہ کر دیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کو جیل میں حقوق نہیں مل رہے، سلمان اکرم راجہ
  • شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی ممکن ہے یا نہیں؟ سلمان اکرم راجہ کا بڑا بیان آگیا
  •  شیر افضل پارٹی سے باہر ہو چکے ہیں یہ فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا: شیر افضل مروت
  • شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی ممکن ہے یا نہیں؟ پی ٹی آ ئی رہنما کا اہم بیان آگیا
  • شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی ممکن ہے یا نہیں؟ سلمان اکرم راجا کا بڑا بیان آگیا
  • بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے چیف جسٹس کو خط لکھوں گا، سلمان اکرم راجہ
  • بشریٰ بی بی کی آمد کے بعد عمران خان کا جیل میں خرچہ بڑھ گیا‘ماہانہ اخراجات 7 لاکھ روپے تک پہنچ گئے
  • بشریٰ بی بی کی آمد کے بعد عمران خان کا جیل میں خرچہ بڑھ گیا
  • بشریٰ بی بی کی آمد کے بعد عمران خان کا جیل میں خرچہ بڑھ گیا