بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سوہا علی خان اپنے گھر ’’پیلی کھوٹی‘‘ کو چھوڑنے کی مافوق الفطرت وجہ بتاتے ہوئے خوف سے کانپ اُٹھی۔

سوہا علی خان ان دنوں اپنی نئی فلم چھوری 2 کی پروموشن میں مصروف ہے جو اس وقت پرائم ویڈیو پر دستیاب ہے۔

ہارر فلم چھوری 2 دراصل چھوری کا سیکوئل ہے جو 2021 میں ریلیز ہوئی تھی اور دونوں کی کاسٹ اور کہانی ایک ہی ہے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سوہا علی خان سے جب پوچھا گیا کہ آپ ہارر فلم میں کام کر رہی ہیں تو کیا آپ کو خود بھوت پریت پر یقین ہے۔

جس پر سوہا علی خان نے کہا کہ میں اس کا بہت نزدیک سے مشاہدہ کیا ہے۔ یہ واقعہ ہماری فیملی کے ساتھ ہوا اور میں گواہ ہوں۔

اداکارہ سوہا علی خان نے بتایا کہ جب ہم پیلی کھوٹی میں رہتے تھے تو میری خاندان کی ایک بزرگ خاتون کو بھوت نے تھپڑ مارا تھا۔

بقول سوہا علی خان وہ خوف سے کانپ رہی تھیں اور ان کے گال پر تھپڑ کے نشان بھی واضح تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس واقعے کے فوری بعد ہم لوگوں نے جلدی جلدی اپنا سامان سمیٹا اور پتوڈی بنگلے میں شفٹ ہوگئے جو کہ نزدیکی ہی تھا۔

سوہا علی خان نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد ہم نے پھر کبھی مڑ کر بھی پیلی کھوٹی کو نہں دیکھا جو اب ایک کھنڈر بن چکی ہے اور اب تک وہاں کوئی آباد نہیں ہوسکا ہے۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوہا علی خان

پڑھیں:

آٹے کی قیمت میں بڑی کمی

 چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے بتایا ہے کہ گندم کی قیمت فی من 3400 سے کم ہو کر 2600 کے قریب آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق عاصم رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گندم کی قیمت میں کمی آنے کے بعد فوری طور پر آٹے کے تھیلے کی قیمت 200 روپے کم کر دی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلہ 1700 سے کم ہو کر 1500 روپے پر فروخت ہو رہا ہے، کھلا آٹا بھی 10 روپے فی کلو سستا ہو گیا۔ چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ میدے اور فائن آٹے کی قیمت بھی 110 روپے کلو ہو گئی۔

متعلقہ مضامین

  • جتوئی: دس ایکڑ گندم کی تیار فضل کو آگ نے راکھ کا ڈھیر بنا دیا
  • آٹے کی قیمت میں بڑی کمی
  • “خراب فارم؛ بابراعظم کو اَنا چھوڑنا پڑے گی”
  • خراب فارم؛ بابراعظم کو اَنا چھوڑنا پڑے گی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
  • کراچی: کرنٹ لگنے کے واقعات میں کمسن لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق
  • افغانستان میں اسلحہ چھوڑنا سنگین فوجی کوتاہی تھی، پاکستان کے خلاف استعمال بند ہو، امریکی عہدیدار
  • افغانستان میں اسلحہ چھوڑنا سنگین فوجی کوتاہی تھی، امریکی عہدیدار
  • چیچہ وطنی، 6 سالہ طالبعلم اسکول کے احاطے میں بغیر ڈھکن کے گٹر میں گر کر جاں بحق