سینیئر تجزیہ کار مظہر عباس برلاس سے مشرق وسطیٰ اور سیاسی صورتحال پر خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں معروف سینیئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ سید حسن نصراللہ کی پوری زندگی عالم کفر کے خلاف جہاد میں گزری ہے، انہوں نے اپنی زندگی کے آخری لمحے تک جہاد کیا ہے، وہ عالم اسلام کے ہیرو تھے اور رہتی دنیا تک ہیرو رہیں گے۔ متعلقہ فائیلیںمظہر عباس برلاس پاکستان کے معروف سینئر تجزیہ کار، کالم نگار اور صحافی ہیں۔ وہ سیاست، معیشت اور سماجی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں اور اپنے بے باک تجزیوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ ان کے کالم مختلف قومی اخبارات میں شائع ہوتے ہیں اور وہ ٹی وی ٹاک شوز میں بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ مظہر عباس برلاس کے تجزیے بعض اوقات متنازع بھی ہوتے ہیں، لیکن وہ اپنی مخصوص طرزِ تحریر اور بے لاگ رائے کے باعث ایک نمایاں صحافتی شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ سینیئر صحافی نادر بلوچ نے مظہر عباس برلاس سے خصوصی انٹرویو کیا ہے، جس میں قومی سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ مشرقِ وسطیٰ کے امور بھی زیرِ بحث آئے ہیں۔ تفصیلات اس ویڈیو میں جان سکیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عباس برلاس
پڑھیں:
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی سبزیوں و پھلوں کے دام بے لگام
لاہور(نیوز ڈیسک) رمضان المبارک شروع ہوتے ہی سبزیوں اور پھلوں کے دام بے لگام ہو گئے۔
مارکیٹ میں منافع خوروں نے حکومتی ریٹ لسٹ کو ہوا میں اڑا دیا، مارکیٹوں میں سبزیاں اور پھل من چاہے نرخوں پر فروخت کیے جارہے ہیں۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں پیاز کے نرخ بدستور 80 روپے کلو برقرار ہیں جبکہ مارکیٹ میں پیاز 100 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، ٹماٹر 50 روپے کے بجائے مارکیٹ میں 70 روپے، آلو 55 روپے کے برعکس 70 روپے ، لہسن 620 روپے کے بجائے 750 جبکہ ادرک 370 روپے کے بجائے 450 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
مارکیٹ میں بند گوبھی اور پھول گوبھی 40 روپے ، پالک اور ساگ ، موسمی سبزیوں میں شلجم 40، مولی 30 اور گاجر 40 روپے کلو میں بیچی جارہی ہے۔
مارکیٹ میں سیب 300 سے 400 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، کیلا 220 سے 350 روپے فی درجن تک دستیاب ہے ، امرود 250 روپے کلو ہیں جبکہ کنو اور مالٹا 200 سے 400 روپے درجن اور خربوزہ 150 سے 250 روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب برائلر گوشت کے نرخ بدستور 595 روپے کلو برقرار ہیں جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 286 روپے فی درجن ہے۔