ہر ماہ 10 ایل این جی کارگو آتے ہیں، اسٹوریج سہولت نہیں، وزارت پیٹرولیم
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
وزارت پیٹرولیم کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ہر ماہ 10 ایل این جی کارگو آتے ہیں، جن کےلیے اسٹوریج سہولت تک نہیں ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کو دی گئی بریفنگ میں وزارت پیٹرولیم کے حکام نے کہا کہ ہر ماہ 10 ایل این جی کارگو کی آمد اور ملک میں اسٹوریج سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ملک کی گیس فیلڈز بند کرنے کےسوا چارہ نہیں۔
سینیٹ کمیٹی کو ایم ڈی سوئی ناردرن نے بتایا کہ قطر اور ای این آئی کے ساتھ 2031ء تک ہونے والے معاہدوں کے تحت ہر ماہ 10 کارگو آتے ہیں، انہیں دو تین دن سے زیادہ موخر نہیں کیا جاسکتا۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گیس پاور سیکٹر کےلیے درآمد کی جا رہی تھی، بعد میں کوئلہ اور نیوکلیئر کے پلانٹس لگ گئے، اس لیے فیلڈ بند کرنے کے علاوہ اپشن نہیں۔
پاکستان اور ایران گیس پائپ لائن سے متعلق سیکریٹری پیٹرولیم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ٹاسک دیا ہے، گیس امپورٹ پر پابندی نہیں، پائپ بچھانے پر پابندی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہر ماہ 10
پڑھیں:
مصطفی قتل کیس ، دومزید سہولت کاروں ، ایک لاپتہ لڑکی کا نام ظاہر
پولیس کو ملزم ارمغان کی غیر قانونی سرگرمیوں اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا شبہ
ملزموں کا وقوعہ سے ایک روز قبل زوما نامی لڑکی پر بھی تشدد کا اعتراف ، سنسنی خیز انکشافات
انسدادِ دہشت گردی عدالت میں مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کا کیس، پولیس نے مزید دوسہولت کاروں اور ایک لاپتہ لڑکی کا نام ظاہر کر دیا۔پولیس کو ملزم ارمغان کے غیر قانونی سرگرمیوں اور منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے ، پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی ریمانڈ رپورٹ میں مزید انکشافات سامنے آگئے ۔ریمانڈ رپورٹ کے مطابق ملزموں نے وقوعہ سے ایک روز قبل زوما نامی لڑکی پر بھی تشدد کا اعتراف کیا ہے ، ملزم ارمغان کے بنگلے سے 5 بلڈ صواب اور 4 کارپٹ کے ٹکڑے کے ڈی این اے کروائے گئے ۔رپورٹ کے مطابق ایک کارپٹ کے ٹکڑے پر لگا خون مدعیہ کے خون سے میچ ہوا، دو کارپٹ کے ٹکڑوں پر لگا خون کسی نامعلوم عورت کے ہونے کا سامنے آیا، ملزمان نے دوران تفتیش ایک لڑکی کو مارپیٹ کرکے زخمی کرنے کا اعتراف کیا۔ریمانڈ رپورٹ کے مطابق ملزمان نے وقوعہ سے ایک روز قبل اسی کمرے میں زوما نامی لڑکی کو مارپیٹ کرکے زخمی کیا تھا، ملزمان کی نشاندہی پر زوما نامی لڑکی کا بھی پتہ لگانا ہے ، لڑکی کا بیان لینا ہے اور اس کے بلڈ سیمپل کا ڈی این اے بھی کرانا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان تھانہ بوٹ بیسن، کلفٹن، ساحل اور درخشاں کے کئی مقدمات میں نامزد و مفرور ہے ، ملزم ارمغان کال سینٹر اور ویئرہاؤس چلا رہا تھا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔ریمانڈ رپورٹ کے مطابق ملزم سے غیر قانونی سرگرمیوں اور ملوث نعمان و دیگر ساتھیوں کا پتہ لگانا ہے ، ملزم سے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی بھی معلومات حاصل کرنی ہیں۔