اتنے کیچز تو لیجنڈز لیگ میں بھی نہیں چھوڑے جاتے؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
پاکستان مخالف جذبات کا متعدد بار کھل کر اظہار کرنیوالے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان اپنی ہی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا مذاق بنانے لگے۔
گزشتہ روز مہاراجہ یادوندرا سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پنجاب کنگز اور چنائی سپر کنگز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، اس میچ میں بالی ووڈ ادکارہ پریتی زنٹا کی ٹیم نے فتح سمیٹی تھی تاہم میچ کے دوران 8 کیچز ڈراپ ہوئے تھے۔
چنائی سپر کنگز کو ناقص فیلڈنگ پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے باعث پنجاب کی ٹیم 200 سے زائد رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی اور چنائی کو 18 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ یشسوری جیسوال کو بھی "غیرملکی گرل فرینڈ" مل گئی
اس میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے فیلڈرز نے متعدد مواقع پر آسان کیچز چھوڑے، جس پر شائقین اور کرکٹ ماہرین نے تنقید کی۔
مزید پڑھیں: "ٹیم بناؤ پیسے کماؤ! وکٹ تو چہل لے ہی لے گا"
ناقص فیلڈنگ پر سابق بھارتی فاسٹ بولر نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ لیجنڈز لیگ میں بھی اتنے کیچز ڈراپ نہیں ہوتے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ایس ایل؛ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی بھی متعارف کروادی گئی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے کھلاڑیوں کی نقل و حرکت بشمول فیلڈرز کے کوآرڈینیٹ، بولر کے رن اپ اور بیٹنگ اسٹانس کو ہر ایک ڈلیوری پر فریم بہ فریم ٹریک کیا جائے گا۔
اسی طرح ٹیکنالوجی کھیل کے مختلف پہلوؤں کا بال بائی بال ریکارڈ بھی رکھے گی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ "میچ آفیشل ٹیکنالوجی" کیا امپائرز کو فائدہ ہوگا؟
چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی پی ایس ایل کو جدید کرکٹ براڈکاسٹنگ بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔
مزید پڑھیں: فرنچائز ٹیم ڈائریکٹر نے دورباہ پی ایس ایل کھیلنے کا عندیہ دیدیا
قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ میں شفافیت اور امپائر کو فیصلوں میں مدد کیلئے میچ آفیشل ٹیکنالوجی متعار کروائی تھی۔