لاہور:

رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی کھانے پینے کی اشیا کے ساتھ ساتھ ایل پی جی کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں، مقررہ قیمتوں کی جگہ من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عوام کو لوٹنے کے لیے دیگر مافیا کی طرح ایل پی جی مافیا بھی میدان میں آگیا، اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ قیمت کے برخلاف لاہور سمیت ملک بھر میں ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں اور ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر اپنی مرضی کی قیمت وصول کرنے لگے جس کے سبب عوام رمضان المبارک کے مبارک ایام میں بھی لٹنے پر مجبور  ہیں۔

اطلاعات کے مطابق 248 روپے فی کلو گرام ایل پی جی 260 روپے سے لے کر 290 روپے تک میں دھڑلے کے ساتھ فروخت کی جارہی ہے اور انہیں پکڑ نے والا کوئی نہیں، صوبائی حکومت نے انہیں لوٹ مار کی کھلی چھٹی دے دی۔

ایل پی جی مافیا نے پانچ روز کے اندر ڈھائی ارب روپے سے زائد کما لیے ہیں مگر اوگرا سمیت ضلعی اور صوبائی حکومتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں اور ہر دکاندار کا اپنا ہی ریٹ ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت یکم مارچ سے چھ روپے کلو کم کر کے 248 روپے فی کلو گرام مقرر کی مگر لاہور کے مختلف ایریاز میں کہیں بھی ایل پی جی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں۔ کوئی بیس روپے زائد تو کوئی 30 روپے تو کوئی 50 سے 60 روپے فی کلو زیادہ وصول کر رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کو ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق ایل پی جی کی کھپت 6 لاکھ ٹن روزانہ ہے یعنی کہ 60 لاکھ کلوگرام روزانہ فروخت ہوتی ہے اگر ایوریج 20 سے 30 روپے بھی لگائیں تو پانچ روز کے اندر ڈیڑھ سے دو ارب روپے زائد ایل پی جی مافیا نے کما لیےہیں۔

ایل بی جی ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں انہیں سرکاری ریٹ پر ایل پی جی نہیں دے رہی ہیں یہ کیسے ممکن ہے کہ 255 روپے یا 260 روپے میں ایل پی جی خرید کر 248 روپے میں فروخت کریں، اوگرا صرف قیمت کا تعین کر دیتی ہے مگر ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو چیک نہیں کرتی کیا وہ اپنی مقررہ کردہ قیمت پر ڈسٹریبیوٹر کو ایل پی جی فراہم کر رہے ہیں؟ اور سارا نزلہ دکان داروں پر گرادیا جاتا ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے کہا کہ پولیس اور ضلع انتظامیہ آکر دکانداروں کو پکڑتی ہے جبکہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں جو مہنگی ایل پی جی فروخت کر کے اربوں روپے کما چکی ہیں ان کے اوپر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکر کا کہنا تھا کہ کچھ دکاندار بھی سہولت کاری کرتے ہیں کہ رسیدیں نہیں لیتے، رسیدیں لیں تو ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی ہوسکے لیکن اگر اوگرا اور حکومت مل کر ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرے جو رمضان میں بھی بلیک مارکیٹنگ کر رہی ہیں تو عوام کو سستی ایل پی جی میسر آسکے گی۔

انہوں ںے کہا کہ پولیس اور ضلع انتظامیہ کا سارا زور چھوٹے دکانداروں پر چلتا ہے ان کو بند کر دیا جاتا ہے ہزاروں روپے کے جرمانے کر دیے جاتے ہیں مگر آج تک ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو کوئی بھی جرمانہ نہیں کیا گیا یہی ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں نہ صرف ایل پی جی میں ملاوٹ میں ملوث پائی گئی ہیں بلکہ ایل پی جی کی بلیک میں فروخت کا بھی سارا سہراہ ان کے سر ہے۔

شہری کاشف اور اسلم نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گیس پہلے ہی بہت مہنگی ہے رہی سہی کسر ایل پی جی نے پوری کردی، سبزی پھل اور دال چاول تو پہلے ہی عوام کی دسترس میں نہیں ہیں، ہر دکاندار کا اپنا ریٹ ہے اسی طرح ایل پی جی کا بھی ہر دکاندار کا اپنا ریٹ ہے، گلبرگ اور گارڈن  ٹاؤن میں 260 روپے کینٹ اور والٹن مین 280روپے جبکہ لاہور کے اس پاس کے علاقوں میں تین سو روپے فی کلو گرام سے فروخت ہو رہی ہے یہی حال لاہور سمیت پنجاب بھر بلکے پورے پاکستان میں کا ہے کسی بھی شہر دیہات مین اوگرا کی مقررہ کردہ قیمیت پر ایل پی جی دستیاب نہیں۔

