رمضان کے آتے ہی اشیائےضروریہ کی قیمتوں کو پَرلگ گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کے آتے ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں چینی 165 سے 170 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی،آٹا فی کلو 100 روپے بیسن 340 روپے فی کلو دستیاب ہے۔میدا 130 روپے فروخت ہونے لگا۔آٹے کا 15 کلو کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں 1350 روپے فروخت ہورہا ہے۔
مختلف برینڈز کا ڈبے والا دودھ فی کلو 350 سے 360 روپے،گھی 550 سے 595 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا،مختلف برینڈز کا کوکنگ آئل 450 سے 595 روپے فروخت ہورہا ہے۔دال چنا 330، دال ماش 5 سو، دال مسور 330 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہیں۔
آلو 80 سے 100روپے، پیاز 120 سے 140، ٹماٹر 100 سے 150 سو روپے فی کلو دستیاب ہیں۔
سیب 250 سے 4 سو روپے,امرود 2 سو سے 250 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔کیلا 2 سو سے 250 روپے درجن فروخت ہونے لگا۔
مزیدپڑھیں:خاتون نے رات میں بھتیجے کو بلایا گھر میں، ضد میں کر بیٹھی ایسا کام کہ جان کرہرکوئی کانپ گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: روپے فی کلو فروخت فروخت ہونے
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو کہاں ایڈجسٹ کیا؟
اسلام آباد:حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو کس طرح سے ایڈجسٹ کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں، جس کے بعد اسے لیوی کی شرح میں ایڈجسٹ کردیا گیا ہے۔
ایڈجسٹمنٹ کے تحت وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح بڑھا دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر لیوی کی شرح 8 روپے 72 پیسے تک بڑھائی گئی ہے، جس سے پیٹرول پر لیوی کی شرح 70 روپے سے بڑھا کر 78 روپے 72 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح میں 7 روپے 1 پیسے کا اضافہ کرنے سے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح 70 روپے سے بڑھا کر 77 روپے 1 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی میں اضافہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کیا گیا ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی آرڈنینس میں ترمیم کی گئی، جس کے ذریعے پیٹرولیم لیوی کے نرخوں کو بڑھایا گیا ہے۔