قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
تم خواہ کوئی بات ظاہر کرو یا چھپاؤ، اللہ کو ہر بات کا علم ہے۔ ازواج نبیؐ کے لیے اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ ان کے باپ، ان کے بیٹے، ان کے بھائی، ان کے بھتیجے، ان کے بھانجے، ان کے میل جول کی عورتیں اور ان کے مملوک گھروں میں آئیں (اے عورتو) تمہیں اللہ کی نافرمانی سے پرہیز کرنا چاہیے اللہ ہر چیز پر نگاہ رکھتا ہے۔ اللہ اور اس کے ملائکہ نبیؐ پر درود بھیجتے ہیں، اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تم بھی ان پر درود و سلام بھیجو۔ (سورۃ الاحزاب:54تا56)
فرمان خداوندی: اے ایمان والو! جب جمعہ کے دن نماز کے لیے بلایا جائے تو اللہ کی یادکی طرف چل پڑو اور خرید وفروخت چھوڑ دیا کرو، تمہارے لیے بہتر یہی ہے اگر تمہیں کچھ سمجھ ہو (الجمعہ: 9) ابن عباس ؓ فرماتے ہیں: ’’جمعہ کی اذان ہوتے ہی خرید وفروخت حرام ہوجاتی ہے‘‘۔ اور عطا ابن ابی رباح ؒ فرماتے ہیں: ’’اذان ہوتے ہی دنیا کا ہرکام حرام ہو جاتا ہے‘‘۔
(بخاری)
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایک سال کی محنت سے ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا، عطا اللہ تارڑ
وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک کی خدمت کرنا اور خیر مانگنا ہماری ذمہ داری ہے، ایک سال کی محنت سے ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا۔
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پوری دنیا کہتی ہے کہ ہم نے ملک کو معاشی طور پر بچا لیا، اس کا اعتراف اب بین الاقوامی ادارے بھی کر رہے ہیں۔
عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، بڑوں کی قربانیوں کی بدولت آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے پاکستان بنانے میں قربانیاں دیں ان کو بھی یاد رکھیں۔