اس سلسلے میں اوگرا حکام سے رابطہ کیا گیا تو جواب ملا کہ یہ کام صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا ہے ہمارے پاس جس کمپنی کے خلاف شکایت آتی ہے اس پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایل پی جی کی روپے فی کلو

پڑھیں:

اسلام آباد میں رمضان کی بیسٹ اور کم قیمت فوڈ ڈیلز کہاں کہاں دستیاب ہیں؟

ماہ رمضان میں جہاں گھر گھر سحر و افطار کی تیاریاں ہونے لگتی ہیں وہیں ہوٹلوں اور ریسٹورانٹس میں بھی رمضان فوڈ ڈیلز کا آغاز ہو جاتا ہے۔ جس طرح گھر میں باقاعدہ مینیو بنایا جاتا ہے، بالکل ایسے ہی ریسٹورانٹس اور ہوٹلوں میں بھی بوفے مینیو بنائے جاتے ہیں۔
اسلام آباد میں یوں تو بے شمار ریسٹورانٹس اور فائیو سٹار ہوٹلز افطار بوفے اور افطار ڈیلز آفر کرتے ہیں۔ لیکن ہم آپ کو چند ایسی جگہوں کا بتائیں گے جہاں افطار بوفے اور ڈیلز مناسب قیمت پر دستیاب ہیں۔

عثمانی فوڈز:

اسلام آباد عثمانی فوڈز ریسٹورانٹس 3850 روپے میں 5 افراد کے لیے افطار ڈیل آفر کر رہا ہے۔ ان کی افطار ڈیل میں کجھور، فروٹ چاٹ، روح افزا، پکوڑے، سموسے، جلیبی پلیٹ، وائٹ مکھنی کڑاہی، راجھستانی بوٹی، کباب کڑاہی، 10 روٹیاں، رائتہ، سلاد اور 5 کپ چائے یا کولڈ ڈرنک شامل ہے۔ اگر 3850 کو 5 بندوں پر تقسیم کیا جائے تو فی بندہ 770 روپے بنتے ہیں۔

لاری اڈہ ریسٹورنٹ:

آئی ایٹ مرکز میں واقع ’لاری اڈہ‘ ریسٹورنٹ نے بھی افطار کی نہایت مناسب ڈیلز آفر کی ہیں۔ ان ڈیلز کا مینیو اور قیمت مختلف ہے۔ ان کے افطار باکس ون کی قیمت 549 روپے ہیں۔ جس میں چکن کڑاہی، روٖغنی نان، پکوڑے، کجھور، سموسہ، چنا چاٹ یا پھر فروٹ چاٹ شامل ہے۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک شروع ہوتے ہی برائلر مرغی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ  

افطار باکس ٹو کی قیمت 649 روپے ہے۔ پکوڑے، کجھور، سموسے، چکن بریانی، پودینے کی چٹنی، چنا چاٹ یا فروٹ چاٹ شامل ہے۔
افطار باکس تھری کی قیمت 749 روپے ہے۔ جس میں پکوڑے، کجھور، سموسے، چنا چاٹ یا فروٹ چاٹ، چکن بریانی، 2 عدد سیخ کباب، 2 عدد چکن بوٹی، رائتا یا سلاد شامل ہے۔

اسی طرح افطار ڈیل فور کی قیمت 949 روپے ہے۔ پکوڑے، سموسے، کجھور، چکن بریانی، چنا چاٹ یا فروٹ چاٹ، 2 عدد سیخ کباب، 2 عدد چکن بوٹی اور دہی بھلے شامل ہیں۔

تندوری ریسٹورانٹ:

تندوری ریسٹورنٹ اس بار آفر کر رہا ہے ون پرسن اور 2 پرسن افطار باکس ڈیلز۔ ون پرسن افطار باکس کی قیمت 1499 روپے جبکہ ٹو پرسن 2599 روپے ہے۔

1 پرسن افطار باکس:
2 کھجوریں، 2 چکن ویجیٹیبل رولز، ویجٹیبل پکوڑا، فروٹ چاٹ، دہی بھلے، چکن یا فرائڈ ونگز، چکن بریانی یا ویجٹیبل پلاؤ، چکن کڑاہی یا چکن قورمہ، سیخ کباب 2 عدد، روٹی یا نان اور میٹھا شامل ہے۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک شروع ہوتے ہی برائلر مرغی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ  

