گورنر کے پی فیصل کنڈی کے سخت سوال، وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور مسکراتے رہے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز

پشاور (آئی پی ایس )گورنر اور وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا کے درمیان خوش گوارملاقات ہوئی ہے۔ گورنر کے پی فیصل کنڈی کے سخت سوالات پر وزیرِ اعلی علی امین گنڈا پور مسکراتے رہے۔گورنر اور وزیرِ اعلی کے پی کے مابین ملاقات پشاور کے گورنر ہاوس میں قائم مقام چیف جسٹس کی تقریبِ حلف برداری سے پہلے ہوئی ہے۔وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات 10 منٹ تک جاری رہی، دونوں خوش گوار موڈ میں دکھائی دیئے۔

ملاقات کے دوران گورنر نے وزیرِ اعلی سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی میں کیا ہو رہا ہے؟ شیر افضل مروت کو بھی نکال دیا، مجھے ان سے ہمدردی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے علی امین سے کہا کہ آپ کی حکومت نے اپنے ہی خلاف صوابی میں احتجاج نہیں کیا؟ اس دوران وزیرِ اعلی غیر معمولی طور پر مسکراتے رہے۔گورنر ہائوس میں وزیراعلی اور گورنر کے پی کی ملاقات کے حوالے سے ترجمان وزیر اعلی نے ردعمل میں کہا ہے کہ گورنر فارم 47 کی حکومت کا نمائندہ ہے۔

ترجمان وزیراعلی کے مطابق ملاقات کے دوران کسی قسم کی سیاسی گفتگو نہیں کی گئی۔ گورنر فارم 47 سے بنائی گئی حکومت کا نمائندہ ہے، اپنے آپ کو خبروں میں رکھنے کے لیے گورنر ہائوس کی جانب سے من گھڑت باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔ ترجمان علی امین نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو کے پی عوام نے 3 مرتبہ ووٹ پر منتخب کیا ہے، صوابی جلسے یا پارٹی امور پر قیاس آرائیاں مناسب نہیں، گورنر ہائوس کی جانب سے من گھڑت باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اعلی علی امین مسکراتے رہے گورنر کے پی

پڑھیں:

سال 2 سال میں بلاول وزیراعظم بن جائینگے،گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان پنڈی گھیپ اٹک میں اجتماع سے خطاب کررہے ہیں

پنڈی گھیپ (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شپ بلاول بھٹو کے قریب ہے، سال دو سال میں بلاول بھٹو وزیر اعظم بن جائیں گے۔پنڈی گھیپ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت نہیں، دوسری جماعتوں کی لیڈر شپ میں وزراء سمیت اراکین اسمبلی سے ہاتھ ملاتے وقت فرعونیت کی جھلک نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں عوام کے حقوق اور ایشوز کی بات ہوگی، عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف شہادتیں دے رہیں ہیں، پیپلزپارٹی اور پاکستانی عوام انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کل، آج اور آنے والے وقت میں اپنے اداروں کے ساتھ کھڑا ہوں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہر طرف سے یہی کوشش ہے
کہ پاکستان واحد ایٹمی پاور ہے اسے ختم ہونا چاہیے، اگر یہ قائم ہے تو پاکستان کی مضبوط فوج کی وجہ سے ہے۔سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ دو چار سڑکیں اور فنڈ کی منتیں کرنے کا عادی نہیں، جب بلاول وزیر اعظم بنیں گے تب زیادہ فنڈز اٹک میں استعمال کریں گے، اٹک کے عوام ترقیاتی کاموں سے محروم ہیں، اٹک کے جوانوں نے فوج میں شامل ہو کر ملک کی خدمت کی اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیشی میڈیا ہائوسز وفد کی ملاقات‘ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے: گورنر 
  • امریکی و روسی اعلیٰ سفارتکاروں کی سعودی عرب میں ملاقات
  • مولانا فضل الرحمان سے پرویز خٹک کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • گورنر ہاؤس کی تاریخ میں پہلی بار استحکامِ پاکستان کانفرنس ہو رہی ہے: فیصل کریم کنڈی
  • خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے: فیصل کریم کنڈی
  • عمران خان کو جیل حکام کے رحم و کرم پر تنہا چھوڑنا ٹھیک نہیں: فیصل چوہدری
  • عمران خان کو جیل حکام کے رحم و کرم پر تنہا چھوڑنا ٹھیک نہیں، فیصل چوہدری
  • کراچی میں ٹریفک حادثات پر گورنر سندھ کا وزیر اعلیٰ کو خط، کمیشن بنانے کا مشورہ
  • سال 2 سال میں بلاول وزیراعظم بن جائینگے،گورنر پنجاب
  • “اسپنرز کی فوج کیوں منتخب کی” ایشون کا سلیکشن کمیٹی سے سوال