جیسے سٹیڈیم بنائے ویسی ٹیم بھی بناتے، گورنر سندھ کا محسن نقوی سے شکوہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
سٹی42:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے شکوہ کیا ہے کہ جیسے سٹیڈیم بنائے ویسی ٹیم بھی بناتے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی اور بھارت کے خلاف میچ میں تمام ہی شعبوں میں ناکام رہ جانے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی بیان جاری کردیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کہتے ہیں کہ چیئرمین پی سی بی نے جیسے سٹیڈیم بنائے ویسی ٹیم بھی بناتے، پاکستان ٹیم کا اگلےمرحلےمیں جانا مشکل ہوگیا ہے، ایک بار اعلیٰ ترین معیار اپنا کر ٹیم بنالی تو شائقین کبھی مایوس نہیں ہوں گے۔
پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا
دبئی سٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 49 اعشاریہ 4 اوورز میں 241 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، جواب میں 242 رنز کا ہدف بھارت نے 43 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی ملاقات
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان عمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات مشترکہ عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔
گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
تین لاکھ سے زائد پاکستانی عمان میں مقیم ہیں اور عمان کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں،کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند افراد کو عمان بھیجا جائے۔
عمانی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور عمان کے برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، عمانی سفیر نے عمان کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