2 پرسن افطار باکس:
4 عدد کھجوریں، 4 عدد سپرنگ رولز، ویجٹیبل پکوڑا، فروٹ چاٹ، دہی بھلے، چکن یا فرائڈ ونگز 4 عدد، چکن بریانی یا ویجٹیبل پلاو، چکن کڑاہی یا چکن قورمہ، سیخ کباب 4 عدد، روٹی یا نان اور میٹھا شامل ہے۔

کیلیفورنیا پیزا:

کیلیفورنیا پیزا کی رمضان ڈیل بڑوں کے لیے 1299 روپے جبکہ 5 سے 10 سال کے بچوں کے لیے 599 روپے ہے۔ جس میں ان لیمیٹڈ پیزا اور کولڈ ڈرنک آفر کی جا رہی ہے۔ لیکن واضح رہے کہ یہ آفر افطاری کے 1 گھنٹے بعد تک محدود رہتی ہے۔

رائل ڈائینسٹی مارکی بوفے:

رائل ڈائینسٹی مارکی افطار بوفے بہت ہی مناسب قیمت پر ڈیلز آفر کر رہی ہے۔ جس کی قیمت 1475 روپے ہے۔ اور اس قیمت میں ان کی جانب سے 50 ڈشز مینیو میں دی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ مارکی اپنی ڈیل میں 6 بندوں کے ساتھ ساتویں بندے کی افطاری مفت دے رہے ہیں۔

راکا پوشی افطار بوفے:

راکا پوشی اپنے افطار بوفے میں 40 سے زائد ڈشز صرف 2199 روپے میں آفر کر رہا ہے۔ جس میں پکوڑے، سینڈوچز، رولز، فروٹ چاٹ، چنا چاٹ، دہی بھلے، 6 قسم کے رائتے اور چٹنیاں، 4 قسم کے سالاد، 3 قسم کا میٹھا، مٹن قورمہ، دنبے کا روش، چکن وائٹ قورمہ، مکس ویجٹیبل یا شاہی دال، بریانی یا قابلی پلاو، ایگ فرائڈ رائس، چکن مینچورئین، چاؤمین، آلفریڈو پاستہ، بار بی کیو گرلڈ پیزا، 6 قسم کا باربی کیو، 3 قسم کے نان، روٹی اور روح افزا اور ٹینگ شربت شامل ہے۔

مزید پڑھیں: رمضان پیکج پر اضافی رقم لینے پر 3 ایجنٹس گرفتار، بلیک لسٹ کر دیے گئے

ڈوکا موکا بوفے:

ڈوکا موکا کا رواں ماہ رمضان میں افطار بوفے 2295 روپے میں ہے۔ جس میں ان کی جانب سے قریباً 30 سے زائد ڈشز آفر کی جا رہی ہیں۔ جبکہ وہ بچے جن کی عمر 3 سال سے اوپر ہے، ان کی ریزرویشن 50 فیصد ڈسکاؤنٹ پر ہے۔

ڈوکا موکا افطار بوفے مینیو میں روح افزا، اسکنجبین، کھجور، پکوڑا پلیٹر، فرائی مچھلی، سلاد، فروٹ چاٹ، دہی بھلے، مکس پاپڑی چاٹ، گول گپے، چکن، سپرنگ رولز، چیز پفس، کرسپی ریپس، بفیلو ونگز، چکن سلائڈرز، بن کباب، سموسہ، چیز سینڈوچز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

کھانے میں گرلڈ چکن پنینی، آلفریڈو پاستہ، گریوی آف دی ڈے، چکن اسپیگیٹی، ایگ اینڈ ویجیٹبل رائس شامل ہیں۔ اسی طرح میٹھے میں فروٹ ٹرائفل، چوکو کریم پفس، پیسٹریز وغیرہ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد افطار رمضان فوڈ ڈیل سحر و افطار

متعلقہ مضامین

  • رمضان آتے ہی ایل پی جی مافیا بے قابو، مقررہ نرخ کے بجائے من مانی قیمت کی وصولی
  • رمضان آتے ہی ایل پی جی مافیا بے قابو
  • اسلام آباد میں رمضان کی بیسٹ اور کم قیمت فوڈ ڈیلز کہاں کہاں دستیاب ہیں؟
  • چینی کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی کلو اضافہ
  • کراچی انتظامیہ مافیا کے سامنے بے بس؛ پھلوں کے سرکاری ریٹ ہی بڑھا دیے
  • رمضان میں دکانداروں کی من مانیاں، مرغی 105 روپے مہنگی فروخت
  • رمضان میں مہنگائی کے بے قابو ہوتے طوفان نے مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی
  • رمضان، مہنگائی پر قابو پانا ضروری
  • عوام جائیں تو کہاں ؟ ماہ صیام میں پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے