’اپنا کماتی ہوں، اپنا کھاتی ہوں‘، طلاق یافتہ خاتون کی جشن مناتے ڈانس ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اگر کسی جوڑے کی طلاق ہوجائے تو وہ افسردہ ہوتا ہے لیکن ایک پاکستانی خاتون کی طلاق ہونے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں خاتون کو کوک اسٹوڈیو کے گانے ’مغروں لا‘ پر پر جوش انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے، عظیمہ احسان نامی خاتون نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور بتایا کہ وہ تین بچوں کی ماں ہیں۔ اس کے ساتھ طلاق کے بارے میں ایک پیغام بھی شیئر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا کرینہ کپور اور سیف علی خان میں بات طلاق تک پہنچ گئی؟
خاتون نے لکھا کہ طلاق کو پاکستانی کمیونٹی میں اور خاص طور پر عورتوں کے لیے موت کی سزا کی طرح سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے بتایا گیا کہ میری زندگی ختم ہو جائے گی، مجھے پچھتاوا ہو گا اور خوشی کو تو بھول جاؤ‘۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ’لوگوں کی تنقید اب بھی جاری ہے، لیکن میں اس کے باوجود ڈانس کرتی ہوں، ہنستی ہوں۔ زندگی اتنی بری نہیں ہے جتنی مجھے بتائی گئی تھی۔ بلکہ اس کے بالکل برعکس ہے‘۔
View this post on Instagram
A post shared by Λzima (@azima_ihsan)
عظیمہ احسان نے کہا کہ ’ہم طلاق کو بری چیز سمجھتے ہیں، جبکہ اسے ایک نئے آغاز کے طور پر دیکھا جانا چاہیے، ہاں یہ فیصلہ مشکل ہوتا ہے اور تنہائی کا احساس دلاتا ہے لیکن ایسی شادی جہاں آپ سانس نہیں لے سکتے وہ زیادہ برا ہے۔ ایک ناخوشگوار شادی میں پھنسے رہنا طلاق سے کہیں زیادہ برا ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: ’آپ کے پاس درست معلومات نہیں‘، وسیم اکرم سے طلاق کی خبروں پر اہلیہ شنیرا کا ردعمل
خاتون کا کہنا تھا کہ ’میں کبھی بھی طلاق نہیں چاہتی تھی لیکن میرے لیے اور میرے تین بچوں کے لیے یہ آزادی تھی یہاں تک کے میرے سابق شریک حیات کے لیے بھی اور یہ ہم دونوں کے لیے بہترین فیصلہ تھا‘۔ انہوں نے کہا کہ شادی محبت اور احترام پر مبنی ہونی چاہیے، نہ کہ بدنامی کے خوف پر۔ میں بہت ساری پاکستانی عورتوں کو دیکھتی ہوں جو صرف طلاق شدہ کے لیبل سے بچنے کے لیے اپنے آپ کو قربان کر دیتی ہیں۔ میں ان سے کہتی ہوں آپ کی خوشی اور سکون اہم ہے۔ زندگی جاری رہتی ہے۔ خوفزدہ نہ ہوں‘۔
پوسٹ کے آخر میں انہوں نے کہا کہ ’اپنا کماتی ہوں، اپنا کھاتی ہوں اپنے آپ کو سنبھالتی ہوں، اپنے خود کے نخرے اٹھاتی ہوں، اپنے آپ کی پسندیدہ ہوں، کوئی مرد کی ٹینشن نہیں ہے‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خاتون طلاق ڈانس ڈانس ویڈیو طلاق کوک اسٹوڈیو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خاتون طلاق ڈانس ڈانس ویڈیو طلاق کوک اسٹوڈیو نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
ایلون مسک کے ’اسٹار شپ‘ کے خلا میں تباہ ہونے کی ویڈیو وائرل
اسپیس ایکس کا اسٹار شپ ٹیکساس سے لانچ کیے جانے کے چند منٹ بعد ہی خلاء میں تباہ ہو گیا۔
ایلون مسک کی کمپنی کی بنائی گئی اسٹار شپ کی 8ویں تجرباتی پرواز تھی، لیکن پرواز کے کچھ ہی منٹوں کے بعد ہی یہ راکٹ تباہ ہوگیا۔
تاہم اسٹارشپ کی ناکامی کے باوجود راکٹ کا حصہ ’بوسٹر‘ کامیابی سے واپس لینڈنگ پیڈ پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیے: ایلون مسک کو دھچکا، طاقتور ترین راکٹ آزمائشی پرواز میں تباہ
اس واقعے کے فضا میں تباہ شدہ اسپیکس ایکس کے پرزے گرنے کے خطرے کے پیش نظر فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے فلوریڈا کے کئی ایئر پورٹس پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں۔ مذکورہ ایجنسی نے اسپیس ایکس کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ تحقیقات مکمل ہونے اور منظوری حاصل کرنے تک دوبارہ پروازیں نہ کریں۔
اس واقعے کے نتیجے میں راکٹ کے بکھرتے ملبے فلوریڈا کی فضا میں دیکھے گئے، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
SpaceX’s Starship spins out of control and explodes in space shortly after liftoff. More here: https://t.co/nXFRYGyJ4F pic.twitter.com/Mm5F8GKVxO
— Reuters Science News (@ReutersScience) March 7, 2025
واقعے کے بعد اسپیس ایکس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ راکٹ کے کئی انجن ناکام ہوگئے جس کی وجہ سے خلائی جہاز کا زمین سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ یہ واقعہ، ایلون مسک کے مریخ مشن کے لیے رواں سال کی دوسری ناکامی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
elon musk Space STARSHIP اسٹارشپ ایلون مسک خلا راکٹ